DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Residents of Dera Mushtaq Shah City Celebrate Independence Day with Enthusiasm

ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی عوام نے بھی یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منائی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2024)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی عوام نے بھی یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منائی،نجم سپر سٹور،رہائش گاہ سید مشتاق حسین نقوی سمیت ڈیرہ مشتاق شاہ بازارکی دیگردوکانوں پر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا جبکہ علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباو اجداد اور بزرگوں نے اُس وقت بھی ہندوؤں کی غلامانہ پالیسوں اور دوہرے معیار سے تنگ آکر پاکستان بنانے کا عہد کیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے تحریک پاکستان کی بنیاد رکھی اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں میں مذہبی،سیاسی،معاشی،سماجی،تعلیمی اور دیگر میدانوں میں شعور اجاگر کرکے آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست میں آزاد قوم کی حیثیت سے جی رہے ہیں جو کہ ہمارے بزرگوں اور آباو اجدا د کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ قیامت کی صبح تک ہمارا پیارا ملک قائم و دائم رہے گا۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, August 17, 2024) – The people of Dera Mushtaq Shah City celebrated Independence Day with great national spirit. Green and white flags were prominently displayed at Najam Super Store, the residence of Syed Mushtaq Hussain Naqvi, and other shops in the Dera Mushtaq Shah Bazaar. Renowned social figure Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi, while speaking to the media, emphasized the sacrifices made by their ancestors, who resisted the oppressive policies and double standards of the Hindus. He highlighted that under the leadership of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, the Muslims of the subcontinent initiated the Pakistan Movement, grounded in the Two-Nation Theory. This movement, which raised awareness among Muslims in various fields including religion, politics, and education, ultimately led to the successful creation of an independent Islamic state. Naqvi expressed his conviction that, God willing, their beloved country will endure until the end of time, a testament to the eternal sacrifices and struggles of their forefathers.

Show More

Related Articles

Back to top button