DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: A 60-Year-Old Man Robbed and Assaulted Over Old Grudge

ایک 60 سالہ شخص پرانی رنجش پر لوٹ مار اور حملہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،18، اگست، 2024ء 12؍صفر المظفر 1446ھ) –سابقہ رنجش، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد نے 60سالہ شخص سے اڑھائی لاکھ روپے کی رقم چھین لی اور مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ایمبولنس گاڑی اور کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی اورمرہم پٹی کے بعد زخمی ہونے والے 60سالہ امجد حبیب کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔ذرائع کے مطابق امجد حبیب اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر کی طرف آ رہا تھا کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے اسے روک لیا اور آڑھائی لاکھ روپے کی رقم چھین لی جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس کے تفتیشی آفیسر راجہ محمد زبیر نے بتایا کہ فریقین میں سابقہ رنجش چل رہی ہے جس کی وجہ سے ملزمان نے تشدد کر کے امجد حبیب کو زخمی کر دیا.

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 18, 2024) – A 60-year-old man named Amjad Habib was robbed of Rs. 250,000 and assaulted by six armed men riding on two motorcycles. The incident occurred when Amjad returned home on his motorcycle. The attackers stopped him, forcibly took the money, and beat him when he resisted, leaving him injured.

Upon receiving the report, a Rescue 1122 ambulance and local police from Kallar Syedan arrived at the scene. Amjad Habib was given first aid and then transported to the THQ Hospital in Kallar Syedan. According to sources, the attack stemmed from a previous enmity between the parties involved. Investigating Officer Raja Muhammad Zubair from Kallar Syedan Police Station confirmed that the assault was motivated by this old grudge.

گھاس کاٹنے پر منع کرنے پر پانچ افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر دو خواتین سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا

Four persons including two women were injured by five persons for not being allowed to cut grass

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،18، اگست، 2024ء 12؍صفر المظفر 1446ھ) – گھاس کاٹنے پر منع کرنے پر پانچ افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر دو خواتین سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا۔محبوب حسین سکنہ بناہل نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز محمد عارف، ضیافت حسین ،زاہد محمود ،ساجد محمود اور قیصر عباس نے میری ملکیتی زمین سے گھاس کاٹنی شروع کر دی جسے ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے مجھے مارنا شرو ع کر دیا ۔ضیافت حسین نے پتھر مارے اور جب ضیافت کی بیوی نے منع کیا تو ضیافت حسین نے اپنی بیوی کے منہ پر مکہ مار کر اسے زخمی کر دیا کہ تم کیوں چھڑاتی ہو۔اس دوران میرا بھائی مطلوب حسین، بیٹی فائزہ محبوب اور بہو خضرہ مطلوب مجھے چھڑانے کےلئے آگے بڑھیں تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سروہا میں پہلی بار نئی کلاسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا

For the first time, admissions to new classes have been started in Government Girls Higher Secondary School, Saroha

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،18، اگست، 2024ء 12؍صفر المظفر 1446ھ) –گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سروہا میں پہلی بار نئی کلاسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے پرنسپل مسز زبیدہ خاتون نے بتایا کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں رجسٹریشن کروا دی گئی ہے جس کے بعد امید ہے فرسٹ ائیر کی کلاسز کاعمل رواں ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نئی کلاسز شروع ہونے کے بعد تدریسی سٹاف بھی تعینات کر دیا جائے گا۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی میٹرک پاس بچیوں کو فوری طور پر فرسٹ ائیر میں داخل کروائیں تا کہ ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ سکے۔ادھر کلر سیداں سٹی کے سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سروہا کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی طالبات کو اب ائیر ایجوکیشن کیلئے کلر سیداں یا راولپنڈی کے کالجز کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

 

موہڑہ ہیراں میں حاجی محمد حفیظ چشتی انتقال کر گئے

Haji M Hafeez passed away in Morra Heeran, Choa Khalsa

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،18، اگست، 2024ء 12؍صفر المظفر 1446ھ) –موہڑہ ہیراں چوآخالصہ کے قاضی محبوب حسین کے چچا معروف سماجی رہنما حاجی محمد حفیظ چشتی انتقال کر گئے نماز جنازہ مورگاہ اور موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button