DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Dispute Over Livestock Damaging Maize Crop Leads to Assault in Bagla Rajgan
بگلہ راجگان ;مکئی کی فصل میں مویشی داخل ہونے پر جھگڑا، چار خواتین سمیت چھ افراد نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص کو زخمی کر دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،31، جولائی، 2024) —مکئی کی فصل میں مویشی داخل ہونے پر جھگڑا، چار خواتین سمیت چھ افراد نے گھر میں داخل ہو کر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔فیض ربانی سکنہ بگلہ راجگان نے مقدمہ درج کروایا کہ نازیہ بی بی زوجہ محمد افضل نے مکئی کی فصل میں مال مویشی چھوڑنے کے الزام میں مجھے گالم گلو چ کیا جس کے بعد محمد افضل اور سرفرار جن کے ہاتھوں میں کلہاڑیاں تھیں اور نازیہ بی بی ہمراہ تین نامعلوم خواتین ہمارے گھر کے اندر داخل ہو گئیں اور آتے ہی سرفرار نے وار کلہاڑی کیا جو میرے دائیں کندھے کے پچھلی سائیڈ پر لگا،دوسرا وار کلہاڑی کیا جو میرے دائیں ہاتھ پر لگا جس سے میری چھوٹی انگلی زخمی ہو گئی۔اس دوران محمد افضل نے پکڑ کر مجھے نیچے گرا دیا اور مجھے گرے ہوئے کو خواتین نے مجھ پر ڈنڈے برسائے جو میرے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر لگے جس سے میں زخمی ہو گیا۔
Kallar Syedan (Pothohar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 31, 2024) — A dispute erupted when livestock entered a maize crop, resulting in a violent confrontation. Six individuals, including four women, allegedly broke into a house and attacked a man with axes and sticks, leaving him injured.
Faiz Rabbani, a resident of Bagla Rajgan, filed a report stating that Nazia Bibi, wife of Muhammad Afzal, verbally abused him over allegations of releasing livestock into their maize field. Following this, Muhammad Afzal and Sarfraz, both wielding axes, along with Nazia Bibi and three unidentified women, forced their way into his house. Sarfraz struck Faiz with an axe on his right shoulder and right hand, injuring his little finger. During the assault, Muhammad Afzal pushed Faiz to the ground, and the women hit him with sticks on his head and various parts of his body, causing multiple injuries.
سسر نے بیٹوں کی مدد سے بہو کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا
The father-in-law, with the help of his sons, tortured and injured the daughter-in-law
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،31، جولائی، 2024) —سسر نے بیٹوں کی مدد سے بہو کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ریحانہ شاہین زوجہ محمد وقاص نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔میرے دیور راشد، عباس اور سسر آئے روز مجھے بلاوجہ گالم گلوچ اور مار پیٹ کرتے ہیں۔گزشتہ روز بوقت قریب مغرب،میرے دیور راشد نے مجھے گالم گلوچ کرتے ہوئے دست درازی کی کوشش کی اور مجھے پکڑ کر زمین پر گرا لیا اور تھپڑ مارے جس سے میرے کپڑے پھٹ گئے اور میں نیم برہنہ ہو گئی۔عباس نے مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیاجبکہ سسر مطلوب نے کمرے میں بند کرکے باہر سے کنڈی لگا دی جس پر میں نے 15پر کال کر دی اور مقامی پولیس نے پہنچ کر میری جان بخشی کروائی۔
منافع خور نے اپنی اصلاح کی بجائے پرائس مجسٹریٹ کو بلیک کرنے کا مزموم دھندہ شروع کر دیا،
Instead of reforming himself, the profiteer started the business of blackmailing the Price Magistrate
