DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: The provincial government issued a notification appointing former members of the assembly to improve the performance of hospitals
ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیئے سابق ارکان اسمبلی کی تقرری کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری
کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، ماکرام الحق قریشی، 25 جولائی، 2024) –وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تحصیل/ضلعی اور بعض بڑے ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیئے وہاں مانیٹرنگ کے لیئے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ارکان/سابق ارکان اسمبلی کی تقرری کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گوجرخان سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں،ارکان پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو ٹی ایچ کیو گوجرخان،راجہ صغیر احمد کو ٹی ایچ کیو کہوٹہ،ملک محسن ایوب کو ٹی ایچ کیو ٹیکسلا،حاجی ملک عمر فاروق کو واہ جنرل ہسپتال،عمران الیاس کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی،ضیا اللہ شاہ کو بینظیر بھٹو ہسپتال،ملک افسر کو آر آئی سی،مریم اورنگزیب اور راجہ محمد حنیف کو ہولی فیملی ہسپتال کا مانیٹر تقرر کیا ہے اور محکمہ صحت کا آگاہ کیا یے کہ وہ ہسپتالوں میں سرکاری اقدامات کے نتیجے میں مریضوں کو سہولیات کی بہم رسانی اور ہسپتال کی عمومی کارکردگی کی بہتری کے لیئے صوبائی حکومت کی جانب سے تقرر کیئے گئے مانیٹر حضرات سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات ہسپتالوں میں آنے والوں تک پہنچائے جا سکیں۔
Pothwar.com, July 25, 2024, Ikram-ul-Haq Qureshi— To enhance the performance of various district and tehsil-level hospitals, as well as some major hospitals across the province, the Punjab government has issued a notification for the appointment of members and former members of the Provincial Assembly from the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) for monitoring purposes. This initiative follows the directives of Chief Minister Maryam Nawaz.
The following appointments have been made:
-
THQ Hospital Kallar Syedan: Chaudhry Iftikhar Ahmed Warsi, former Punjab Assembly member from PML-N.
-
THQ Hospital Gujar Khan: Raja Shaukat Aziz Bhatti, current Punjab Assembly member.
-
THQ Hospital Kahuta: Raja Sagheer Ahmed, current Punjab Assembly member.
-
THQ Hospital Taxila: Malik Mohsin Ayub, current Punjab Assembly member.
-
Wah General Hospital: Haji Malik Umar Farooq, current Punjab Assembly member.
-
District Headquarters Hospital Rawalpindi: Imran Ilyas, current Punjab Assembly member.
-
Benazir Bhutto Hospital: Ziaullah Shah, current Punjab Assembly member.
-
Rawalpindi Institute of Cardiology (RIC): Malik Afsar, current Punjab Assembly member.
-
Holy Family Hospital: Maryam Aurangzeb and Raja Muhammad Hanif, current Punjab Assembly members.
The provincial health department has been instructed to ensure full cooperation with these appointed monitors. Their role is to oversee the implementation of government measures, ensuring that patient facilities and overall hospital performance improve significantly. This initiative aims to ensure that the benefits of government actions reach those who visit these hospitals.
پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ن کی کلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو
PTI Member Punjab Assembly Chaudhry Javed Kausar talking to journalists in Kallar Syedan
کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، ماکرام الحق قریشی، 25 جولائی، 2024) –پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ ہمارا کسی بھی ادارے سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے جمہوری ممالک میں عام افراد کی کثرت رائے کے فیصلے کو ہی تسلیم کیا جاتا ہے اور جمہوریت کا بھی یہی تقاضا ہے انہوں نے کلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بار عوام علاقہ نے کامیابی سے ہمکنار کیا لوگوں نے مجھے نہیں عمران خان کی نامزدگی پر ووٹ دیئے ملک کی اکثریت عمران خان کو پسند کرتی ہے ان کی ائیڈیالوجی سے اتفاق کرتی ہے انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان بلے سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی کے ہر امیدوار کو الگ اور غیر معروف نشانات الاٹ کیئے گئے ہمارے ساتھی کھل کر انتخابی مہم نہ چلا سکے کوئی ریلی نکلی نہ جلسہ ہوا مگر 8 فروری کو ہر شہری ہر نوجوان بوڑھے خواتین نے جس جوش و جذبے کے ساتھ عمران خان کے امیدواروں کو کامیاب کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ وہ شخصی سیاسی دشمنی پر یقین نہیں رکھتے الیکشن میں ہار جیت اس کھیل کا حصہ ہے جس کا اختیار عوام کے ہی پاس ہے ہم سب کی جدوجہد ائینی اداروں کی مضبوطی بلا امتیاز عوام کی خدمت پر مبنی ہونی چاہیئے اسی سے جمہوریت مضبوط ہو گی اور لوگوں کے مسائل بھی حل ہوں گے۔
کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں گزشتہ شب چوری
Burgalry incident in Chauk Pindori
کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، ماکرام الحق قریشی، 25 جولائی، 2024) –کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوکپنڈوری کے افتخار جنجوعہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ شب اپنے گھر سویا ہوا تھا کہ رات کے پچھلے پہر نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر دو عدد موبائل فونز اور 90ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی۔جبکہ میرے بیٹے کی جیب میں بھی 90ہزار روپے کی رقم موجود نہ تھی جسے نامعلوم ملزمان چرا کر لے گئے ہیں کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تعزیت
کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، ماکرام الحق قریشی، 25 جولائی، 2024) –مزدور رہنما عبدالصبور بھٹی نے انجینئر راجہ محمد محراب خان کی اہلیہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے