4 July 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Catastrophic Heatwave Wreaks Havoc on Residents of Kallar Syedan City

کلرسیداں شہر میں قیامت خیز گرمی نے شہریوں کا برا حال کردیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، جولائی، 2024) –کلرسیداں شہر میں قیامت خیز گرمی نے شہریوں کا برا حال کردیا محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں بھی درست ثابت نہ ہوئیں شدید ترین دھوپ آگ برساتے سورج اور حبس نے لوگوں کا چھین چھین رکھا ہے صبح دوپہر شام رات کسی بھی وقت کسی کو چین میسر نہیں محکمہ موسمیات نے کئی بار کلرسیداں میں تھنڈر اسٹورم کی پیشن گوئی کی جو ہر بار غلط ثابت ہوئی روزانہ شدید ہوا کے ساتھ آسمان پر گہرے بادل نمودار ہوتے ہیں بادل گرجتے اور بجلی چمکتی ہے اور پھر یہ بادل شہر کے دائیں بائیں جانب جا کر خوب برستے ہیں مگر کلرسیداں کے شہری باران رحمت کے لیئے ترس گئے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 4, 2024) – A catastrophic heatwave has wreaked havoc on the residents of Kallar Syedan City, defying all predictions made by the Meteorological Department. Intense sunlight, scorching temperatures, and oppressive humidity have made life unbearable for everyone at all times of the day. Despite multiple forecasts of thunderstorms in Kallar Syedan, none have come to fruition. Every day, dark clouds accompanied by strong winds appear in the sky, thunder roars, and lightning flashes. However, these clouds end up pouring rain on areas surrounding the city, leaving the residents of Kallar Syedan longing for the much-needed rain.

بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات سمیت بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی میں بھاری اضافے پر شدید احتجاج

Massive Protests Erupt Over Sharp Inflation Due to Heavy Taxes on Electricity, Gas, and Petroleum Products

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، جولائی، 2024) –مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات سمیت بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی میں بھاری اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں ہرگز قومی مفاد کے مطابق نہیں ہیں ہر ہفتے بجلی مہنگی کرنے کا کوئی جواز نہیں لوگ گھر کا سامان فروخت کرکے بجلی کا بل ادا کرتے ہیں اشیائے روزمرہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے سرکاری اداروں میں رشوت ستانی کا راج ہے جو حکومت کی بیڈ گورنس کا کھلا ثبوت ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ درپیش صورتحال سے ملک کا ہر شہری انتہائی پریشان ہے ہم مسلم لیگ ن میں ہوتے ہوئے اس کی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتے ارکان پارلیمنٹ اپنی شاہانہ زندگی اور مراعات کم کرنے کو تیار نہیں یہ اپنی غیرضروری عیاشیوں کے لیئے قوم کا گلا کاٹ رہے ہیں ارکان پارلیمنٹ نے اس بار بھی حالات سے کچھ نہ سیکھا بلکہ اپنی مراعات میں پینتیس ارب کا بھاری اضافہ کرکے سارا بوجھ عام افراد پر ڈال دیا ہے اس سے ملک کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے نہ مسلم لیگ ن کو کوئی فائدہ ہو سکتا ہے ہم بھی ملک کے شہری ہیں ہم موجودہ صورتحال میں تماشائی بن کر نہیں رہ سکتے بلکہ عوام کے موقف کے ساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دیں گے مسلم لیگ ن عوامی غضب کو محسوس کرے ورنہ اس کی داستاں تک نہ ہو گی داستانوں میں۔ انہوں نے میاں نوازشریف سے موجودہ صورتحال کا نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

پلاسٹک بیگز کے غیر قانونی استعمال اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر کریانہ سٹورز اور شاپس کو مجموعی طور پر 12000 ہزار روپے جرمانہ عائد

A total fine of 12000 thousand rupees was imposed on grocery stores and shops for illegal use of plastic bags and not displaying rate lists.

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، جولائی، 2024) – اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے پلاسٹک بیگز کے غیر قانونی استعمال اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر کریانہ سٹورز اور شاپس کو مجموعی طور پر 12000 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 16 کے جی کے وزنی پلاسٹک بیگز کو قبضہ میں لے کر انہیں تلف کر دیا۔

ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز وسیم کو گالیاں دینے اور کلہاڑی مارنے کی کوشش میں دو ریڑھی بانوں کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا گیا۔

Two Vendors Charged and Sent to Police Station for Attempting to Assault Traffic Warden Wasim with an Axe and Verbal Abuse

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، جولائی، 2024) –ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز وسیم کو گالیاں دینے اور کلہاڑی مارنے کی کوشش میں دو ریڑھی بانوں کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا گیا۔ ٹریفک وارڈنز وسیم کے مطابق وہ مرید چوک کلر سیداں میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ دو عدد ریڑھی بان سڑک پر کھڑے ہو کر اپنا سامان فروخت کر رہے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو رہی تھی، انہیں روڈ پر کھڑے ہو کر سامان فروخت کرنے سے منع کیا تو علی اور یاسر نامی ریڑھی بانوں نے گالم گلوچ شروع کر دی۔یاسر ریڑھی بان نے اپنے گھر سے کلہاڑی لے کر آگیا اور حملہ آور ہونے کی کوشش کی جسے قریب کھڑے لوگوں نے قابو کر لیا۔اس موقع پر پولیس کو طلب کر لیا گیا جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علی نامی ریڑھی بان کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی جبکہ یاسر نامی ریڑھی بان موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button