DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: A12-Year-Old Girl Drowns in village Sehar Nala, Three other pulled out to safety

کلر سیداں: گاؤں سہر نالہ میں 12 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق, جبکہ تین کمسن بچیوں کو بچا لیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، جولائی، 2024) —تھانہ کلر سیداں کی حدود موضع سہر میں راجہ طاہر محمود کی 12سالہ بچی برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کیساتھ کھیلتی تین کمسن بچیوں کو رسیوں کی مدد سے بچا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق موضع سہر کے رہائشی راجہ طاہر محمود کی 12سالہ بیٹی اپنے دیگر تین کمسن بچیوں کے ہمراہ برساتی نالے کے قریب کھیل رہی تھیں کہ اسی دوران پاؤں پھسل جانے کے باعث برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی جس کی نعش کو ٹھٹھر کے مقام سے برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ کھیلتی تین کمسن بچیوں کو رسیوں کی مدد سے زندہ بچا لیا گیا ہے۔جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ کو شام گئے موضع سہر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 30, 2024) — A tragic incident occurred in the vicinity of Kallar Syedan’s village Sehar, where a 12-year-old girl, the daughter of Raja Tahir Mahmood, drowned in a seasonal stream. The girl was playing near the stream with three other young girls when she slipped and fell into the water, resulting in her death. Her body was later recovered from the Tattar area. The three other girls who were playing with her were rescued using ropes. The deceased girl was laid to rest in the village of Sehar later in the evening.

چوآخالصہ کے نالہ سریں میں طغیانی کے باعث آزادکشمیر و چوآخالصہ سے کلرسیداں و راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقظع ہو گیا

Due to flooding in the Choa Khalsa kass, the land connection between Azad Kashmir and Choa Khalsa has been cut off between Kallar Syedan and Rawalpindi

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، جولائی، 2024) —کلرسیداں و گردونواح میں موسلادہار بارش،چوآخالصہ کے نالہ سریں میں طغیانی کے باعث آزادکشمیر و چوآخالصہ سے کلرسیداں و راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقظع ہو گیا سینکڑوں گاڑیوں کے مسافر پانی اترنے کا انتظار کرتے رہے یاد رہے کہ پنجاب ہائی وے کلردھانگلی روڈ و چواخالصہ پل کی تعمیر میں مصروف ہے پنجاب ہائی وے نے کلرسیداں دھانگلی روڈ استعمال کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ بارش کی صورت میں متبادل کے طور پر چوآخالصہ پل سے دوبیرن اور کلرسیداں روڈ کا استعمال کریں یہ سڑک چھوٹی بڑی گاڑہوں کے لیئے قابل استعمال ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سلائی مرکز میں کورس مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب پیر کے روز منعقد ہوئی

Under the auspices of Al-Khidmat Foundation, a certificate distribution ceremony was held on Monday among the women who completed the course at the sewing center

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، جولائی، 2024) —الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سلائی مرکز میں کورس مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب پیر کے روز منعقد ہوئی،جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر جاوید اقبال نے تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں جاری فرسودہ اور ناکام نظام کو مسترد کر کے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے اسلام ہی واحد نظام ہے جو منافرت لسانیت علاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر حقدار کو اس کا حق دیتا ہے۔چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ الخدمت نے کلرسیداں،سرصوبہ شاہ اور سکوٹ میں سلائی مراکز قائم کر رکھے ہیں ہم نے گزشتہ برس بھاری لاگت سے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس اسٹیشن کو فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے صاف مہیا کیا ابھی ہم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں بھی فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب میں مصروف ہیں اس کی تنصیب ہوتے ہی ہم نہ صرف ٹی ایچ کیو پسپتال بلکہ عام لوگوں کے لیئے پنڈی روڈ،ریسکیو 1122 اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں نمبر 1 کو بھی صاف پانی کی سہولت مہیا کریں گے انہوں نے کامیاب خواتین کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خاتون سلائی مشین خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی تو وہ الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں سے رجوع کرے ہم اس کی ضرورت کو پورا کریں گے تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر اکرام الحق قریشی اور انچارج خاتون نے بھی خطاب کیا۔

چوہدری نثار علی خان ایک ماہ کے امریکہ کے نجی دورے کے بعد وطن لوٹ آئے

Chaudhry Nisar Ali Khan returned home after a month-long private visit to America

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، جولائی، 2024) —ملک کے معروف سیاست دان سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ایک ماہ کے امریکہ کے نجی دورے کے بعد وطن لوٹ آئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button