DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Crane Party Protests Supreme Court Ruling in Mubarak Thani Case Outside Kallar Syedan Sports Stadium
سپریم کورٹ کی جانب سے مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف کرین پارٹی نے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرہ،

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29 جولائی، 2024) –سپریم کورٹ کی جانب سے مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف کرین پارٹی نے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرہ،شرکا نے کتبے اٹھا رکھے تھے جس میں عدالتی فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے۔حلقہ پی پی سات کے امیر مفتی ندیم رضوی سیرانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ اسلامی شعائر اور ملکی آئین کے منافی اور قادیانیت نوازی پر مبنی ہے جسے کوئی بھی مسلمان قبول نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ حرمت رسول ہمیں اپنی جان و مال سے زیادہ عزیز ہے ہم مر مٹ جائیں گے مگر حرمت رسول پر حرف نہیں آنے دیں گے کیونکہ حرمت رسول ہماری ریڈلائن یے جس کے لیئے ہم اپنی جانیں ہتھیلی پر لیئے پھر رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ حکومت حالات کی ذمہ دار قرار دی جائے گی ہم پرامن لوگ ہیں مگر ہمیں گھی سیدھی انگلیوں سے نگلوانا بھی آتا ہے دما دم مست قلندر سے ہرگز گریز نہیں کریں گے۔حافظ بلال ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری ملت اسلامیہ نے عدالتی فیصلہ کو مسترد کیا ہے قادیانیوں کو نوازنے اور ملک پر مسلط کرنے کی ہر کوشش اور سازش کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،راجہ ازرم حمید سیالوی نے کہا کہ حرمت رسول صرف ہمارا نہیں ہر مسلمان کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے اس پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہم اس فیصلے کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں شرکا نے تاجروں سے بھی اپیل کی کہ وہ غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں




