DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: After long drought and heat, the fields were filled with water due to the heavy rain fall

طویل خشک سالی بدترین گرمی حبس کے بعد خوب موسلادھار بارش سے کھیت کھلیان پانی سے بھر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، جولائی، 2024) —طویل خشک سالی بدترین گرمی اور حبس کے بعد اللہ کے حضور لوگوں کی دعائیں رنگ لے آئیں بادل خوب برسے موسلادھار بارش سے کھیت کھلیان پانی سے بھر گئے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں برساتی نالوں میں طویل مدت کے بعد پانی کی روانی دیکھی گئی جس سے حبس اور شدید گرمی کا زور ٹوٹا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ چوآخالصہ کے نالہ سریں میں طغیانی اور متبادل سڑک چوآخالصہ دوبیرن روڈ پر درخت گرنے سے کلرسیداں دھانگلی روڈ پر ازادکشمیر کے قصبات چک سواری،اسلام گڑھ،پلاک،راجدہانی،ناڑ،گل پور،ڈڈیال کے علاوہ دھانگلی چواخالصہ،ٹکال،بیول سے کلرسیداں اور راولپنڈی اسلام اباد انے جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی،اور گھنٹوں گاڑیاں چوآخالصہ کے برساتی نالے کے کنارے کھڑی رہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 24, 2024) — After a prolonged drought, extreme heat, and humidity, the prayers of the people have been answered as heavy rains lashed the region. The downpour filled the fields with water, turning roads into streams. For the first time in a long while, water flowed in the seasonal streams, breaking the intense heat and humidity, and providing much-needed relief to the residents.

The rain caused a flood in the Choa Khalsa’s Nala Siren, and a tree fell on the alternate road from Choa Khalsa to Doberan Kallan, disrupting traffic. This affected the Kallar Syedan-Dhuangali Road, impacting the towns of Azad Kashmir, including Chaksawari, Islamgarh, Palak, Rajdhani, Narh, Gul Pur, and Dadyal, as well as Dhuangali, Choa Khalsa, Takal, and Bewal. The vehicular movement to and from Kallar Syedan, Rawalpindi, and Islamabad was suspended. Vehicles remained stranded for hours along the banks of the Choa Khalsa’s seasonal stream.

کلر سیداں میں تین مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر دو نوجوانوں سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین لئے

In Kallar Syedan, three armed suspects robbed two youths of thousands of rupees in cash and mobile phones at gunpoint

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، جولائی، 2024) —کلر سیداں میں تین مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر دو نوجوانوں سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین لئے۔صارم علی سکنہ محلہ غوثیہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے دوست انعام ساجد کے ہمراہ گزشتہ رات دس بجے کے قریب والی بال گراؤنڈ میں موجود تھا کہ اسی دوران تین نقاب پوش نوجوان لڑکے جو آتشیں اسلحے سے مسلح تھے آ گئے اور انہوں نے ہم دونوں کو ہینڈز آپ کروا کر میرے دوست سے 2500روپے اور موبائل فون اور مجھ سے سات ہزار روپے،موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین لیئے اور فرار ہو گئے ادھر چوری کی ایک اور واردات میں نامعلوم ملزمان گودام کے تالے توڑ کر اس میں موجود ایک عدد جنریٹر،فوٹو اسٹیٹ مشین کے پرزہ جات،ایک عدد ٹیبل،کرسیاں اور لوہے کی چادر چوری کر کے لے گئے ہیں,ظفر اقبال کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔دریں اثناء پولیس نے زیر حراست ملزم کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون برآمد کر کے اسے اس کے اصل مالک ماسٹر زاہد حسین کے حوالے کر دیا۔

ڈاکٹر زین عباس کوبرمنگھم میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا

Dr. Zain Abbas was laid to rest in Birmingham

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، جولائی، 2024) —انجمن تاجراں چوآخالصہ کے صدر شیخ کلب عباس جعفری کا پوتا اور برطانیہ میں مقیم شیخ طاہر عباس کا جوانسال فرزند ڈاکٹر زین عباس برمنگھم میں اپنے ہی گھر سوتے ہوئے جاں بحق ہو گا دل کا دورہ موت کی وجہ بنا اسے برمنھگم میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ پاکستانی کیمونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button