کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، جولائی، 2024) –کلر سیداں کے نواحی گاؤں چھپری اکو میں 15سالہ نوجوان برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔صائم نامی نوجوان گزشتہ روز اپنے مال مویشیوں کو چرانے کیلئے گیا اور شام تک واپس نہ آیا تو گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی جس کے بعد والدین سمیت اہل علاقہ نے اس کی تلاش شروع کر دی۔شک گزرنے پر غوطہ خوروں کو تالاب میں اتارا گیا جنہوں نے برساتی نالے سے صائم کی نعش برآمد کر لی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 19, 2024) – A 15-year-old boy tragically drowned in a seasonal stream in the village of Chhapri, near Kallar Syedan.
The boy, named Saim, went to graze his livestock the previous day and did not return by evening, causing concern among his family. His parents, along with residents, began searching for him. Divers were eventually called in and suspected he might have drowned in the stream. After an extensive search, Saeem’s body was recovered from the water.
یوسی سموٹ میں بجلی کا طویل بریک ڈاون روزانہ کا معمول بن گیا
Prolonged power breakdowns became a daily routine at UC Samot
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، جولائی، 2024) –کلرسیداں کی یوسی سموٹ میں بجلی کا طویل بریک ڈاون روزانہ کا معمول بن گیا ائیسکو سب ڈویژن بیول کے عملیکی غفلت اور لاپرواہی روزمرہ کا معمول بن چکا ہے ہر روز چار سے چھ سات گھنٹوں بجلی کا بند رہنا معمول بن گیا ہے بیول کے ذمہ داران اس صورتحال میں بہتری پر سنجیدگی سے توجہ دینے کو تیار نہیں جس سے سموٹ کے ہزاروں صارفین بجلی شدید ترین مشکلات کا شکار ہیں کوئی ان کا پرسان احوال نہیں ہے صارفین بجلی نے چیئرمین ائیسکو سے بیول سب ڈویژن کی لاپرواہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز صوبہ بھر کی عوام کو ریلیف دینے کے لیئے دن رات کوشاں ہیں,راجہ صغیر احمد
Chief Minister Maryam Nawaz is working day and night to provide relief to the people of the entire province, Raja Sagheer Ahmed
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، جولائی، 2024) –مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کلرسیداں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز صوبہ بھر کی عوام کو ریلیف دینے کے لیئے دن رات کوشاں ہیں اکنامک سروے سے بینظیر انکم اسپورٹس پروگرام کو شفاف بنانے میں مدد ملی گئی ہزروں معذوروں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا سولر اسکیم انقلابی اقدام ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔انہیں مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں بھاری اضافے اور اے سی کوسٹر سروسز میں اوورلوڈنگ اور بغیر اے سی گاڑیاں چلانے کی شکایت کی راجہ صغیر احمد نے پیشکش کی کہ مقامی لوگ گاڑیوں چلانا چاہئیں تو پہلے سے چلنے والی کھٹارہ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کروا کر مقامی لوگوں کو جاری کروا دیئے جائیں گے۔
یوم عاشور تمام مسلمانوں نے اپنے اپنے انداز میں بڑے جوش و خروش سے منایا
Ashura Day was celebrated by all Muslims with great enthusiasm in their own way
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، جولائی، 2024) – یوم عاشور تمام مسلمانوں نے اپنے اپنے انداز میں بڑے جوش و خروش سے منایا فقہ جعفریہ کے احباب نے چوآخالصہ،تریل اور پیر گراٹہ سے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد کیئے، یوم عاشور کا مرکزی جلوس چوآخالصہ میں نکالا گیا جہاں دن گیارہ بجے حاجی محمد صادق کے گھر سے جلوس علم برامد ہوا جس کے بعد شرکا جلوس نوحہ خوانی کرتے ہوئے حویلی سید آصف علی شاہ پہنچے جہاں سے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی جس کے بعد شرکا ماتم زنی کرتے ہوئے حیدری چوک پہنچے جہاں علمائے کرام و ذاکرین نیخطاب کیا جس کے بعد ماتمی دستے زنجیر زنی کرتے ہوئے مین بازار،بنک چوک،سکول روڈ سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچے جہاں مجلس شام غریباں کے ساتھ ہی یوم عاشور کا پروگرام پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا جبکہ تریل میں عابد حسین کے گھر سے جلوس نکلق گا جو قصر فاطمہ میں اختتام پزیر ہوا اسی طرح پیر گراٹہ سیداں میں سید ابرار حسین کے گھر سے نکلنے والا جلوس قصر بنی ہاشم میں پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود رہے۔دوسری جانب جماعت اہلسنت کے زیراہتمام ہوم عاشور چوآخالصہ اور گردونواح میں تقاریب کا انعقاد ہوا جہاں مقررین نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسین عالیمقام نے صرف یزید ہی نہیں اس طرز کے تمام جابر حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ کا درس دیا ہے عملی زندگی میں ملاوٹ لوٹ مار جھوٹ ترک نماز جیسے تمام معاملات دور یزید کی علامت ہیں جن کے خلاف احتجاج اشد ضروری ہے تمام شاہراؤں کچے پکے راستوں پکڈنڈیوں اور بازاروں میں لوگوں نے ٹھنڈے میٹھے شربت کی سبیلوں کے ساتھ ساتھ مختلف کھانوں کا بھی اہتمام کر رکھا تھا جبکہ گیارہ محرم کو کلرسیداں میں جلوس علم برآمد ہوا۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، جولائی، 2024) –یوم عاشور کے موقع پر کلرسیداں شہر میں کوئی بھی جلوس نہ ہونے کے باوجود نیٹ سروسز بند رہیں یوم عاشور کے جلوس کلرسیداں سے نو کلومیٹر دور مشرق میں چوآ خالصہ اور سترہ کلومیٹر شمال مغرب میں پیرگراٹہ سیداں اور تریل میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس نکالے گئے مگر کلرسیداں شہر میں بیس گھنٹوں تک نیٹ سروسز کو بند کرکے صارفین کو دانستہ مشکلات سے دوچار کیا گیا