5 July 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Dispute Over Toll Plaza on Rawat-Kallar Dhuangalli Road Resolved by Former PM Raja Parvez Ashraf

پنجاب ہائی وے کی جانب سے روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹال پلازہ کا قضیہ۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، جولائی، 2024) –پنجاب ہائی وے کی جانب سے روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹال پلازہ کا قضیہ۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مداخلت کرکے لاکھوں افراد کے دل جیت لیئے۔تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی نگران صوبائی کابینہ نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی مختلف سڑکوں پر ٹال پلازوں کی تنصیب کی باقاعدہ منظوری دی تھی رواں برس کے ابتدا میں پنجاب ہائی وے نے مانکیالہ میں ٹال پلازہ قائم کیا جسے مقامی لوگوں نے حملہ کرکے اکھاڑ دیا تھا پنجاب پولیس نے نامعلوم افراد سمیت درجنوں افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرکے اس وقت مسلم لیگ ن سے بغاوت کرکے آزاد حیثیت میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑنے والے محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد ان کے عزیز رشتہ داروں کے خلاف بھرپور انتقامی کاروائیوں کا ایسا سلسلہ شروع کیا کہ وہ اپنی الیکشن مہم تک نہ چلا سکے ان کے جلسوں میں پولیس انہیں گرفتار کرنے پہنچ جاتی جس سے وہ انتخابی مہم ہی نہ چلا سکے اس کے کچھ ہی عرصہ بعد محکمہ ہائی وے نے پھر مانکیالہ میں ہی ٹال پلازہ قائم کرنے کی کوشش کی اس بار ان کی اس کوشش کو مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی نے ناکام بنا دیا جس کے بعد مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد پنجاب ہائی وے نے مانکیالہ کی ںجائے ساگری شاہ باغ کے درمیان ٹال پلازہ قائم کرنے کی کوشش کی تو قاسم مشتاق کیانی اور راجہ محمد یونس نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو اس تکلیف دہ صورتحال سے آگاہ کیا تو طے ہوا کہ یہ ٹال پلازہ یہاں نصب نہ ہوگا جس کے بعد پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ گوجرخان کے راجہ زاہد خورشید اور صحافی اکرام الحق قریشی نے راجہ پرویزاشرف کو عوام علاقہ کی تشویش سے آگاہ کیا تو راجہ پرویز اشرف سے سیکرٹری پنجاب ہائی وے شمالی پنجاب سے تفصیلی گفتگو کرنے کے بعد کلرسیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی کو ٹیلی فون کال کے ذریعے بتایا کہ انہیں ساگری ہی نہیں کلرسیداں بھی عزیز ہے بلکہ کلرسیداں میرا بیس کیمپ ہے میں نے سیکرٹری ہائی وے کو بتا دیا ہے کہ ٹال پلازہ ساگری لگے گا نہ کلرسیداں لگے گا بلکہ اسے دھانگلی میں لگایا جائے گا یہی درست جگہ ہے جس پر کلرسیداں کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور ماضی کی طرح اس بار بھی بھرپور مدد کرنے پر راجہ پرویز اشرف کا انتہائی شکریہ ادا کیا ہے ادہر ایس ڈی او پنجاب ہائی وے مرزا محمد یاسین نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ٹال پلازہ وہیں لگے گا جہاں راجہ پرویز اشرف نے سیکرٹری ہائی وے کو نشاندہی کی ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ تحصیل کلرسیداں کے حامل شناختی جارڈ رکھنے والے تمام لوگوں کو صرف دو سو روپے کے عوض ایک کارڈ جاری کیا جائے گا جس پر وہ پورا مہینہ جتنی بار چائیں مزید کسی ادائیگی کے ٹال پلازہ سے گزر سکیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 5, 2024) – The Punjab Highway Authority’s decision to install a toll plaza on the Rawat-Kallar Dhuangalli Road has led to controversy. Former Prime Minister Raja Parvez Ashraf intervened and resolved the issue, winning the hearts of thousands.

The caretaker provincial cabinet, led by Mohsin Naqvi, had approved the installation of toll plazas on various roads across Punjab. Earlier this year, the Punjab Highway Authority set up a toll plaza in Mankiala, which locals dismantled. Police registered cases against dozens of people for interference in government operations, including independent candidates Mahmood Shaukat Bhatti and Raja Nadeem Ahmed, disrupting their election campaigns.

After a failed attempt to re-establish the toll plaza in Mankiala, another attempt in Sagri was thwarted by former UC Bishandot Chairman Zubair Kayani. Subsequently, when the Punjab Highway Authority tried to set up the plaza between Sagri and Shah Bagh, Qasim Mushtaq Kayani and Raja Muhammad Younis informed Raja Parvez Ashraf of the distress caused.

After discussing with the Secretary of Punjab Highways North Punjab, Parvez Ashraf assured that the toll plaza would be relocated to Dhuangalli, relieving the local community. SDO Punjab Highway Mirza Muhammad Yasin confirmed the decision and announced that Kallar Syedan residents would be issued a monthly pass for Rs. 200, allowing unlimited crossings through the toll plaza without additional charges.

The residents of Kallar Syedan expressed their gratitude to Raja Pervaiz Ashraf for his intervention and support.

اندرون شہر پٹرول پمپ کے بجلی ٹرانسفارمر پر آسمانی بجلی پڑنے سے آگ پھیل گئی

Lightning Strike on Inner-City Petrol Pump Transformer Sparks Fire

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، جولائی، 2024) –اندرون شہر پٹرول پمپ کے بجلی ٹرانسفارمر پر آسمانی بجلی پڑنے سے آگ پھیل گئی پٹرول پمپ کے سپلائی لائن لائٹس جل گئیں دو افراد کو کرنٹ بھی لگا گاڑی کو آگ لگ گئی تفصیلات کے مطابق کلرسیداں شہر میں جمعرات صبح سات بجے چوآروڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ کے بجلی ٹرانسفارمر پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ کے بگولے نے افراتفریح مچا دی آسمانی بجلی پڑتے وقت وہاں ایک سوزوکی میں پٹرول ڈالا جا رھا تھا کہ آگ کے بگولے نے وہاں آگ لگا دی پمپ کے عملے نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ بجانے کے آلہ کی مدد سے فوری آگ بجھا دی مگر اس دوران وہاں موجود دو افراد کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا دوسری جانب پمپ کے سپلائی لائنیں اور لائٹس جل گئیں اور سارا دن پمپ سے سپلائی ممکن نہ ہو سکی

دو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر دودھ فروش کو زخمی کر دیا

Two Armed Assailants Attack and Injure Milk Vendor

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،05، جولائی، 2024) – دو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر دودھ فروش کو زخمی کر دیا۔محمد شکیل سکنہ بھیائی مہر علی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں دودھ فروشی کا کاروبار کرتا ہوں،گزشتہ روز اپنے ماموں کے گھر دودھ دینے کے بعد جب واپس گھر آ رہا تھا تو رات ساڑھے 9بجے کے قریب محمد شکیل اور شاہد جو ڈنڈوں سے مسلح تھے نے روک لیا اور دونوں نے مل کر ڈنڈوں کے پے در پے وار کر کے مجھے شدید مضروب کر دیا،وجہ عناد سابقہ لڑائی جھگڑا ہے۔دریں اثناء نامعلوم ملزمان نے امجد ندیم نامی شخص کی ڈیڈھ سالہ بچھڑی چوری کر لی۔ادھر آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی ڈیٹکشن ٹیم نے صارف جاوید اختر کو پی وی سی کی مین تار سے کنڈی لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button