مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جولائی2024) قتل،خودکشی یا حادثاتی موت؟؟کہوٹہ ٹنگی ڈیم میں 20سالہ نوجوان ڈوب کر جان بحق، ریسکو1122، سول ڈیفنس کہوٹہ اور مقامی افراد نے نعش کو نکالا،تعلق آزاد کشمیر مظفر آباد سے بتایا جا رہا ہے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے مقامی ڈیم (ٹنگی ڈیم) کہوٹہ میں 20سالہ نوجوان ڈوب کر جان بحق ہو گیا جس کو ریسکو1122، سول ڈیفنس کہوٹہ کے عملے اور مقامی افراد نے نعش کو نکالانعش نکالنے کے بعد اس کی جیب سے شناخت کے لیے کچھ بھی نہ نکلا،سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان کا نام ابوذر ولد نذیر ساکن مظفر آباد آزاد کشمیر کے نام سے شناخت ہوئی اور اس کے لواحقین بھی مظفرآباد سے کئی گھنٹوں کے بعد پہنچ آئے، نوجوان ابوذر ولد نذیر اسلام آباد کی ایک دینی درسگاہ میں عالم فاضل (درس نظامی) کا طالب عالم تھا۔
Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, July 20, 2024) – In a tragic incident at Tangi Dam in Kahuta, a 20-year-old youth drowned, leading to his untimely death. Rescue efforts by Rescue 1122, Civil Defense Kahuta, and local residents resulted in the retrieval of the body.
The deceased, later identified through social media as Abu Zar, son of Nazir, hailed from Muzaffarabad, Azad Kashmir. Initial efforts to identify the body proved futile as nothing was found in his pockets. It was through social media that his identity was confirmed, and his family, who reside in Muzaffarabad, were notified and arrived several hours later.
Abu Zar was a student of Dars-e-Nizami, an Islamic studies program, at a religious seminary in Islamabad. The circumstances surrounding his death remain unclear, with authorities investigating whether it was an accidental drowning, suicide, or possibly foul play.
کہوٹہ پولیس کی کاروائی،19 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
Kahuta police action, the accused who raped a 19-year-old boy is arrested
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جولائی2024).کہوٹہ پولیس کی کاروائی،19 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار،متاثرہ لڑکے کےوالد نے درخواست دی کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔
ملک بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ میں یوم عشورہ کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
Like the rest of the country, Ashura Day was celebrated with great devotion and respect in Tehsil Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جولائی2024) ملک بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ میں یوم عشورہ کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیامساجد،گھروں اور امام بارگاہوں میں مجالس و محافل کا انعقاد جبکہ جگہ جگہ سبیلیں بھی لگائی گئیں انتظامیہ، آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ، سول ڈیفنس پولیس اہلکاران نے انتظامات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا امام بارگاہ قصر آل عمران چھنی بازار کہوٹہ میں ساہیں قمر جعفری متولی امام بارگاہ کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام میں امام بارگاہ میں مجالس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھرکے نامور ذاکرین نے مصائب کربلا بیان کیے جبکہ دس محرم کو امام بارگاہ قصر آل عمران چھنی بازار کہوٹہ میں مجالس میں بھی ذاکرین نے خطاب کیا اس موقع پر ماتم داری اور زنجیر زنی بھی کی گی9 اور 10 محرم الحرام کے حوالہ سے تحصیل کہوٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفرکی ہدایات کے مطابق آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے نے صفائی کے انتظام بھر پور انداز سے نبھاتے ہوئے سپروائزطالب بھٹی،عطیق الرحمن،عمران رشید کی زیرِ نگرانی اہلکاروں نے امام بارگاہ میں ڈیوٹی سرانجام دی جبکہ ڈی ایس پی کہوٹہ، ایس ایچ او کہوٹہ کی نگرانی میں پولیس اہلکاران،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ نے ڈیوٹی سر انجام دی،ریسکیو1122،سول ہسپتال کہوٹہ کے عملے کے علاوہ سول ڈیفنس کے اہلکاران عبدالشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز قریشی،تصدق حسین،ملک منیب الرحمن، راجہ جاوید، ملک امجد محمود اور دیگر نے سکیورٹی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنے فرائض احسن انداز میں ادا کیے اسی طرح تحصیل کہوٹہ کے مختلف مقامات مساجداور عوام اپنے اپنے گھروں پربھی محفل ذکر شہید کربلا کی محافل کا انعقاد کیا گیااور لنگر حسینی بھی تقسیم کیا۔
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام کے منایا گیا،پانی کی سبیلیں لگائی گیں اور فاقہ کشی بھی کئی گی،علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق حسین نقوی کی طرف سے عشرہ محرم الحرام میں “سبیل سکینہؑ “لگائی گی جبکہ ڈیرہ مشتا ق شاہ کے معروف کاروباری سنٹر نجم سپر سٹور ڈیرہ مشتا ق شاہ میں لنگر حسینی بھی دیا گیا اور بڑھتعدا میں شریک عوام الناس میں تقسیم کیا گیا جہاں پوسٹ آفس ڈیرہ مشتاق شاہ کے تمام علاقوں میں نواسہ رسول ﷺ کی یاد میں محافل اور لنگر تقسیم کیا گیا۔