3 July 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Chief Minister Punjab Maryam Nawaz has asked for the report on the murder of two youths of Doberan road

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کلرسیداں کے دو نوجوانوں کے قتل کی رپورٹ طلب کر لی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، جولائی، 2024) –وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے کلرسیداں کے دو نوجوانوں راجہ عاصم اور ارباب مجید کے قتل کی رپورٹ طلب کر لی انہیں چند ایام قبل نامعلوم ملزمان نے کلرسیداں دوبیرن روڈ پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, July 2024) – Chief Minister Punjab Maryam Nawaz has asked IG Punjab Dr. Usman Anwar for a report on the murder of two youths of Kallar Syedan, Raja Asim and Arbab Majeed, a few days ago. The pair were shot dead by Unknown suspects on ​​Doberan Road.

پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

Patrolling Police Chauk Pindori operations against criminal elements

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، جولائی، 2024) –پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ایس ایس پی پی ایچ پی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار علی کی زیر ہدایات انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی سب انسپکٹر عتیق الرحمن اور اے ایس آئی زاہد علی نے جدید تکنیتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے میانوالی کہ عدالتی اشتہاری نعیم اللہ سکنہ میانوالی کو گرفتار کر کے تھانہ روات میں پابند سلاسل کرا دیا اہل علاقہ نے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوڑی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

ون ڈش کی خلاف ورزی پر پنڈی روڈ پر واقع ایک شادی ہال کو پچاس ہزار روپے جرمانہ

A marriage hall located on Pindi Road was fined Rs.50,000 for violation of one dish regulations

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، جولائی، 2024) – اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر پنڈی روڈ پر واقع ایک شادی ہال کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔جبکہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر مصباح نورین نے چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں چیکنگ کے دوران دو میڈیکل سٹورز کیخلاف چالان مرتب کر کے ڈرگ کورٹ ارسال کر دہئے ہیں۔ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرکے مطابق میڈیکل سٹورز پرکوالیفائیڈ فارماسسٹس موجود نہیں تھے۔

محمد اقبال قریشی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد

Mohammad Iqbal Qureshi Congratulated on performing Hajj

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، جولائی، 2024) –الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،راجہ عبدالرحمان و دیگر نے معروف عالم دین محمد اقبال قریشی سے ملاقات کی اور انہیں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد دی۔

چوآخالصہ کے دوکاندار سرفراز حسین جنجوعہ نے بجلی پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافے کی شدید مذمت

Sarfaraz Hussain Janjua, a shopkeeper of Choa Khalsa, strongly condemned the huge increase in electricity and petroleum products

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، جولائی، 2024) –چوآخالصہ کے دوکاندار سرفراز حسین جنجوعہ نے بجلی پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آتی ہے یہ عام افراد پر مظالم کے پہاڑ توڑتی ہے شہباز شریف مسلسل عوام کی مشکلات میں اضافہ کا موجب بن رہے ہیں مسلم لیگ ن بلاتاخیر انہیں وزارت عظمی سے الگ کرکے کسی دوسرے اہل شخص کو وزیراعظم نامزد کرے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک یے جہاں ہر ہفتے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہو رھا یے حکمران خود مہنگائی کا اہتمام کرتے ہیں عام افراد بجلی گیس کے بھاری بل ادا کریں بچوں کی پرورش کریں یا حکومتی جرمانے ادا کریں؟ انہوں نے محب وطن افراد کو موجودہ صورتحال میں عوام کی مدد کے لیئے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔

کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کی رکن عمیرہ ناصر انتقال کر گئیں

Umaira Nasir, a member of the Kallar Syedan Bar Association, passed away

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، جولائی، 2024) – کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کی رکن عمیرہ ناصر انتقال کر گئیں جنہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دریں اثناء کلربار ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری چوہدری اسد قیوم ایڈووکیٹ سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اور عمیرہ ناصر ایڈووکیٹ کی اچانک وفات کی دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button