DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Protest rally held by civil society in Kallar Syedan against huge increase in electricity rates
ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافے کے خلاف کلرسیداں میں سول سوسائیٹی کے زہراہتمام ریلی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، جولائی، 2024) –ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافے کے خلاف کلرسیداں میں سول سوسائیٹی کے زہراہتمام ریلی،پاکستان پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی شرکت،تاجر رہنما اور مسلم لیگ ن نے احتجاجی ریلی سے خود کو الگ کرکے بجلی اور مہنگائی میں بھاری اضافے کی غیراعلانیہ حمایت کردی،پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے اس کی وجہ عام عوام نہیں ہمارے کل اور آج کے حکمران اور اشرافیہ ہے حکومت عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی بجائے اشرافیہ کو مفت میں دی جانے والی 42 ہزار ارب کی سالانہ ملنے والی بجلی،گیس اور پٹرول ہے انہوں نے کہا کہ بجلی استعمال کرنے کے عوض تیرہ اقسام کے بھاری ٹیکسوں کا کوئی جواز نہیں۔عوام بھوک سے تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں حکمران عوام پر رحم کریں ورنہ عوام کا احتجاج انہیں اقتدار سے محروم کر سکتا ہے۔شیخ برہان علی نے کہا کہ عوام کو تقسیم کرکے نہیں بلکہ باہمی اتحاد سے ہی مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے آج ملک بھر میں احتجاج ہے پورا ملک بند پڑا ہے مگر کلرسیداں کے تمام بازار کھلے ہوئے ہیں۔چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ ہماری بربادی اور تباہی حال کے ذمہ دار موجودہ و سابقہ حکمران ہیں۔جماعت اسلامی یوتھ کے صدر عبدالودود عامر نے کہا کہ مریم نواز دوسو یونٹ مفت بجلی کی فراہمی کا وعدہ بھول چکی ہیں یہ عملی اقدامات کی بجائے ٹک ٹاک کے ذریعے خدمت کرنے پر بضد ہیں جس کی وجہ سے لوگ گھر کے سامان مال اسباب مویشی فروخت کرکے بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔عوام ان ظالم حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر جاوید اقبال نے کہا کہ عوام ظالم حکمرانوں کے مظالم سہنے کی بجائے ان کے خلاف اعلان بغاوت کریں یہ حکمران ظالم بدکار اور عیاشی ہیں جو ملک میں مہنگائی عیاشی اور بدکاری پھیلانے میں ملوث ہیں ایسے حکمرانوں اور ان کے حامیوں پر لعنت ہے۔انہوں نے انجمن تاجران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنے مفادات کے لیئے جمع ھو جاتے ہیں جب عوام کی بات ہو تو یہ کمروں میں چھپ جاتے ہیں جس پر مظاہرین کی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار اج قوم پر مسلط ہیں انہیں عوامی مینڈیٹ حاصل ہی نہیں ان کے تمام اقدامات سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو رھا ہے،پی ٹی آئی کے راشد کیانی نے کہا کہ مفت بجلی دینے کا اعلان کرنے والوں نے آج ملک بھر میں بجلی کے جو بھاری نرخ مقرر کیئے اتنے ذیادہ نرخ خطے کے کسی ملک میں نہیں قوم کو اپنی نسلوں کی بقا کے لیئے جعلی حکمرانوں کے خلاف باہر نکلنا ہو گا۔ اس موقع پر بلدیہ کے سابق رکن عاطف اعجاز،حاجی شوکت علی،سیٹھ عبدالروف و دیگر بھی موجود تھے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 02, July 2024) – The Civil Society Kallar Syedan held a public rally, which included Pakistan Peoples Party, Jamaat-e-Islami and PTI against the rising inflationary electricity rates across the country.
The participation of business leaders and Muslim League-N separated themselves from the protest rally and gave undeclared support to the huge increase in electricity and inflation.