DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Thieves Steal Cash and Valuables in Family’s Absence
اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم ملزمان گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان لے اڑے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، جولائی، 2024) — اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم ملزمان گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان لے اڑے۔کبیر حسین نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ٹیوٹا ہائی ایس کا ڈرائیور ہوں اور گھر لیٹ آتا ہوں۔ میری بیوی اور بہو سسرال گئی ہوئی تھیں شام کو واپس آئیں تو مین گیٹ اور رہائشی کمروں کے تالے کھلے ہوئے تھے جبکہ گھر میں موجود پیٹی کا تالا ٹوٹا ہوا تھا جس کی پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ ملزمان تین عدد مالا سیٹ،ایک عدد انگوٹھی زنانہ اور ایک عدد بچگانہ اور دو لاکھ روپے کی نقدی لے گئے ہیں۔دوسری واردات روات کلر روڈ پر واقع بازار شاہ باغ میں ہوئی جہاں مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر بیکری کے مالک کو لوٹ لیا تینوں ملزمان واردات کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے،ادہر کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبہ چوآخالصہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد مقامی لوگوں نے رات کو ٹھیکری پہرہ لگا دیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 22, 2024) — In Kallar Syedan, unknown culprits made off with cash and valuables worth hundreds of thousands of rupees in the absence of the household members. Kabir Hussain reported that he works as a driver for a Toyota Hiace and often returns home late. His wife and daughter-in-law were away visiting relatives, and when they returned in the evening, they found the main gate and the locks of the living rooms open. Upon inspection, it was discovered that the lock of the chest inside the house was broken, and the culprits had stolen three necklace sets, a woman’s ring, a child’s ring, and two lakh rupees in cash.
In another incident, on Rawat-Kallar Road in the Shah Bagh market, armed robbers looted the owner of a bakery at gunpoint. The three culprits fled the scene on a motorcycle after the robbery.
In response to the increasing number of thefts in Choha Khalsa, another major town in Kallar Syedan, local residents of Mohalla Akbri have started night patrols to safeguard their community.
بکرا چوری کے زیرحراست محنت کش کی کلرسیداں پولیس کو فریاد
Police help the man who stole goat
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، جولائی، 2024) —پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی،میں چور نہیں ہوں بلکہ بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیئے پہلی بار بکرا چوری کیا زیرحراست محنت کش کی کلرسیداں پولیس کو فریاد،ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر محمد بشارت عباسی نے اس کا بجلی بل طلب کیا مسروقہ بکرا اس کے حقیقی مالک کو لوٹا دیا اور زیرحراست ملزم کے بل کی ہزاروں کی رقم خود اور پولیس ملازمین سے جمع کر کے زیرحراست محنت کش کے حوالے کی اور اسے رھا کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ بجلی کا استعمال انتہائی احتیاط سے کرے اور اس کے لیئے چوری جیسے کاموں سے دور رہے ائندہ ایسی شکایت ملی تو پھر اڈیالہ جیل جانا ہو گا۔