کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، جولائی، 2024) – خلیفہ دوئم سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی زندگی مسلم حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے اپ رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں عدل و انصاف کا بول بالا کیا اپ رضی اللہ عنہ کے دور میں اسلام کی عظیم فتوحات ہوئیں اور 22 لاکھ مربع میل پر اسلامی پرچم لہرایا اور اپنے اس دور خلافت میں عدل و انصاف بہترین معاشی اور دفاعی پالیسی کی بدولت اس دور کی دو عظیم سپر پاور روم اور فارس اسلامی خلافت کے زیر نگیں آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سنی علماء کونسل کلر سیداں کے زیر اہتمام مریدچوک سے کلر سیداں مین چوک تک یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے موقع پر مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت سنی علماء کونسل کے رہنماوں قاری عبدالحفیظ فاروقی، مفتی نعمان عباسی، مولاناضیاء اللہ واسطی، مولاناعامرعباسی کر رہے تھے جلوس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مقررین کا کہنا تھا کہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے یہ مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یکم محرم الحرام کو حضرت عمرؓ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کرکے اس یوم کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔جس کے بعد شرکا پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 9, 2024) The life of the second Caliph, Hazrat Umar Farooq (RA), serves as a guiding light for Muslim rulers. His era was marked by exemplary justice and monumental Islamic conquests. Under his leadership, the Islamic flag was raised over an expanse of 2.2 million square miles, and the two great superpowers of the time, Rome and Persia, were brought under Islamic rule. His governance was characterized by remarkable justice, economic policies, and defense strategies.
These views were expressed during a rally organized by the Sunni Ulema Council Kallar Syedan. The rally, held to commemorate the martyrdom of Hazrat Umar Farooq (RA), began at Mureed Chowk and concluded at the main Kallar Syedan Mureed Chauk on Monday. Leaders of the Sunni Ulema Council, including Qari Abdul Hafeez Farooqi, Mufti Noman Abbasi, Maulana Ziaullah Wasti, and Maulana Aamir Abbasi, led the procession. Hundreds of individuals from various walks of life participated.
Speakers at the rally emphasized the need to highlight the various aspects of Hazrat Umar Farooq’s (RA) life. They called on the government to declare the 1st of Muharram as a public holiday in honor of his martyrdom and to observe the day officially. Following the speeches, participants peacefully.
جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں کے امیر جاوید اقبال نے قرطبہ مسجد میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، جولائی، 2024) –اگر عوام مہنگائی اور بجلی بلوں سے تنگ ہیں تو بارہ جولائی کو گھروں سے نکلیں اور اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دہرنے میں اپنی شرکت کر کے ظالم حکمرانوں پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کریں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں کے امیر جاوید اقبال نے قرطبہ مسجد میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں اس نے ٹیکسوں کا سارا بوجھ عام افراد پر ڈال کر عوام دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان نے کہا کہ حکمران عوام دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں ان کے اپنے اخراجات میں بھاری اضافہ ہوا ہے حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مہنگائی کا بم گرایا ہے جماعت اسلامی یوتھ کے مقامی صدر عبدالودود عامر نے کہا کہ بجلی بلوں میں بھاری اضافے کے خلاف جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ مہنگائی اور بجلی کے بل ادا نہیں کر سکتے وہ جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے میں ہمارا ساتھ دے اس موقع پر طے کیا گیا کہ دھرنے میں شرکت کے لیئے بعد نماز جمعہ قافلے قرطبہ مسجد کلرسیداں سے روانہ ہوں گے قافلے میں شریک معمر افراد اور خواتین روزانہ شام گئے گھروں کو واپس لوٹ آئیں گے جبکہ ہمارے نوجوان دہرنے کے اختتام تک وہاں موجود رہیں گے۔
چوآخالصہ کا سات رکنی وفد سابق عراق کے شہر کربلا پہنچ گئے
A seven-member delegation of Choa Khalsa reached the city of Karbala,Iraq
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، جولائی، 2024) –کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کا سات رکنی وفد سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ اور سجادہ نشین دربار عالیہ بابا بہادر علی شاہ قلندر کی سربراہی میں عاشورہ محرم گزارنے کے لیئے عراق کے شہر کربلا پہنچ گئے وفد میں حضرت غازی عباس کے روزہ کے خادم شیخ میثم کربلائی،شیخ سعید عباس،شیخ مصیب علی،شیخ انتظار حیدر،شیخ کاشان احمد،شیخ مصیح عالم بھی شامل ہیں وفد کے شرکا عاشورہ محرم کربلا میں گزار کے وطن لوٹ آئے گا۔