DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The PML-N held a protest near Shah Bagh on Rawat-Kallar Syedan Road against the recent Supreme Court decision

سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن نے کلرسیداں کے قریب شاہ باغ میں روات کلرسیداں روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، جولائی، 2024) –خصوصی نشستوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن نے کلرسیداں کے قریب شاہ باغ میں روات کلرسیداں روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا سڑک پر ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لیئے بند کردیا شرکا نے عدالتی فیصلہ نامنظور،عدالتی غنڈہ گردی نامنظور،9 مئی کے حمایتی نامنظور کے بھی نعرے لگائے۔مسلم لیگ ن کے مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے فرزند بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز نے اپنے فیصلے سے آئین کو دوبارہ لکھا ہے آئین کہتا ہے کہ خصوصی نشستوں کے حصول کے لیئے ہر سیاسی جماعت الیکشن کمیشن کو اپنے امیدواروں کی فہرست مہیا کرے،سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کو تحریرکر کے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی اس لیئے ہم امیدواروں کی فہرست بھی جمع نہیں کریں گے مگر ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا پی ٹی آئی نے جو نہیں مانگا ججز نے اسے وہ بھی دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے جس لاڈلے پن کے بیج بوئے تھے ہم آج اس کو بھگت رہے ہیں یہ اسی سوچ کا نتیجہ ہے جس کے اثرات آج ملک پر اثرانداز ہو رہے ہیں اور ملک اس کا نقصان اٹھا رھا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ڈیڑھ برس تک پی ٹی آئی کو الیکشن کروانے کا کہتا رھا انہوں نے کہا کہ 2018 سے پی ٹی آئی جب بھی عدالت سے رجوع کرتی ہے تو ججز اس کی غلطی کو اپنے سر لے لیتے ہیں اور پی ٹی آئی کو ریلیف دیتے ہیں۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشیاں منانے والے پی ٹی آئی کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس فیصلے سے پی ٹی آئی حکومت آ گئی ہے؟عمران خاں جیل سے باہر آ گئے ایسا کچھ بھی نہیں مٹھائیاں بانٹنے والوں کو یہ خوشیاں مہنگی پڑیں گی جس کے بعد شرکا پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 14, 2024) – The Pakistan Muslim League (Nawaz) held a protest near Shah Bagh on Rawat-Kallar Syedan Road against the recent Supreme Court decision regarding reserved seats. Protesters blocked the road by burning tyres and chanting slogans rejecting the court’s decision, denouncing judicial misconduct, and opposing the supporters of the events of May 9.

Barrister Ahmed Saghir Raja, son of local Punjab Assembly member Raja Saghir Ahmed, addressed the protesters. He claimed that the judges had rewritten the constitution with their decision. According to him, the constitution mandates that every political party must provide a list of candidates to the Election Commission for reserved seats. He pointed out that the Sunni Ittehad Council had informed the Election Commission in writing that it would not participate in the elections and therefore would not submit a list of candidates. However, the judges ruled in favour of PTI, granting them what they had not requested.

Ahmed Saghir Raja criticized former Chief Justice Saqib Nisar, stating that the seeds of favouritism he had sown were now impacting the country negatively. He added that the Election Commission had been urging PTI to hold elections for one and a half years. Since 2018, whenever PTI approached the court, the judges took responsibility for its mistakes and granted relief to PTI.

Addressing the PTI supporters celebrating the Supreme Court’s decision, he questioned whether the decision had brought PTI to power or released Imran Khan from jail. He warned that the celebrations would ultimately be costly. Following his speech, the protesters dispersed peacefully.

صوبائی مشیر صحت ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر اظہر کیانی کا ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر عامر شیخ کے ہمراہ دورہ کلرسیداں

Provincial Health Adviser Retired General Dr. Azhar Kayani along with DHO Rawalpindi Dr. Aamir Shaikh visited Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، جولائی، 2024) – صوبائی مشیر صحت ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر اظہر کیانی کا ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر عامر شیخ کے ہمراہ دورہ کلرسیداں،جنرل اظہر کیانی نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انہیں این سی ڈی، ہیپاٹائٹس، ڈبلیو ڈبلیو سی کلینک، ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ اور او پی ڈی کی سہولیات سمیت تمام عمودی پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔جنرل اظہر کیانی نے وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی، گائنی ڈیپارٹمنٹ، او ٹی، لیب، آئی پی ڈی کا دورہ کیا اور روزانہ اور ماہانہ بنیادوں کے اعدادوشمار کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ایم ایس اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہیں ایچ آر کی کمی، بجٹ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا گیا اور انہوں نے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ہسپتال کی مجموعی طور پر صفائی، ادویات اور دیگر خدمات تسلی بخش پائی گئیں۔جنرل اظہر کیانی نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے لوگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر صحت کی تمام جدید سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہے صوبہ بھر کے تمام بنیادی مراکز صحت تحصیل ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کو جدید اور معیاری سہولیات سے آراستہ کرنے کا پروگرام جاری ہے۔ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو صحت کی تمام جدید اور ضروری سہولیات گھروں کے قریب واقع بنیادی مراکز صحت اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں مہیا کی جائیں۔پہلے مرحلے میں ان کی عمارتوں کو بہتر بنایا جا رھا ہے سٹاف کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں جدید معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیئے پنجاب حکومت دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے بعد ازاں بنیادی مرکز صحت دوبیرن کلاں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کی عمارت کی فوری تعمیر و مرمت کی منظوری دیتے ہوئے اسے اپ گریڈ کرنے کی بھی یقین دھانی کروائی انہوں نے ڈی ڈی ایچ او فرحت ابراہیم کی بھی تعریف کی۔

عدالتی اہلکار کیساتھ بدتمیزی کرنے اور سمن کو پھاڑنے کے الزام میں باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

A case has been registered against the father and son for misbehaving with the court official and tearing the summons

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، جولائی، 2024) –کلر سیداں پولیس نے سمن کی تعمیل کروانے کیلئے جانے والے عدالتی اہلکار کیساتھ بدتمیزی کرنے اور سمن کو پھاڑنے کے الزام میں باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔فرخ نذیر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں سول جج کلر سیداں کی عدالت میں بطور تعمیل کنندہ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ روز میں عدالت میں زیر سماعت مقدمہ عنوان ضمیر احمد بنام شبیر احمد کے سلسلے میں سمن کی تعمیل کروانے کیلئے گیا تو محمد شبیر نے سمن کی تعمیل سے صاف انکار کر دیا بعد ازاں محمد شبیر احمد کا بیٹا عمران کلہاڑی لے کر گھر سے باہر نکل آیا اور اپنے والد شبیر احمد سے سمن لے کر پھاڑ دیئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے نے فارم 47 زدہ کی ناجائز حکومت کے پاؤں سے زمین کھینچ لی ہے

The decision of the Supreme Court has pulled the ground from the feet of the illegitimate government of Form 47

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، جولائی، 2024) –پی ٹی آئی کلرسیداں کے سینئررہنماؤں عاقب علی،راجہ عثمان مانی،راجہ ارسلان وینس ایڈووکیٹ،وقار بٹ،راجہ ہارون جنجوعہ،چوہدری حمید،چوہدری شاہد،شباب منہاس،احسن بٹ،راجہ عادل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے فارم 47 زدہ کی ناجائز حکومت کے پاؤں سے زمین کھینچ لی ہے شہباز شریف اور اسکے حواریوں نے سپریم کورٹ کے مختص نشستوں کے حوالے سے فیصلے کے بعد رونا دھونا شروع کر دیا جبکہ عوام نے انکی حکومت کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا۔ مرضی کے فیصلوں اور مرضی کے ججز کو ماننے والی پی ایم ایل این کو اب اپنی حکومت جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سے حکمران اور ان کی جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ٹی وی پروگرامز میں کسی بھی سوال کا کوئی جواب نہ دے سکنے پر آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں۔ عوام آئین شکن چہروں سے بخوبی آگاہ ہیں یہ لوگ کبھی بھی عوامی حمایت سے برسراقتدار نہیں آ سکتے۔ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلنا ان کی پرانی عادت ہے یہ کبھی بھی سیاسی مخالفین کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرتے ہر بار بیساکھیوں کے ذریعے ہی اقتدار میں آ کر لوٹ مار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 ججز اور عدت کیس میں بری کرنے والے جج صاحب جنہوں نے حق سچ اور آئین کے مطابق فیصلہ دیا ہے انہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ہم مخالفین کا مقابلہ ہر سیاسی میدان میں کرنے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

سینئر صحافی روزنامہ نوائے وقت کے نمائندے قاری ولی الرحمان علیل،ہسپتال منتقل،آپریشن کامیاب

Qari Walli-ur-Rehman, Senior Journalist, correspondent of Nawai Waqt daily, shifted to hospital, operation successful

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، جولائی، 2024) – ٹیکسلا کے سینئر صحافی روزنامہ نوائے وقت کے نمائندے قاری ولی الرحمان علیل،ہسپتال منتقل،آپریشن کامیاب۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں روزنامہ نوائے وقت کے نمائندے قاری ولی الرحمان کچھ عرصے سے پتے کے عارضہ میں مبتلا تھے انہیں چند ایام قبل راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ملک کے معروف معالج ڈاکٹر ندیم احمد نے ان کے پتے کا کامیاب آپریشن کیا۔ ادہر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،انجمن تاجران کلرسیداں کے صدر حاجی طارق تاج،صحافی اکرام الحق قریشی،عبدالصبور بھٹی ٹیکسلا سے ایوب صراف، ابوبکر ایوب،خضر حیات اور دیگر نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ قاری ولی الرحمان علالت کے باعث گزشتہ شام ٹیکسلا میں اپنی بیٹی کی نماز جنازہ میں بھی شرکت نہ کرسکے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button