Kallar Syedan: Community Cooperation Essential for Effective Policing, Says DSP Kallar Syedan in press conference
ڈی ایس پی کلر سیداں کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ موثر پولیسنگ کے لیے کمیونٹی کا تعاون ضروری ہے
Ikram Ul Haq QureshiAugust 15, 2024
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، اگست، 2024ء 10؍صفر المظفر 1446ھ) –ایس ڈی پی او کلرسیداں کہوٹہ سرکل ڈی ایس پی طاہرسکندر نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی علمائے کرام،صحافی،استاد،تاجروں سمیت معاشرے کے ہر ذمہ دار شہری اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات کار کا قیام دورجدید کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر بشارت عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حفیظ اللہ بھی موجود تھے،ڈی ایس پی طاہر سکندر نے کہا کہ عوام نہ صرف جرائم پیشہ افراد اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کی نشاندہی کریں بلکہ پولیس کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں سے بھی اگاہ رکھیں،انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ہم اپنے اس فرض کو ہر صورت ذمہ داری سے سرانجام دیں گے انہوں نے کلرسیداں اور کہوٹہ پولیس کی کارکردگی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے میری سربراہی اور ایس ایچ او کلرسیداں بشارت عباسی پر ٹیم تشکیل دے کر کلردوبیرن روڈ پر مسافر گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کا حکم دیا ہم نے اس پر دن رات کام کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے صحافیوں کے سامنے بھی پیش کیا جا رھا ہے ملزمان لیاقت علی عرف بلوچ سکنہ دوبیرن کلاں اور اس کے ساتھی عبدالرحمان شیخ سکنہ ہمک اسلام اباد کو گرفتار کر لیا ہے تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان نے انتہائی بے دردی سے اتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے نوجوان ڈرائیور راجہ عاصم اور کنڈیکٹر ارباب مجید کو قتل کر دیا تھا اس واقعہ میں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے یہ دوہرے قتل عمیر شاہ عرف سنی شاہ کے مشورے پر کیا جبکہ مدعی کی جانب سے بھی درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ واردات عمیر شاہ کے حکم پر کی گئی پولیس اس بابت تفتیش مکمل کرکے میڈیا کو بتائے گی۔کلرسیداں پولیس نے ناجائز اسلحے کے گیارہ مقدمات درج کیئے بیس اشتہاری مجرم بھی پکڑ لیئے،روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کو پابند سلاسل کرکے دم لیں گے۔انہوں نے کلرسیداں میں کمسن بچے سے زیادتی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملزمان بھی کم عمر ہیں بچوں کے والدین اپنے بچوں کی درست تربیت کریں ان پر نگاہ رکھیں تو صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ ہجیرہ ازادکشمیر سے براستہ کہوٹہ کلرسیداں لاہور جانے والی بس ڈکیتی کے ملزمان کو بھی گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا سلامبڑ میں پولیس اہلکار کے اندھے قتل کا بھی معمہ حل کر لیا مقتول کی اہلیہ ہی اس کی قاتلہ نکلی،کہوٹہ پولیس نے 9سی کے چھ مقدمات درج کیے ہیں کلرسیداں اور کہوٹہ کی پولیس کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔انجمن تاجران مغل بازار کے صدر شیخ خورشید احمد نے شکایت کی کہ کلرسیداں کے بازاروں میں رکشوں اور ریڑھی بانوں نے انت مچا رکھی ہے پولیس کرایہ داری ایکٹ پر بھی توجہ دے،ٹریفک انچارج عمران نواب نے کہا کہ شہر میں سینکڑوں رکشے بغیر نمبر کے چل رہے ہیں ان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں مسافر گاڑیوں میں کرائے نامے ہی نہیں سیکرٹری ار ٹی اے راولپنڈی سے کلرسیداں شاہ خاکی کا کرایہ نامہ جاری کریں عملدرامد ہم کروائیں گے۔چواخالصہ کے راجہ قمر زمان نے شکایت کی کہ اس کا اشتہاری مجرم رضوان بیس ماہ سے گرفتار نہ ہو سکا اس دوران اس کے ہاں بیٹا بھی پیدا ہو گیا جس پر ڈی ایس پی نے دو ہفتوں میں مثبت پیش رفت کا حکم دیا
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 16, 2024) – DSP Kallar Syedan-Kahuta Circle, Tahir Sikandar, emphasized the crucial role of public cooperation in achieving police objectives during a press conference alongside SHO Kallar Syedan Inspector Basharat Abbasi. Highlighting the need for strong relationships between the police and responsible citizens, including religious scholars, journalists, teachers, and traders, he stressed that community collaboration is vital in modern times.
DSP Sikandar shared recent police successes, including the arrest of suspects involved in a double homicide on the Kallar-Doberan Road. He urged the public to assist in identifying criminals and rogue officers within the police force, emphasizing that safeguarding citizens’ lives and property remains the police’s top priority.
The DSP also addressed concerns about traffic violations and unauthorized businesses in local markets, as well as ongoing operations against drug dealers and illegal weapons. He assured that all cases are being handled with utmost diligence and promised positive progress in pending investigations.
جشن ازادی کے موقع پر چوہدری ذوالفقار علی ڈی او راولپنڈی کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی(کلرسیداں)میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
On the occasion of Independence Day, a ceremony was held at Patrol Post Chowk Pinduri (Kallar Syedan) under the supervision of Chaudhry Zulfiqar Ali DO Rawalpindi
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، اگست، 2024ء 10؍صفر المظفر 1446ھ) –جشن ازادی کے موقع پر چوہدری ذوالفقار علی ڈی او راولپنڈی کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی(کلرسیداں)میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ایس ایس پی محمد بن اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ چھوٹے بچوں نے مہمان خصوصی کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے انہیں خوش امدید کہا۔مہمان خصوصی نے پرچم کشائی کی اور پٹرولنگ پوسٹ پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا اغاز کیا ۔اس دوران مہمان خصوصی نے دیگر معززین کے ساتھ غیر رسمی گفتگو بھی کی جس پر تمام مہمانوں نے انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی عتیق کیانی اور عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا.تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔
پولیس کی کاروائی،بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم اور اسکا ساتھی گرفتار
Police action, child rapist accused and his accomplice arrested
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، اگست، 2024ء 10؍صفر المظفر 1446ھ) –کلر سیداں پولیس کی کاروائی،بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم اور اسکا ساتھی گرفتار،گرفتار ملزمان میں سکندر اور اویس شامل ہیں،ملزم سکندر نے 03 بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور اویس نے ویڈیو بنا کے وائرل کر دی تھی۔واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا اور متاثرہ بچوں کا میڈیکل پراسیس بھی کروایا گیا ہے،ایس پی صدر نبیل کھوکھر کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے گرانفروشی کے مرتکب سبزی و فروٹ فروشوں کیخلاف کارروائی
Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaqullah Khan Niazi has taken action against vegetable and fruit sellers who are guilty of selling above set rates
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، اگست، 2024ء 10؍صفر المظفر 1446ھ) – اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے گرانفروشی کے مرتکب سبزی و فروٹ فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر15000 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹ نے صافی گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر سات چکن شاپس مالکان کو مجموعی طور پر اکیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔