DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Daylight robbery incident at Ch Naeem Banaras jewellery shop

دن دیہاڑے چار نوجوان چوہدری نعیم بنارس کی جیولری شاپ میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کا ہار چرا کر بھاگ نکلے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جولائی، 2024) —کلر سیداں شہر میں دن دیہاڑے واردات،چار نوجوان لیگی رہنما چوہدری نعیم بنارس کی جیولری شاپ میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کا ہار چرا کر بھاگ نکلے،واقعہ جمعرات کو دن دوبجے کے بعد مصروف ترین چوآ روڈ پر پیش آیا چار نوجوان جیولری شاپ کے اندر داخل ہوئے تین نوجوان نے کوئی بات کیئے بغیر کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے اشارے سے بالیاں طلب کیں اتنے میں انہیں مشکوک جانتے ہوئے دوکان کے اندر افراد نے چور قرار دیتے ہوئے باہر نکالنے کا کہا ہی تھا کہ ان کے چوتھے ساتھی نے وہاں ایک ڈمی پر لگے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی ہار کو اتار لیا جس کے بعد ملزمان دوڑ لگاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 26, 2024) — In a brazen daylight robbery, four young men entered a jewellery shop owned by PML-N leader Chaudhry Naeem Banaras and made off with a gold necklace worth millions of rupees. The incident took place on Thursday afternoon, just after 2 PM, on the bustling Choa Road.

The four suspects entered the jewellery shop, with three of them using gestures to indicate they wanted to see earrings, without saying a word. Their suspicious behaviour was noticed by the shop’s staff, who promptly identified them as potential thieves and asked them to leave. During this commotion, the fourth accomplice seized the opportunity to snatch a gold necklace worth millions from a mannequin. Following this, the suspects fled the scene. Local authorities are investigating the incident and searching for the suspects.

چوہدری افتخار احمد وارثی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کا پہلا دورہ

Chaudhry Iftikhar Ahmad Warsi’s first visit to Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جولائی، 2024) —پنجاب حکومت کی جانب سے مانیٹر مقرر کیئے جانے کے بعد مسلم لیگی رہنما سابق رکن اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کا پہلا دورہ،ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین،ڈاکٹر توقیر مقصود کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا بعد ازاں انہوں نے وہاں موجود اسٹاف اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے عین مطابق کلرسیداں کے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ملازمین اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے سرانجام دیں ہم سب کا مقصد ہسپتال آنے والوں کے آنسو پونچھ کر ان کے چہروں پر خوشیاں اور اطمینان واپس لانا یے کلرسیداں ہسپتال میں روزانہ سات اٹھ سو مریضوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں انہیں علاج معالجے کی بہتر سہولیات دستیاب ہیں جن کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں اب کوئی بھی کام میرٹ سے ہٹ کر نہیں ہو گا سب مل کر مریضوں کے لیئے اسانیاں پیدا کریں گے ہسپتال کی خالی آسامیوں پر حکام سے بات کی جائے گی انہوں نے انتظار گاہ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں ہسپتال ان کے گھر سے دس منٹ کی دوری پر ہے میں ہر وقت یہاں اپ کے اس پاس موجود رہوں گا کام کے اوقات میں سٹاف کے کسی بھی عملے کو باہر کہیں اور کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی بعد ازاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہسپتال کے معاملات سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کرپال میں بچہ برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

Child drowns to death at local nala in village Karpal, Chauk Pindori

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جولائی، 2024) —کلر سیداں کے قریب 8 سالہ بچہ برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ چوکپنڈوری کے نواحی گاؤں کرپال میں پیش آیا جہاں 8 سالہ عثمان جو اپنے نانا کے گھر آیا ہوا تھا اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ نہانے کیلئے قریبی برساتی نالے پر چلا گیا اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

منگلورہ کے برساتی نالے سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ نعش برآمد ہوئی

The decomposed body of an unidentified person was recovered from Nala in Mangalore

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جولائی، 2024) — کلرسیداں شہر سے دو کلومیٹر دور منگلورہ کے برساتی نالے سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ نعش برآمد ہوئی،نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نعش بوسیدگی کے باعث ناقابل شناخت ہو چکی تھی۔

جماعتِ اسلامی کلرسیداں زون آج بروز جمعہ اسلام آباد کے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی

Jamaat-e-Islami Kallar Syedan ​​Zone will participate fully in the protest sit-in in Islamabad today, Friday

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جولائی، 2024) —جماعتِ اسلامی کلرسیداں زون آج بروز جمعہ اسلام آباد کے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی۔اس سلسلے میں ایک اجلاس قرطبہ مسجد میں ہوا جس میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری مولانا قاسم الحق، محمد توقیر اعوان،عبد الودود عامر،حاجی مشکور حسین، حاجی ابرار حسین و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں دھرنے کے حوالے مختلف ذمہ داران کا تقرر کیا گیا۔ دھرنے میں شرکت کے لیے قافلہ بعد نماز جامعہ دفتر جماعتِ اسلامی کلرسیداں سے روانہ ہو گا۔اجلاس میں کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا مہنگائی اور بجلی بلوں کے خلاف ہے حکمران اپنی عیاشیاں اور مراعات کم کرنے کی بجائے اس میں بھاری اضافہ کے باوجود سارا بوجھ عام صارفین پر ڈال رہے ہیں مفت بجلی مہیا کرنے کے دعویدار بیس بیس ہزار کے ماہانہ بل ارڈال کر رہے ہیں لوگوں کی آمدن سے کئی گنا زائد بجلی کے بل ارسال کرکے قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اربوں روپے ماہانہ آئی پی پیز کو دیئے جا رہے ہیں جو ایک واٹ بجلی پیدا نہیں کرتے لہزہ اب وقت ہے قوم اس لوٹ مار کے خلاف باہر نکلے۔

عامر فدا بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے نمازجنازہ موہڑہ سلیال میں ادا کی گئی

Aamir Fida died due to an electric current, funeral prayer was offered in Mohra Saliyal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جولائی، 2024) —کلر سیداں کے دوکاندار محمد سلیم کے کزن عامر فدا بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے نمازجنازہ موہڑہ سلیال میں ادا کی گئی جس میں صاحبزادہ بدر منیر،چوہدری توقیراسلم،مسعود احمد بھٹی،شیخ حسن ریاض،حاجی محمد اسحاق،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری تنویر شیرازی،ملک محمد جاوید،ارسلان بٹ،ملک ظہور احمد ایڈووکیٹ،راحت محمود کیانی،طیب نزیر،ملک غلام مرتضی،ملک صغیر اعوان،ماسٹر محمد فیاض،ماسٹر عرفان بیگ،زاہد مغل،صوفی یاسین، حاجی شوکت علی،حاجی عبدالقیوم،ملک بشارت محمود،قمر ایاز،حاجی محبوب بٹ،ملک عنصر خان،ملک نزیر حسین،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی

سموٹ میں چوہدری محمد اشرف انتقال کر گئے

Chaudhry Muhammad Ashraf passed away in Smot

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جولائی، 2024) —موضع بھلاکھر کے پٹواری حاجی امتیاز حسین،سیکرٹری یوسی کنوھا چوہدری اشتیاق حسین کے والد محترم چوہدری محمد اشرف انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز جمعہ دن گیارہ بجے سموٹ میں ادا کی جائے گی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button