DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Awareness Walk Held at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta on World Population Day

عالمی یوم ابادی کے دن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں آگہی واک کا انتظام کیا گیا

کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کام، 12 جولائی 2024) عالمی یوم آبادی کے حوالے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں عالمی یوم آبادی کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر عطا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے سٹاف، ڈینگی سٹاف، ویکسی نیٹرز نے شرکت کی۔ اور عام لوگوں نے شرکت کی۔
شرکاء میں مقامی رہائشی، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد، اور کمیونٹی رہنما شامل تھے۔ واک ہسپتال کے مرکزی دروازے سے شروع ہوئی اور قصبے سے گزری، شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جو اس دن کی تھیم کو فروغ دیتے تھے۔
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عطا نے آبادی میں اضافے کے انتظام کی اہمیت پر زور دیا تاکہ سب کے لیے مناسب وسائل اور خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے نوٹ کیا، “ہمارا مقصد کمیونٹی کو تیزی سے آبادی میں اضافے کے مضمرات اور صحت مند معاشرے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔”
واک کے بعد مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں ایک سیمینار بھی شامل ہے جہاں ماہرین نے زیادہ آبادی سے درپیش چیلنجز اور تولیدی صحت کی خدمات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء کو معلوماتی بروشرز اور مفت ہیلتھ چیک اپ بھی فراہم کیے گئے۔
اس تقریب نے مقامی آبادی میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے عالمی اقدام کے ساتھ موافقت کرتے ہوئے آبادی کے مسائل سے نمٹنے کی اہم ضرورت کے بارے میں کامیابی سے بیداری پیدا کی۔

Kahuta (Pothwar.com, July 12, 2024) – In observance of World Population Day, an awareness walk was organized at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta on World Population Day in which DMS Dr. Atta, staff of District Health Officer, dengue staff, vaccinators and general public participated.

Participants included local residents, healthcare professionals, and community leaders. The walk commenced from the hospital’s main entrance and proceeded through the town, with participants carrying banners and placards promoting the theme of the day.

The hospital’s Medical Superintendent, Dr. Atta, emphasized the significance of managing population growth to ensure adequate resources and services for all. He noted, “Our goal is to educate the community about the implications of rapid population growth and the necessity of family planning for a healthier society.”

Various activities were conducted post-walk, including a seminar where experts discussed the challenges posed by overpopulation and the importance of reproductive health services. Informational brochures and free health check-ups were also provided to attendees.

The event successfully raised awareness among the local population about the critical need for addressing population issues, aligning with the global initiative to promote sustainable development and improve living standards.

بس ڈکیتی کے دوران فائر کرکے مسافر کو ہلاک کرنے اور مسافروں کو لوٹنے والے تین ڈکیت گرفتار

Three dacoits who shot dead the passenger and robbed the passengers during the bus robbery arrested

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،12,جولائی2024) —بس ڈکیتی کے دوران فائر کرکے مسافر کو ہلاک کرنے اور مسافروں کو لوٹنے والے تین ڈکیت گرفتار۔ ڈی، ایس، پی کہوٹہ مرزا طاہرسکندر، ایس،ایچ، او سید ذکاء الحسن کی ٹیم نے ڈیڑھ ماہ قبل کہوٹہ کے نواحی علاقہ دکھالی نوگراں کے مقام پر ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کر لیئے۔ تفصیل کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نالہ کلمن دکھالی میں بس ڈکیتی کی واردات ہو ئی تھی۔ جس میں پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا تھا۔ جبکہ نامعلوم ڈاکو مسافروں سے نقدی اورر موبائل فون لے کرموقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واقع کی اطلا ع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی خالد حمدانی نے فوری اس واقع کا نوٹس لیا اور ایس ایس پی کو موقع پر بھیجا اور موقع سے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شوائد اگھٹے کیئے اور خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ٹیم کے سربراہ راجہ صغیر احمد سب انسپکٹر تھے۔ جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن، رات اس کیس پر محنت کر کے بل آخر تین ملزمان عدیل عباس ڈنگور سیداں۔عمر سکنہ ڈنگو رسیداں اور خیام سکنہ سندھو سیداں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی آزاد کشمیر سے کافی تعداد میں لوگ تھانہ کہوٹہ پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے ڈی،ایس،پی کہوٹہ مرزاطاہرسکندر،ایس،ایچ، او سید ذکاء الحسن اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور پھلوں کے ہار پہنائے۔

راجہ صغیر احمد سہی راجگان سے تھوہاخالصہ دس کروڑ بیس لاکھ کی لاگت سے آٹھ کلومیٹر سڑک کی کارپٹ تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال ہونے پر کام رکوا دیا

Raja Sagheer Ahmed halted the construction of carpet road from Sahih Rajgan to Thoha Khalsa

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،12، جولائی، 2024) –مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سہی راجگان سے تھوہاخالصہ دس کروڑ بیس لاکھ کی لاگت سے آٹھ کلومیٹر سڑک کی کارپٹ تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال ہونے پر کام رکوا دیا۔انہوں نے خود سڑک کے کچھ حصوں کو چیک کیا جہاں چھ انچ کی بجائے دو انچ کنکریٹ ڈالی جا رہی تھی جس پر انہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے کنکریٹ کئے گئے حصے کی پیمائش کی تو وہ چھ انچ کی بجائے ڈیڑھ انچ نکلی اور وہاں ہائی وے کہوٹہ سرکل کے سب انجینئر بھی موقع پر موجود نہ تھے جس پر کام کو بند کروا دیا گیا۔

عظیم پبلک سکول نڑھ کی ہونہار طالبہ آلیشبہ فاطمہ نے ٹوٹل 1200نمبروں میں 1093نمبر لے کر نمائیاں پوزیشن حاصل کی

Alishba Fatima, a student of Azeem Public School, Narh, secured a prominent position by securing 1093 marks out of 1200 marks

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جولائی2024)
تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت احسان الحق ستی کی صاحبزادی عظیم پبلک سکول نڑھ کی ہونہار طالبہ آلیشبہ فاطمہ نے ٹوٹل 1200نمبروں میں 1093نمبر لے کر نمائیاں پوزیشن حاصل کی،احسان الحق ستی کے دوستوں نے ان کی صاحبزادی کی امتحان میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور بچی کو مزید کامیابیوں کے لیے دعا دی ہے، احسان الحق ستی کی بیٹی کی امتحان میں شاندار کامیابی پر مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء،عنائت اللہ ستی، صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button