DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: A Body of a man found at a jungle near Jocha Mamdot

کلرسیداں,جوچھہ ممدوٹ میں نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جولائی، 2024) – کلرسیداں میں 21 سالہ پختون نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،نعش قریبی جنگل سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔محمد زبیر خان سکنہ جوچھہ ممدوٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور اپنی شادی کے سلسلے میں گھر آیا ہوا ہوں،24 جون کو میری شادی ہوئی، میرا مقتول بھائی محمد عمر صبح ساڑھے 8 بجے گھر سے پانی کی بوتل اٹھائے گھر سے نکلا اور دس بجے کے بعد محمد عمر کا فون بند ملااور شام ساڑھے چھ بجے کے قریب اطلاع ملی کہ محمد عمر کی نعش قریبی جنگل میں پڑی ہوئی ہے جس پر میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور دیکھا کہ اس کی دائیں کنپٹی اور باہیں کان کیساتھ فائر کے زخم موجود تھے۔ پسٹل تیس بور اور چوہے مار گولیاں بھی نعش کیساتھ پڑی ہوئی تھیں۔ میرے بھائی کو قتل کر کے خود کشی کا رنگ دیا گیا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 01, July 2024) – A 21-year-old Pakhtun youth was hacked to death in Kallar Syedan, his body was recovered from a nearby forest. The police have registered a case against the unknown accused. Muhammad Zubair Khan of Jocha Mamdot filed a case that I am living in Saudi Arabia and have come home for my marriage. I got married on June 24, my deceased brother Muhammad Umar left the house at 8:30 in the morning carrying a bottle of water and after 10 o’clock Muhammad Umar’s phone was switched off and around 6:30 in the evening it was reported that Muhammad Umar’s body was lying in the nearby forest. When i reached the spot I found that there were fire injuries on his right knee and arm along with his ear. Pistol thirty-bore and rat-killing tablets were also lying on the body. My brother was killed and given the impression of suicide. Kallar Syedan police registered a case and started an investigation.

انسپکٹر بشارت عباسی کو کلرسیداں کا نیا ایس ایچ او تعنیات

Inspector Basharat Abbasi appointed as the new SHO of Kallar Syedan police station

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جولائی، 2024) –سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر سجاد الحسن کو تبدیل کرکے انسپکٹر بشارت عباسی کو کلرسیداں کا نیا ایس ایچ او تعنیات کیا ہے جنہوں نے فوری چارج سنبھال لیا ہے یہ اس سے قبل بھی کلرسیداں میں بطور ایس ایچ او ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں جبکہ ان کے پیشرو انسپکٹر سجاد الحسن کا تبادلہ راولپنڈی پولیس لائن میں کردیا گیا انہیں تقریبا چار ماہ قبل ہی کلرسیداں کا ایس ایچ او تعنیات کیا گیا تھا یہ تعلیمیافتہ باصلاحیت نوجوان آفیسر تھے جنہوں نے کلرسیداں میں چند ماہ کی تعنیاتی کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں یہ روزانہ تھانے میں عام افراد کو ملاقات کے لیئے دستیاب رہتے ہیں۔

انتظامیہ کی فرینڈلی پالیسی کی وجہ سے سبزی و فروٹ فروش من مانے نرخ وصول کر کے گاہکوں کو لوٹ رہے ہیں

Due to the friendly policy of the administration, the vegetable and fruit sellers are robbing the customers by charging arbitrary rates

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جولائی، 2024) – کلرسیداں پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت دلنواز فیصل منعقد ہوا۔جس میں پرویز اقبال وکی،راجہ محمد سعید، جاوید اقبال،حافظ کامران حشر و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتظامیہ کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ انتظامیہ کی فرینڈلی پالیسی کی وجہ سے سبزی و فروٹ فروش من مانے نرخ وصول کر کے گاہکوں کو لوٹ رہے ہیں اور اگر کسی تاجر کیخلاف شکایت بھی کی جائے تو انتظامیہ اس کیخلاف کارروائی کرنے کی بجاے اس کی پشت پناہی شروع کر دیتی ہے۔عوامی، کاروباری حلقوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آوارہ پالتو مویشیوں کی سڑکوں پر آزادانہ نقل و حمل سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات جنم لے رہے ہیں

Accidents occur on a daily basis due to the free movement of stray domestic animals on the roads

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جولائی، 2024) –آوارہ پالتو مویشیوں کی سڑکوں پر آزادانہ نقل و حمل سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات جنم لے رہے ہیں۔ گندم کی کٹائی ہے بعد سے کچھ لوگوں نے اپنے مویشی آزاد چھوڑ دیئے ہیں جو سارا دن روات کلر سیداں دھانگلی اور دوبیرن روڈ سمیت متعدد ذیلی سڑکوں پر پوری آزادی سے چہل قومی کرتے دکھائی دیتے ہیں ان کی نقل و حمل سے روزانہ ٹریفک حادثات جنم لے رہے ہیں شہریوں نے آوارہ مویشیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے

بجلی کے بھاری نرخوں کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

Protest rally organised against high electricity rates

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جولائی، 2024) –سول سوسائیٹی اور شہریوں کی جانب سے آج بروز پیر دن گیارہ بجے کلرسیداں میں بجلی کے بھاری نرخوں کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ہے جس میں تاجر،شہری اور مختلف سیاسی مذہبی جماعتیں بھی حصہ لیں گی ادہر جماعت اسلامی نے بجلی نرخوں میں بدترین اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بجلی چوری کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے

An immediate case should be registered against electricity theft

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جولائی، 2024) –ائیسکو سب ڈویژن چوا خالصہ کے ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف نے کلرسیداں پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لیئے درخواست دی کہ عملہ کے ارکان گاؤں رجام گئے جہاں جاوید اختر کنڈی لگا کر بجلی چوری کر رھا تھا لہذہ اس کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

علامہ محمد اقبال قریشی، چوہدری امتیاز حسین ,محمد ارشد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے لوٹ آئے

Allama Muhammad Iqbal Qureshi, Chaudhry Imtiaz Hussain, and Muhammad Arshad returned home after performing Hajj

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جولائی، 2024) –معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی،معروف زمیندار چوہدری امتیاز حسین آف بابا گوہر اور ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد ارشد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے لوٹ آئے ہیں۔جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس نے چوہدری امتیاز حسین سے اور ٹی ایل پی چوآخالصہ کے امیر صوفی جمیل مغل،مدرس دلشاد خان نے مولانا محمد اقبال قریشی سے ملاقات کی اور انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button