DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Local Residents Demand Action Against Influx of Non-Residents and Foreigners

مقامی شہریوں نے کلرسیداں میں مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف کاروائیوں کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، اگست، 2024ء 07؍صفر المظفر 1446ھ) –مقامی شہریوں نے کلرسیداں میں مقیم ملک کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے اور غیر ملکی افراد کے خلاف کاروائیوں کا مطالبہ کیا ہے کلرسیداں شہر دو کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے جبکہ یہاں جنوبی پنجاب،سینٹرل پنجاب کے علاوہ خیبر پختون خواہ کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگ یہاں کثیر تعداد میں اقامت پزیر ہیں جبکہ بڑی تعداد غیر ملکی افراد کی بھی ہے رکشہ ڈرائیوروں کی اکثریت کا تعلق غیر ملک سے ہے کلرسیداں میں کوئی بڑا کاروباری ادارہ موجود ہے نہ ہی یہاں کوئی صنعت کارخانہ ہے اس کے باوجود ملک کے طول و عرض اور غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد کا کلرسیداں میں اقامت پزیر ہونے کا کوئی تعلق نہیں ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر انکھیں بند کیئے ہوئے ہیں دوسری جانب کلرسیداں شہر اور مضافات میں تاریخ کی سب سے ذیادہ چوری اور رہزنی کی واداتوں میں اضافہ ہوا ہے ہر روز ہر رات کو کہیں نہ کہیں ملزمان واردات ڈالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں مقامی ٹریفک وارڈنز کے مطابق کلرسیداں میں رکشوں کے ڈرائیوروں میں سے ستر فیصد سے زائد کا تعلق غیر ملک سے ہے مقامی شہریوں نے بڑھتی وارداتوں اور غیر مقامی افراد کی یہاں اقامت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوءے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 13, 2024) – Local residents have expressed serious concerns and demanded action against the increasing number of people from various parts of the country and foreign nationals settling in Kallar Syedan. Despite the town spanning only two kilometers, it hosts a significant population from Southern and Central Punjab, as well as all districts of Khyber Pakhtunkhwa, in addition to a large number of foreigners.

The majority of rickshaw drivers in the area are reportedly from foreign countries. Residents are questioning the presence of such a large number of outsiders, especially since there are no major businesses or industries in Kallar Syedan to justify their stay. Law enforcement agencies have been criticized for turning a blind eye to the situation.

Meanwhile, the town and its surroundings are witnessing an unprecedented rise in thefts and robberies, with incidents occurring almost every night. Local traffic wardens have reported that over 70% of rickshaw drivers are foreigners. Residents are increasingly worried about the growing crime rate and the influx of non-locals into their community.

کلر سیداں میں دو وارداتیں، پہلی واردات میں دو مسلح افراد نے ایک شخص کو کمرے میں بند کر کے ہزاروں روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا

Two incidents of theft and burfglry in Morra Banni and Mohalla Ghausia

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، اگست، 2024ء 07؍صفر المظفر 1446ھ) –کلر سیداں میں دو وارداتیں، پہلی واردات میں دو مسلح افراد نے ایک شخص کو کمرے میں بند کر کے ہزاروں روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا جبکہ جاتے ہوئے موٹر سائیکل اور اصیل مرغ بھی ہمراہ لے گئے۔وقار احمد سکنہ موہڑہ بنی والا نے مقدمہ درج کروایا کہ رات ایک بجے کے قریب اچانک گائے کھل کر میرے کمرے میں آ گئی جس کو میں باندھنے کیلئے گیا تو اس دوران دو نامعلوم ملزمان جن میں سے ایک کے پاس پستول اور دوسرے کے پاس خنجرتھا میرے گھر میں داخل ہو گئے اور انہوں نے مجھے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر دیا اور کمرے کی تلاشی کے دوران پچاس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فونزچھین لئے اور جاتے ہوئے گھر میں کھڑے موٹر سائیکل کی چابی لے کر موٹر سائیکل اور ایک عدد اصیل مرغ بھی ساتھ لے گئے۔دوسرہ واردات اندرون شہر کے محلہ غوثیہ میں ہوئی جہاں سے محنت کش کا رکشہ چوری کر لیا گیا، کوثر محمود نے اپنا رکشہ رات کے وقت اپنے گھر کے باہر کھڑاکیا جسے نامعلوم ملزمان چرا کر لے گئے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر قصاب کو جرمانہ

Butcher fined for selling meat at exorbitant prices

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، اگست، 2024ء 07؍صفر المظفر 1446ھ) –کلرسیداں میں گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر قصاب کو جرمانہ۔ریٹائرڈ معلم عبدالرحمان نے بازار کے قصاب سے پانچ کلو موٹا گوشت لیا جس کا نرخ آٹھ سو روپے ہے مگر قصاب نے اسے ایک ہزار روپے فی کلو فروخت کیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک کلرسیداں ڈاکٹر نادر عباس نے قصاب کو دو ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا۔

اویس حسن راجہ کی شادی پرویز اختر مرحوم کی دختر سے سر انجام پائی

Owais Hassan Raja got married to the daughter of Parvez Akhtar in Kallar

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، اگست، 2024ء 07؍صفر المظفر 1446ھ) –مقامی سیاسی سماجی رہنما راجہ حسن اختر کے فرزند اویس حسن راجہ کی شادی پرویز اختر مرحوم کی دختر سے سر انجام پائی،رخصتی کی تقریب میں ریونیو کمشنر راولپنڈی خالد یامین ستی،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سابق ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز،ڈاکٹر طارق ریاض،چوہدری طارق تاج،شیخ ظفر جاوید،شیخ محمدحنیف۔سردار،چوہدری ارشد، سردار محمد اشتیاق،راجہ شبعان پٹواری،محمد صبور،سردار محمد تاج،ارشد بیگ۔سید سبطین الحسن شاہ،مولانا قاسم چلاسی،اکرام الحق قریشی،محمد جاوید اقبال،دانش اعجاز بٹ،قاضی زاہد نعیم،چوہدرہ ظفر،چیئرمین نذر سندھو،محمد عمران،عدیل احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

One Comment

  1. افغانی جرائم پیشہ ھیں۔ لتر مار کر نکا ان کو۔

Back to top button