DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Pir Syed Khizr Hussain Shah Joins Awaam Pakistan Party Just Hours After Its Launch
پیر سید خضر حسین شاہ نے عوامی پاکستان پارٹی کے آغاز کے چند گھنٹے بعد ہی شمولیت اختیار کی۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، جولائی، 2024) –سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں قائم ہونے والی عوام پاکستان پارٹی اپنے قیام کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد مسلم لیگ ن کہوٹہ کلرسیداں کی بڑی وکٹ لے اڑی،معروف پیشوا دربار عالیہ لٹوری سیداں کے سجادہ نشین پیر سید خضر حسین شاہ نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔انہوں نے ہفتہ کی شام پوٹھوہار ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے میں مسلسل ناکام ہیں ان میں مسائل کے حل کی صلاحیت ہی نہیں یہ سیاسی بازی گر اور شعبدہ باز ہیں یہ کئی دھائیوں سے ملک میں اقتدار انجوائے کر رہے ہیں ملک کو آج جن مسائل و مصائب کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی خود غرض قیادتیں ہیں جہاں میرٹ صرف ان کے بعد ان کے بھائی بچے عزیز رشتہ دار ہیں۔انہوں نے اپنے مدیدین سے بھی کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کو ترک کرکے عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں شاہد خاقان عباسی جیسی قیادت ہی ہمیں خاندانی بادشاہتوں سے نجات دلا سکتی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 7, 2024) – Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s newly formed Awaam Pakistan Party has achieved a significant victory just hours after its inception by securing a major defection from the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) in Kahuta-Kallar Syedan.
Prominent religious leader and custodian of Darbar Aliya Lattori Syedan, Pir Syed Khizar Hussain Shah, has left PML-N to join the Awaam Pakistan Party. Speaking to Pothwar.com on Saturday evening, he expressed his discontent with both PML-N and the Pakistan Peoples Party (PPP), criticizing their continuous failure to address the public’s issues.
He stated that these parties lack the capability to solve problems and labelled their leaders as political jugglers who have enjoyed power for decades without real progress. According to him, the current crises facing the country are primarily due to the selfish leadership of PML-N and PPP, where merit is only for their kin and close relatives.
Pir Syed Khizar Hussain Shah urged his followers to leave PML-N and join the Awaam Pakistan Party, emphasizing that only leadership like Shahid Khaqan Abbasi’s can free them from the entrenched family dynasties that dominate the political landscape.
مسلم لیگ ن پہلے ہی مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف کسی بھی احتجاج کا حصہ نہ بن کر اس اضافے کی غیراعلانیہ حمایت کر چکی ہے
PML-N Implicitly Supports Price Hikes and Increased Electricity Bills by Not Joining Protests
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، جولائی، 2024) –بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافے کے خلاف ہفتہ کے روز کلرسیداں میں احتجاج،جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی بھرپور شرکت،پی ٹی آئی بھی پلو چھڑا گئی مسلم لیگ ن پہلے ہی مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف کسی بھی احتجاج کا حصہ نہ بن کر اس اضافے کی غیراعلانیہ حمایت کر چکی ہے۔احتجاج میں شریک لوگوں کے چور حکومت ہائے ہائے کے نعرے بھی لگائے۔پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافہ اس حکومت کو گھر بھیجنے کا موجب بن سکتا ہے ظالم حکمرانوں نے دودھ،آٹا،چینی، دہی سمیت تمام بنیادی اشیا پر بھاری ٹیکس لگا کر روزمرہ کی اشیا کے نرخوں میں بھاری اضافہ کیا ہے لوگوں سے نوالہ بھی چھینا جا رھا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بچوں کے لیئے جس 27 ارب کے دودھ کا اعلان کیا ہے ملک اس عیاشی کا متحمل ہو ہی نہیں سکتا یہ دودھ بھی حکمرانوں کے کارخانوں میں ہمارے خون پسینے سے تیار ہو گا۔انجمن تاجران پنڈی روڈ کے صدر حاجی مشکور حسین نے کہا کہ عوام کو اپنے اور بچوں کے مستقبل کے لیئے اس ظالم اور نااہل غیر منتخب حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہو گا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان نے کہا کہ کلرسیداں کے لوگوں کی بے حسی ضرب المشل بن چکی ہے یہاں کی انجمن تاجران خودساختہ ہے برسوں سے اس کے کبھی انتخابات نہیں ہوئے تاجر چاہتے ہیں کہ اس خودساختہ تنظیم کو ختم کرکے باقاعدہ انتخابات کے ذریعے انجمن تاجران تشکیل دیں۔سابق رکن بلدیہ عاطف اعجاز نے کہا کہ جب زائد بل ہر گھر میں آتے ہیں تو پھر احتجاج بھی ہر گھر سے ہونا چاہیئے پیپلز پارٹی کھل کر اپنے شہریوں اور صارفین کے ساتھ کھڑی ہے۔جماعت اسلامی کے نائب امیر چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ ہم تعداد میں کم سہی مگر ہم منافقین کی صفوں میں شامل نہیں ہیں احتجاج کر رہے ہیں کرتے رہیں گے پرامن احتجاج کا حق کوئی ہم سے چھین نہیں سکتا بجلی بلوں میں اضافہ بدترین ظلم ہے جس کے خلاف ہر غیرتمند کو اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا اس موقع پر جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال،جماعت اسلامی یوتھ کے صدر عبدالودود عامر،پیپلز پارٹی کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،پی ٹی آئی کے شیخ برہان اور شیخ نزاکت کے علاوہ معروف تاجر سیٹھ عبدالروف بھی موجود تھے۔
ترنول میں پی ٹی آئی کے جلسے کے سلسلے میں کلرسیداں کے کارکنوں کا اجلاس صبح سات بجے سجاد حسین شاہ کی رھائشگاہ پر منعقد ہوا
In connection with the PTI rally in Tarnol, a meeting of the workers of Kallar Syedan was held at the residence of Sajjad Hussain Shah
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، جولائی، 2024) –ترنول میں پی ٹی آئی کے جلسے کے سلسلے میں کلرسیداں کے کارکنوں کا اجلاس صبح سات بجے سجاد حسین شاہ کی رھائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں جلسے میں شرکت کی حکمت عملی طے کی گئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیراعوان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی کو بنیادی سیاسی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رھا ہے مخالفین ہمارا مقابلہ سیاسی میدان میں کریں ہم انہیں اقتدار کے ایوانوں سے بھاگنے پر مجبور کردیں گے غیر منتخب افراد آج پارلیمان اور حکومتوں میں بیٹھ کر بجلی بلوں میں جس رفتار سے اضافہ کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کے لوگ بھی ائندہ انہیں ووٹ نہیں دیں گے حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں سارا بوجھ عوام پر ڈال کر عیاشیاں کر رہے ہیں آج نہیں تو کل عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں میں ہوں گے۔
عمر خان قتل نہیں ہوا اس نے خودکشی کی ہے , قتل کا مقدمہ درج کروانے والے بھائی زبیر خان نے ہفتے بعد ہی اپنا بیان بدل ڈالا
Umar Khan was not killed, he committed suicide, brother Zubair Khan, who registered the murder case, changed his statement after a week
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،07، جولائی، 2024) –21 سالہ پختون نوجوان عمر خان قتل نہیں ہوا اس نے خودکشی کی ہے مقتول کے قتل کا مقدمہ درج کروانے والے بھائی زبیر خان نے ہفتے بعد ہی اپنا بیان بدل ڈالا۔پولیس کے مطابق مقتول کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہو گی،یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل 21 سالہ مقتول محمد عمر خان کی نعش قریبی جنگل سے ملی تھی۔پولیس کے مطابق اس کی کنپٹی پر گولیوں کے زخم تھے جبکہ پسٹل 30 بور اور چوہے مار گولیاں بھی نعش کے پاس پڑی ہوئی تھیں۔ محمد زبیر خان نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا تھا کہ اس کے بھائی کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے اسے خود کشی کا رنگ دیا ہے جبکہ نئے بیان کے مطابق مدعی نے بھائی کے قتل کو خودکشی قرار دیا ہے۔