DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Disappointing Results for Most Boys’ High Schools in Kallar Syedan

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام تحصیل کلرسیداں کے 24 بوائز ہائی مدارس میں سے بیشتر کے مایوس کن نتائج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جولائی، 2024) –راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام تحصیل کلرسیداں کے 24 بوائز ہائی مدارس میں سے بیشتر کے مایوس کن نتائج،تین مدارس کے نتائج سو فیصد رہے۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں،دھمالی اور سکوٹ کے نتائج سو فیصد رہے۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر 95 فیصد،پنڈ بینسو 94 فیصد،میرگالہ خالصہ 93 فیصد،باغ جمیری 85 فیصد،بناہل 76 فیصد،درکالی شیر شاہی 72 فیصد،منگلورہ 68 فیصد،پھلینہ 59 فیصد،ٹکال 54 فیصد،کلرسیداں 53 فیصد،چوآخالصہ 51 فیصد،چنام 45 فیصد،کاہلیاں سیاہلیاں 42 فیصد،کنوہا 41 فیصد،گکھڑ ادمال 39 فیصد،سرصوبہ شاہ 37 فیصد،آراضی خاص 36 فیصد،بکھڑال 32 فیصد،سموٹ 22 فیصد،ڈیرہ خالصہ 18 فیصد اور دھانگلی 14 فیصف نتائج رہے بیشتر سیکنڈری سکولوں میں اساتزہ کی کمی بھی مایوس کن نتائج کا موجب بنی محکمہ تعلیم کی کوتاہی کے باعث سرکاری مدارس میں زیرتعلیم طلبہ کی تعداد میں حیران کن کمی ہوتی جا رہی ہے صوبائی حکومت تمام سرکاری ملازمین کے بچوں پر نجی تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی عائد کرکے انہیں سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کا پابند بنایا جائے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul Haq Qureshi, July 16, 2024) – The Rawalpindi Board of Education has released results for the 24 boys’ high schools in Kallar Syedan, revealing mostly disappointing outcomes. However, three schools achieved a 100% pass rate: Government Boys High School Nala Muslimana, Dhamali, and Skot.

Here are the detailed results for the remaining schools:

  • Government Boys High School Bhalakhar: 95%

  • Pind Bainso: 94%

  • Mirgala Khalsa: 93%

  • Baghjmiri: 85%

  • Banhal: 76%

  • Darkali Sher Shahi: 72%

  • Mangloora: 68%

  • Phalina: 59%

  • Takal: 54%

  • Kallar Syedan: 53%

  • Choa Khalsa: 51%

  • Chanam: 45%

  • Kaalian Siahliyan: 42%

  • Kanhoa: 41%

  • Gakhar Admal: 39%

  • Sir Sooba Shah: 37%

  • Arazi Khas: 36%

  • Bakhraal: 32%

  • Smot: 22%

  • Dera Khalsa: 18%

  • Dhuangali: 14%

The disappointing results are attributed to a shortage of teachers in many secondary schools. Due to the negligence of the Education Department, there has been a surprising decline in the number of students enrolled in public schools. It has been suggested that the provincial government should ban the admission of children of all government employees in private educational institutions, compelling them to enroll in public schools.

ویگن گاڑی روات کلر سیداں روڈ پر آچانک آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہو گئی

A wagon catches fire and burns to ash on Kallar Rawat road

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جولائی، 2024) –ڈڈیال آزاد کشمیر سے راولپنڈی جانے والی ویگن گاڑی روات کلر سیداں روڈ پر آچانک آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہو گئی ریسکیو 1122 کی تاخیر سے آمد کے باعث گاڑی کو جلنے سے نہ بچایا جا سکا،تاہم گاڑی میں موجود افراد نے چھلانگیں لگا کر جان بچائیں، ٹریفک وارڈنز کلر سیداں کے بیٹ انچارج راجہ سہیل صابر کے مطابق حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا آگ کے شعلوں نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو کی گاڑی پہنچنے سے قبل ہی گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو چکی تھی۔

محلہ غوثیہ ڈہوک مک جانے والی سڑک کی پلی میں بارش سے گہرا شگاف ڈال دیا

The rain caused a deep hole on the road leading to Mohalla Ghousia Dhok Makk

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جولائی، 2024) –اندرون شہر کلرسیداں سے براستہ محلہ غوثیہ ڈہوک مک جانے والی سڑک کی پلی میں بارش سے گہرا شگاف ڈال دیا بلدیہ کلرسیداں نے اس کی فوری مرمت کو ضروری نہ سمجھا جس کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے مقامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عاشورہ محرم کے سلسلے میں آج بروز منگل چوآخالصہ،پیر گراٹہ سیداں،سکوٹ اور دھمالی سے جلوس علم برآمد ہوں گے

In connection with Ashura Muharram, processions will be held from Choa khalsa, Pir Grata Syedan, Skot and Dhamali on Tuesday

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جولائی، 2024) –عاشورہ محرم کے سلسلے میں آج بروز منگل چوآخالصہ،پیر گراٹہ سیداں،سکوٹ اور دھمالی سے جلوس علم برآمد ہوں گےچوآخالصہ میں دو جلوس نکالے جائیں گے تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل صبح دس بجے سید قربان حسین شاہ کے گھر سے جلوس علم نکالا جائے گا شرکا جلوس سید صارم حسین شاہ کے گھر پہنچیں گے جہاں سے جلوس علم برآمد ہو گا جس کے بعد مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار حسینی چوآخالصہ میں اختتام پزیر ہو گا رات کو ایک بجے سید محبوب علی شاہ نقوی کالونی سے جلوس روانہ ہو گا جو حیدری کالونی پہنچے گا جہاں سے مرکزی جلوس روانہ ہو گا ماتمی دستے نوحہ خوانی کرتے ہوئے پنڈی روڈ سے اندرون شہر چوآخالصہ میں متعدد مقامات پر رکتے ہوئے دربار حسینی پہنچ کر اختتام پزیر ہوں گے۔دن دن بجے سکوٹ میں سید نیاز حسین شاہ کے گھر سے جلوس برامد ہو گا جو شام پانچ بجے قصر آل عمران پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔دن گیارہ بجے پیر گراٹہ سیداں میں سید امتیاز حسین شاہ کے گھر سے جلوس برامد ہو کر قصر بنی ہاشم میں اختتام پزیر ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button