DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Nepra’s proposal to impose fixed charges up to Rs 1000 on domestic electricity consumers

نیپرا کی بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منطوری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، جولائی، 2024) —نیپرا کی بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منطوری گھریلو کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظورنیپرا نے یکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دی۔ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر گھریلو صارفین کے لیے 200 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے،ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے,ماہانہ501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی، ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 800 روپے،ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے,نیپرا کی صنعتی صارفین کیلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھانے کی منظوری دی ہے بجلی کے کمرشل صارفین کیلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ منظور کر لیئے گئے،زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ منظور صنعتی صارفین کیلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے،کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر 1250روپے ہوجائیں گے زرعی ٹیوب ویلز صارفین کیلیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہوجائیں گے،کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی حکومتی درخواست منظور کر لی گئی،کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 8.04 روپے اضافہ منظور جولائی سے کمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 77 روپے 15 پیسے تک پہنچ جائے گا زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور،جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک ہوجائے گا،جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی
جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف61 روپے 03 پیسے ہوجائے گا۔بلک صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری، جولائی سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا،صنعتی صارفین کے لئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔
نیپرا کا گھریلو دیگر صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 13, 2024) — The National Electric Power Regulatory Authority (NEPRA) has approved the implementation of fixed charges of up to 1000 PKR for domestic electricity consumers, along with significant increases for other categories of users. The changes will take effect from July 1, 2024.

For domestic consumers:

  • 200 PKR for monthly usage of 301 to 400 units.

  • 400 PKR for monthly usage of 401 to 500 units.

  • 600 PKR for monthly usage of 501 to 600 units.

  • 800 PKR for monthly usage of 601 to 700 units.

  • 1000 PKR for monthly usage above 700 units.

For industrial consumers, NEPRA has approved an increase in monthly fixed charges by 184%. Commercial consumers will see a 150% increase, and agricultural tube well users will face a 100% hike in their monthly fixed charges.

  • Industrial consumers’ fixed charges will rise from 440 PKR to 1250 PKR.

  • Commercial consumers’ fixed charges will increase from 500 PKR to 1250 PKR.

  • Agricultural tube well users’ fixed charges will go from 200 PKR to 400 PKR.

Additionally, the government’s request to raise the electricity tariffs for commercial, agricultural, and bulk consumers has been approved:

  • The basic tariff for commercial consumers will increase by 8.04 PKR per unit, reaching 77.15 PKR per unit from July.

  • Agricultural consumers’ basic tariff will rise by 6.62 PKR per unit, reaching 46.83 PKR per unit from July.

  • General services’ tariff will increase by 6.98 PKR per unit, making it 61.03 PKR per unit from July.

  • Bulk consumers’ tariff will go up by 5.51 PKR per unit, reaching 59.96 PKR per unit from July.

The basic tariff for industrial consumers will remain unchanged. NEPRA has approved the tariff increases for all categories, effective from July 1, 2024.

کلرسیداں کی فیملی سیر کرنے کاغان گئی تو چوروں نے لاکھوں کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر سامان سے محروم کردیا،

Family from Kallar Syedan robbed on holidays in Kaghan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، جولائی، 2024) —کلرسیداں کی فیملی سیر کرنے کاغان گئی تو چوروں نے لاکھوں کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر سامان سے محروم کردیا،والی بال کا شوقین میچ دیکھنے میں مگن رہا چور اس کا موٹرسائیکل لے اڑے،نوتھیہ میں گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کے موبائل فونز بھی چوری کر لیئے گئے،ارسلان وحیدسکنہ چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کروایا کہ میں دوستوں کے ہمراہ ناران کاغان گیا ہوا تھا میری فیملی میرے سسرال گئی ہوئی تھی جب واپس آئے تو دیکھا میری بیوی کے کمرے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا کمرے کے لاکر سے رقم مبلغ تین لاکھ روپے، ایک جوڑی کانٹے بمعہ ایک عدد زنانہ انگوٹھی مالیتی دو لاکھ 60ہزار روپے غائب تھے جنہیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں۔نصرت شاہین نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز ہماری دوسری حویلی سے پانی والی موٹر چوری کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے دن تین نامعلوم افراد نے ہمارے مال مویشی چوری کرنے کی کوشش کی۔چوری کے ایک او ر واقعہ میں بشندوٹ کے علاقے میں والی بال میچ دیکھنے کیلئے جانے والے سمیع اللہ نامی نوجوان کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا گیاجبکہ نوتھیہ میں رات کو سوتے ہوئے میاں بیوی کے موبائل فونز اڑا لئے گئے۔

بیوی نے اپنی بیٹی سے چھیڑچھاڑ کا الزام اپنے ہی خاوند پر لگا دیا

The wife accused her husband of molesting her daughter

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، جولائی، 2024) —بیوی نے اپنی بیٹی سے چھیڑچھاڑ کا الزام اپنے ہی خاوند پر لگا دیا۔فہمیدہ بیگم زوجہ وقار احمد نے پولیس کو بیان دیا کہ وقار احمد سکنہ آزاد کشمیر سے میری شادی 13سال قبل ہوئی تھی۔ایک 13سالہ بیٹی حسنہ نوراور دو بیٹے ہیں۔میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں جبکہ میرا خاوند نشے کا عادی ہے۔گزشتہ شام میں گھر واپس آئی تو میرا خاوند بیٹی حسنہ نور سے نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا میں نے شور وویلا کیا تو وہ بھاگ گیا۔میری بیٹی سے نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ کی گئی خاتون نے بیٹی کا میڈیکل چیک اپ کروانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

ایم سی کلرسیداں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت

Poor performance of MC Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، جولائی، 2024) —ایم سی کلرسیداں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت،واٹر سپلائی کا والو لیک اور سیوریج بلاک مرکزی شاہراہ گندے پانی کے جوہڑ میں بدل گئی۔ بلدیہ شہر کی اکلوتی سڑک پر پانی کی لیکج روکنے میں برستور ناکام ہے بھاری مالیت کا قیمتی پانی دن رات ضا ئع ہوتا ہے پانی کے مسلسل اخراج نے سڑک پر غلاظت بھرے جوہڑ کی شکل اختیار کر لی مگر بلدیہ کلرسیداں اپنے فرائض کی سرانجام دہی میں مسلسل ناکام ہے جس سے سڑک سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مگر بلدیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشہ دیکھ رہی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

محکمہ زراعت توسیع کلرسیداں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد مغل کی والدہ ممحترمہ انتقال کر گئیں

The mother of Bashir Ahmed Mughal of the Department of Agriculture Extension passed away

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، جولائی، 2024) —محکمہ زراعت توسیع کلرسیداں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد مغل کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر راجہ محمد جواد،سابق سٹی نائب ناظم کلرسیداں چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،راجہ داؤد اکبر،وقاص گجر،چوہدری توقیر اسلم،صوبیدار محمد الیاس،صوبیدار میجر محمد رزاق،راجہ محمود الحسن،ماسٹر محمد اکرم،خالد بزمی،چوہدری مسعود،چوہدری ذوالفقار بھٹو،جہانگیر افضل ہاشمی،گلفراز بٹ،بشارت نور آرائیں،ماسٹر وحید اور دیگر نے شرکت کی۔

شیخ سائیں محمد جمیل کو سپرد خاک کردیا گیا

Sheikh Sain Muhammad Jameel was laid to rest

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، جولائی، 2024) —کلرسیداں کے معروف دوکانداروں شیخ شکیل اور شیخ شبیر ہیرا کے بھتیجے شیخ سائیں محمد جمیل کو سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،ملک محمد زبیر،عاطف اعجاز بٹ،عابد حسین زاہدی،حاجی طارق تاج،شیخ خورشید احمد،سیٹھ عبدالرووف بٹ،چوہدری شاہد گجر،شیخ ظفر جاوید،محسن نوید سیٹھی،قمر ایاز،گلفراز بٹ،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ سلیمان شمسی،راجہ شاہد پکھڑال،مسعود احمد بھٹی، صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،شیخ توقیر احمد،ڈاکٹر طارق ریاض،شیخ محمد حنیف،عبدالصبور بھٹی،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری صغیر بھولا،مرزا اظہر محمود،شیخ سعید احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، جولائی، 2024) —سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،کلرسیداں کے صحافیوں اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،مزدور رہنما عبدالصبور بھٹی،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان،معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی،ڈاکٹر طارق ریاض،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری شاہد گجر،چوہدری توقیر اسلم،احسان الحق قریشی و دیگر نے ٹیکسلا کے معروف سینئر صحافی اور نمائندہ نوائے وقت قاری ولی الرحمان کی بیٹی کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور قاری ولی الرحمان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button