کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، جولائی، 2024) — زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت عدالت پیش نہ کرنے پر سابق تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر واجد منیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ملک مختار اکبر، مجسٹریٹ سیکشن 30نے ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں کو تحریری حکم جاری کیا کہ تھانہ کلر سیداں میں تعینات سابق تفتیشی آفیسرسب انسپکٹر واجد منیر مختلف مقدمات کا تفتیشی آفیسر تھا کے 14ایام میں چالان مکمل کر کے عدالت پیش نہ کر سکا۔ تفتیشی آفیسر کو چاہئے تھا اپنی مقررہ مدت میں چالان مکمل نہ کرنے کی صورت میں تین یوم کے اندر اپنی عبوری رپورٹ عدالت ارسال کر سکتا تھا مگر وہ دونوں صورتوں میں ناکام رہا۔اس پس منظر میں مذکورہ تفتیشی آفیسر نے جان بوجھ کر اپنے فرائض اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس آرڈرز 2002کی فراہمی کو بھی نظر انداز کیاجس پر اسے ملزم قرار دیا جاتا ہے۔معزز عدالت نے ایس ایچ او کلر سیداں کو ہدایت جاری کی کہ وہ مذکورہ تفتیشی آفیسر کیخلاف مقدمہ درج کر کے دو یوم میں رپورٹ عدالت پیش کرے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 28, 2024) — A case has been registered against former Investigating Officer Sub-Inspector Wajid Munir for failing to present case challans to the court in a timely manner. Magistrate Section 30, Malik Mukhtar Akbar, issued a written order to the SHO of Kallar Syedan police station stating that the former Investigating Officer, who was stationed at Kallar Syedan, did not complete and present the case challans within the 14-day period required by law.
The Investigating Officer was supposed to either complete the challans within the stipulated time or submit an interim report to the court within three days, but he failed to do both. Due to this negligence and deliberate violation of duties and regulations, including ignoring the provisions of the Police Orders 2002, he has been deemed culpable. The honourable court has directed the SHO of Kallar Syedan to register a case against the said officer and submit a report to the court within two days.
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان گھر سے 7لاکھ روپے کی رقم لے اڑے۔
In a theft incident in the outskirts of Kallar Syedan, unknown suspects stole Rs. 7 lakh from the house
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، جولائی، 2024) —کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان گھر سے 7لاکھ روپے کی رقم لے اڑے۔سلمی بی بی نے 15پر کال کر کے انہیں بتایا کہ رات کے پچھلے پہر نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں رکھی گئی سات لاکھ روپے کی رقم چوری کر لی ہے جس پر تھا نہ کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات و واقعات کا جائزہ لے کر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثناء عثمان حیدر نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز میرے والد گھر پر سو رہے تھے کہ ان کی جیب میں موجود ایک عدد موبائل فون اور 3800روپے کی رقم چوری کر لی گئی جبکہ قیصر مشتاق نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گوجر خان روڈ پر کریانہ جنرل سٹور کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز نامعلوم ملزمان دکان کے تالے توڑ کر دکان سے 12سے 15ہزار روپے کی رقم چوری کر کے لے گئے ہیں۔
گاؤں سنبل سموٹ کے ملک محمد ظہیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
The mother of Malik Muhammad Zaheer of village Sambal Samot passed away
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، جولائی، 2024) —گاؤں سنبل سموٹ کے ملک محمد ظہیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں مولانا محمد نصیر،ملک غضنفر حسین،چوہدری شاہد گجر،چوہدری فہد جمیل،ملک مناظر حسین،ملک شہزاد،ملک یاسر،ملک عمر،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔