کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، جولائی، 2024) —بجلی کے بھاری بلوں میں ہوشربا اضافہ،صارفین شدید پریشان،بجلی کا ماہانہ بل آمدن سے بھی زائد آنے پر صارف حکمرانوں کو بددعائیں دینے لگے،ایک صارف نے گائے اور دوسرے نے موٹرسائیکل فروخت کرکے بجلی کے بل ادا کیا اسی طرح ایک نوبیاتا جوڑے کو بھی اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں شادی کے چند ہفتوں بعد بھاری مالیت کا بل بجلی موصول ہوا گھر کے تمام افراد نے بل کی زیادتی کا ذمہ دار بھی نوبیاہتا جوڑے کو قرار دیا ادہر کلرسیداں پولیس نے ایک شخص کو بکری چوری کرنے کے الزام میں تھانے منتقل کیا پولیس اس کو چور سمجھ کر اس کی مرمت میں مصروف تھی کہ اس نے دھائیاں دینا شروع کر دیں کہ وہ چور نہیں ہے مگر اس نے بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیئے بکری چوری کر لی وہ پیشہ ور چور نہیں ہے۔
Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 20, 2024) — Residents of Kallar Syedan are facing severe distress due to a dramatic increase in electricity bills. Many consumers are finding their monthly bills exceed their income, leading to widespread frustration and resentment towards the authorities.
In an attempt to pay off their electricity bills, one resident resorted to selling his cow, while another had to sell his motorcycle. A newlywed couple experienced significant embarrassment when they received an exorbitant electricity bill just a few weeks after their wedding. The entire family blamed the newlyweds for the high bill.
In a related incident, Kallar Syedan police arrested a man accused of stealing a goat. Initially, the police assumed he was a professional thief and subjected him to rough treatment. However, the man pleaded that he was not a habitual criminal but had stolen the goat solely to pay his electricity bill. This incident underscores the desperate measures some residents are taking to cope with the financial burden of their soaring electricity costs.
حکمرانوں نے پٹرول کھانے پینے کی اشیا گیس اور بجلی کو آمدن کا ذریعہ بنا لیا ہے
The rulers have made petrol, food and drink, gas and electricity as a source of income
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، جولائی، 2024) —ائمہ اکرام نے نمازجمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک یزید کے خلاف ہی جہاد نہیں کیا بلکہ صبح قیامت تک قوم کو ہر دور کے یزید کے خلاف باہر نکلنے کا درس دیا مگر ہم روشن ہدایت پر عمل نہیں کرتے آج حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کے باعث آج ملک کے طول و عرض میں مہنگائی لاقانونیت دہشتگردی کا راج ہے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پاکستان میں بجلی مہنگی ہے جس میں ہر دوسرے تیسرے روز بھاری اضافہ کردیا جاتا ہے حکمرانوں نے پٹرول کھانے پینے کی اشیا گیس اور بجلی کو آمدن کا ذریعہ بنا لیا ہے یہ جاتی عمرا،بلاول ہاوس اور بنی گالہ فروخت کرکے ملک کا قرضہ ادا کیوں نہیں کرتے؟انہوں نے زور دیا کہ عوام حکمران کے خلاف گھروں سے باہر نکلیں ورنہ یہ ان سے روٹی کا خشک نوالہ تک چھین لیں گے۔
راجہ عبدالرؤف کی تقریب چہلم جمعہ کو کلرسیداں شہر میں واقع موہڑہ مرید میں ہوئی
Raja Abdul Rauf’s wallina held on Friday in Morra Mureed
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، جولائی، 2024) —سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود کے چچا راجہ عبدالرؤف کی تقریب چہلم جمعہ کو کلرسیداں شہر میں واقع موہڑہ مرید میں ہوئی جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ زاہد خورشید،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاہدی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،شیخ خورشید احمد،حاجی طارق تاج،مسعود احمد بھٹی،راجہ طارق محمود،چوہدری طارق محمود،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،راجہ امجد بگھاروی،مولنا عبدالحمید سیالوی،بابو محمد حنیف،صوبیدار غلام ربانی،سجاد شاہ،راجہ افتخار پکھڑال،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔