DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Maulana Abdul Shakoor Hammadi Elected Ameer of JUI Kahuta Tehsil, Qari Usman Usmani Appointed General Secretary

مولانا عبدالشکور حمادی جے یو آئی کہوٹہ تحصیل کے امیر منتخب، قاری عثمان عثمانی جنرل سیکرٹری مقرر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اگست2024)
جمعیت علمائے اسلام پاکستان تحصیل کہوٹہ کے الیکشن،مولانا عبد الشکور حمادی امیر جبکہ قاری عثمان عثمانی ناظم عمومی منتخب،ساتھیوں دوستوں کی طرف مبارکباد،تفصیل کے مطابق مولانا مفتی محمد امین (سرپرست اعلیٰ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کہوٹہ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز قبل بروز جمعہ بعد از مغرب مکی جامع مسجد کہوٹہ راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان تحصیل کہوٹہ کے الیکشن پروفیسر زبیر عباسی کی نگرانی میں ہوئے جس میں کافی تعداد میں جمعیت کے کارکن شامل ہوئے اجلاس میں اتفاق رائے سے ممتاز عالم دین مولانا عبد الشکور حمادی کو تحصیل کہوٹہ کے امیر منتخب ہوئے جبکہ تحصیل کہوٹہ جمعیت کے ناظم عمومی حضرت مولانا قاری عثمان عثمانی کا انتخاب کیا گیا حضرت مولانا قاری عثمان کہوٹہ کے علماء کی ایک پہچان ہیں ان دونوں شخصیات کو میں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ یہ جمعیت کے ساتھ اپنا گہرا تعلق قائم رکھیں گے اور جمعیت کے مشن کو عام کریں گے دیگر عہدوں پر فائز ہونے والے افراد کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں خاص کر حضرت مولانا عبیداللہ انور خطیب مدنی جامع مسجد، خطیب جامع مسجد صدیق اکبر اور واجد قریشی، راجہ عزیر اور دیگر ساتھی میں تحصیل کہوٹہ کے علماء کرام سے گزارش کرتا ہوں کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط رکھیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کا قانون عملی طور پر نافذ ہو سکے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, August 18, 2024) – In the recent elections for the Jamiat Ulema-e-Islam Pakistan (JUI) Tehsil Kahuta, Maulana Abdul Shakoor Hammadi was elected as Ameer, while Qari Usman Usmani was chosen as General Secretary. The elections were held on Friday evening at the Maki Jamia Masjid in Kahuta, under the supervision of Professor Zubair Abbasi. A large number of JUI workers participated in the meeting, where the prominent scholar Maulana Abdul Shakoor Hammadi was unanimously elected as Ameer.

In his statement, Maulana Mufti Muhammad Amin, the Patron-in-Chief of JUI Pakistan Kahuta, congratulated both leaders, expressing his hopes that they would maintain a strong connection with the JUI and work to further its mission. He also extended congratulations to other elected officials, including Maulana Obaidullah Anwar, Khateeb of Madni Jamia Masjid, and Khateeb of Jamia Masjid Siddiq-e-Akbar, as well as Wajid Qureshi, Raja Aziz, and other associates. Maulana Amin urged the scholars of Kahuta to strengthen their ties with JUI Pakistan to help implement the divine laws on earth.

Show More

Related Articles

Back to top button