کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، جولائی، 2024) –پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما، سابق گورنر لطیف کھوسہ کی پی ٹی آئی رہنما کرنل محمد شبیر اعوان کی رھائشگاہ پر آمد۔کرنل شبیر اعوان نے انہیں سیاسی صورتحال اور تنظیموں کی بحالی پر کارکنوں میں پائی جانے والی تشویش سے انہیں آگاہ کیا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ جو لوگ مشکل وقت میں اپنے قائد اور جماعت کے ساتھ کھڑے رہے وہی ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں مشکل اور ابتلا کے دور میں پارٹی قیادت کو چھوڑ جانے والے لوگ مفاد پرست ابن الوقت ہیں پی ٹی آئی کی صفوں میں ایسے افراد کے لیئے کوئی جگہ نہیں ہے اب صرف عمران خان کے ساتھ کھڑا رہنے والوں کو ہی پارٹی عہدے دیئے جائیں گے اور جو مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ان کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گاـ
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 11, 2024) – Senior leader of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) and former Governor Latif Khosa visited the residence of PTI leader Colonel Muhammad Shabbir Awan. Colonel Shabbir Awan informed him about the political situation and the concerns among the workers regarding the restoration of organizations.
Latif Khosa emphasized that Imran Khan has made it clear that those who stood by their leader and the party during tough times are their true assets. He remarked that individuals who abandoned the party during times of difficulty are opportunists and have no place in PTI ranks. Moving forward, only those who remained loyal to Imran Khan will be given party positions, and those who left the party during challenging times will not be accepted under any circumstances.
کلرسیداں میں موسلادھار بارش،نانا کے گھر آیا ہوا اڑھائی سالہ بچہ ارحم علی بارش میں نہاتے ہوئے دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق گیا
Chauk Pindori: Arham Ali, a two-and-a-half-year-old boy who had come to his maternal grandfather’s house, was buried under the debris after the wall collapsed while bathing in the rain
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، جولائی، 2024) –کلرسیداں میں موسلادھار بارش،نانا کے گھر آیا ہوا اڑھائی سالہ بچہ ارحم علی بارش میں نہاتے ہوئے دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق گیا یہ واقعہ چوکپنڈوری مندرہ روڈ پر واقع موہڑہ کھوہ والا میں پیش آیا۔ارحم علی موہڑہ بختاں کے ظفر علی کا بیٹا تھا جو یہاں اپنے نانا نثار علی کے گھر آیا ہوا تھا کہ صبح اچانک تیز بارش شروع ہو گئی اس دوران ارحم علی بارش میں نہا رھا تھا کہ قریبی دیوار منہدم ہو گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا اسے ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
افتخار احمد سکنہ نوتھیہ نے مقدمہ درج کروایا ,مجھے اور میری بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
Nothia: Iftikhar Ahmad filed a case, after being threatened
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، جولائی، 2024) –افتخار احمد سکنہ نوتھیہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ روز گھر پر موجود تھا کہ اتنے میں میرا داماد حیدر نواز مسلح پسٹل گھر میں داخل ہو گیا اور آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی میں نے منع کیا تو حیدر نواز نے مجھے اور میری بیوی پر فائرنگ شروع کر دی جو خوش قسمتی سے بچ گئےاور میرے نابالغ نواسے کو چھین کر فرار ہو گیا۔ میری بیٹی نے چند دن قبل کلر سیداں میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے زیر دفعہ 491 ض ف کے تحت اپنا بیٹا حاصل کیا تھا ۔حیدر نواز نے میری بیٹی ندا افتخار کو پہلے ہی تشدد کر کے گھر سے نکال دیا تھا۔حیدر نواز پولیس ملازم بھی ہے جو مجھے اور میری بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔
میری بیٹی کو مسمی ناصر نے اغوا کر لیا ہے
Dhamali: My daughter has been abducted by Nasir, Fathers accusation
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، جولائی، 2024) –سکنہ بائیں نکہ دھمالی کے ایک شخص نے مقدمہ درج کروایا کہ میری 23سالہ غیر شادی شدہ بیٹی 4جولائی شام چھ بجے گھر سے نکلی اور ابھی تک واپس نہ آئی۔میں نے بہت تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بیٹی کو مسمی ناصر نے اغوا کر لیا ہے۔
سابق وائس چیرمین یوسی نُور دولال نعمان ظفر بھٹی کی نانی محترمہ انتقال کر گئیں
Former Vice-Chairman UC Noor Dolal Nauman Zafar Bhatti’s maternal grandmother passed away
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، جولائی، 2024) –کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری و سابق وائس چیرمین یوسی نُور دولال نعمان ظفر بھٹی کی نانی محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز جمعرات سہ پہر 4:00 بجے ڈھوک چوہان نزد درکالی میاں حاجی صاحب براستہ ڈریال کلر سیداں میں ادا کی جائے گی۔