DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Theft Incident at Government School in Mahaira Sangal.

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مہیرہ سنگال میں چوری کی واردات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، جولائی، 2024) –سرکاری سکول میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان سکول کے تالے توڑ کر کمروں کے پنکھے، کولرز اور درسی کتب چوری کر لیں،چوری کی یہ واردات گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مہیرہ سنگال میں ہوئی جہاں رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان سکول کی چاردیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور کمروں کے تالے توڑ کر چھتوں میں نصب 8 عدد پنکھے،ایک عددواٹر کولر،درسی کتب، حاضری رجسٹراور دیگر ضروری دستاویزات چوری کر کے فرار ہو گئے۔ہیڈ ماسٹر محمد شفیق بھٹی نے بتایا کہ سکول کی چاردیواری صرف دو فٹ اونچی ہے اور سکول پنڈی کلرسیداں روڈ کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے رات کے وقت یہ ادارہ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن جاتا ہے ادہر انسپکٹر وائلڈ لائف چوہدری طلعت محمود نے غیر قانونی کالاتیر رکھنے پر افراز نامی شخص کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 08, 2024) – Theft Incident in Government School in Mahaira Sangal.

In an unfortunate incident at a government school, unidentified individuals broke the locks of the rooms and stole fans, coolers, and textbooks. The theft occurred at Government Boys Primary School Mahaira Sangal, where the culprits scaled the two-foot-high boundary wall under the cover of darkness. They broke the locks of the rooms and took away eight ceiling fans, a water cooler, textbooks, attendance registers, and other essential documents.

Headmaster Muhammad Shafiq Bhatti reported that the school’s boundary wall is only two feet high and, due to its location along the Pindi-Kallar Syedan Road, it becomes a haven for criminals at night.

In another event, Wildlife Inspector Chaudhry Talat Mahmood imposed a fine of ten thousand rupees on a person named Afraz for illegally keeping a black partridge.

کلرسیداں کے شہری کی کار تھانہ مندرہ کے قریب سے چوری کر لی گئی

Kallar Syedan Resident’s Car Stolen Near Mandra Police Station

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، جولائی، 2024) –کلرسیداں کے شہری کی کار تھانہ مندرہ کے قریب سے چوری کر لی گئی مقدمہ درج،کلرسیداں کے گاؤں آراضی واہنڈی کے خالد محمود نے مندرہ پولیس کو درخواست دی کہ وہ شاپنگ کے لیئے دن تین بجے مندرہ آیا اور بلا ہوٹل کے باہر اپنی مہران کار پارک کرکے خریداری کے لیئے بازار چلا گیا نصف گھنٹہ بعد واپس آیا تو کار موجود نہ تھی نامعلوم ملزمان میری مہران کار چوری کرکے لے گئے مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی یاد رہے کہ ایف آئی ار میں جائے وقوعہ تھانہ مندرہ سے نصف کلومیٹر دور درج ہے۔

سنی علما کونسل کے زیراہتمام ایک مطالباتی جلوس اج بروز پیر صبح ساڑھے نو بجے چوآ روڈ مرید چوک سے نکالا جائے گا

Rally Organized by Sunni Ulema Council to be Held Today at 9:30 AM from Mureed Chauk, Choa Road

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، جولائی، 2024) –سنی علما کونسل کے زیراہتمام ایک مطالباتی جلوس اج بروز پیر صبح ساڑھے نو بجے چوآ روڈ مرید چوک سے نکالا جائے گا جس کی قیادت قاری عبدالحفیظ فاروقی کریں گے منتظمین کے مطابق شرکا جلوس چوآ روڈ سے ہوتے ہوئے پنڈی روڈ پر مین چوک پہنچیں گے جہاں علمائے اکرام خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک نکاتی مطالبہ ہے کہ حکومت خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت کو سرکاری طور پر منائے اور عام تعطیل کا اعلان کرے۔

عشرہ محرم الحرام شروع ہوتے ہی تحصیل کلرسیداں میں روزانہ درجن سے زیادہ مقامات پر مجالس عزا اور ماتم داری شروع ہو گئی

As soon as the first ten days of Muharram began,  Mourning gatherings began at more than a dozen places

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، جولائی، 2024) –عشرہ محرم الحرام شروع ہوتے ہی تحصیل کلرسیداں میں روزانہ درجن سے زیادہ مقامات پر مجالس عزا اور ماتم داری شروع ہو گئی سب سے بڑا اور زیادہ پروگرام کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبے چوآخالصہ میں ہوں گے جہاں روزانہ صبح کو گلستان فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ،دوپہر دو بجے جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ اور شب آٹھ بجے دربار حسینی چوآخالصہ میں مجالس عزا ہوں گی اس کے علاوہ روزانہ شب آٹھ بجے قصر زینب ٹکال،دربار حسینی بٹاہڑی،قصر آل عمران سکوٹ،قصر الحسینی کلرسیداں،قصر ہاشم پیر گراٹہ سیداں،قصر فاطمہ تریل،قصر زینب ڈہوک مہتاب علی میں روزانہ دن تین بجے اور دربار حسینی کلاڑی میں شام چھ بجے مجلس عزا اور ماتم داری ہو گی جہاں معروف علمائے اکرام اور ذاکرین عظام خطاب کریں گے انتظامیہ کی جانب سے بھی حفاظت کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں جبکہ بانیان مجلس کی جانب سے بھی ان کے اپنے رضاکار بھی سیکورٹی خدمات پر مامور ہوں گے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button