DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan police arrested the accused who shot and injured a person named Tauqir

پولیس نے توقیر نامی شخص کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، جون، 2024) – تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی راجہ شاہد محمود نے توقیر نامی شخص کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔یاد رہے کہ ملزمان نے 12جون کو توقیر احمد کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے جس پر تفتیشی آفیسر اے ایس آئی راجہ شاہد محمود نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر کے ملزمان کو ٹریس کر لیا اور مرکزی ملزم اکرام قیوم سکنہ کہوٹہ کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر کے دوران جسمانی ریمانڈ ملزم سے آلہ ضرر پستول 30بور برآمد کر لیا۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 29, June 2024) – ASI Raja Shahid Mehmood of Kallar Syedan ​​police station arrested the accused who shot and injured a man named Tauqir and produced him in the local court. It should be remembered that the accused shot and injured Tauqir Ahmed on June 12 and fled, which the investigation officer ASI Raja Shahid Mehmood investigated on technical grounds. The suspects were traced and the main accused, Ikram Qayyum of Kahuta, was arrested and produced in the local court, while on physical remand, a 30-bore pistol was recovered from the accused.

بجلی بلوں میں بے انتہا اضافہ پر آئمہ کرام کی نماز جمعہ کے خطبہ میں اظہار تشویش

The imams expressed their concern on Friday prayer over the extreme increase in the electricity bills

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، جون، 2024) –بجلی بلوں میں بے انتہا اضافہ پر آئمہ کرام کی نماز جمعہ کے خطبہ میں اظہار تشویش،علمائے اکرام نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاد کو ترک کرنے والے بزدل حکمران فلسطین و غزہ کے بے بس اور نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم پر احتجاج تک نہیں کر سکتے یہ ظالم لوگ ہیں جو ہر روز بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافہ کرکے قوم کو گھر کا سامان اور پالتو مویشی فروخت کرکے بل ادا کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں یہ کسی رعائت کے مستحق نہیں عوام پر ان کی اطاعت واجب نہیں بلکہ ان سے بغاوت فرض ہو چکی ہے عوام ان نااہل اور ظالم حکمرانوں کے مظالم سے اپنی آنے والی نسل کو بچانے کے لیئے ان سے اعلان بغاوت کریں اور ان کے خلاف باہر نکل کر علم بغاوت بلند کریں بصورت دیگرہماری نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

ایس پی انویسٹیگیشن اٹک جویریہ جمیل نے نئی بھرتی کے امیدواروں کے انٹرویو کے مرحلے کا عمل میرٹ کی بنیاد اور شفاف طریقہ سے مکمل کیا

SP Investigation Attok Jawaria Jamil completed the process of interview stage of new recruitment candidates on merit based and transparent manner

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، جون، 2024) –آر پی او راولپنڈی ڈی آئی جی بابر سرفراز الپا اور ریجنل آفیسر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ایس پی انویسٹیگیشن اٹک جویریہ جمیل نے نئی بھرتی کے امیدواروں کے انٹرویو کے مرحلے کا عمل میرٹ کی بنیاد اور شفاف طریقہ سے مکمل کیا۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 238 امیدواروں کے انٹرویو کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی ریجن کے تمام اضلاع سے ڈرائیور کانسٹیبل راولپنڈی کے 02، چکوال کے 03، اٹک کے 06، جہلم کا 01۔ لیڈی کانسٹیبل راولپنڈی کی 26، چکوال کی 17، اٹک کی 07، جہلم کی 10۔ اور کانسٹیبل راولپنڈی کے 62، چکوال کے 36، اٹک کے 37 اور جہلم کے 31 امیدوار شامل ہیں۔ امیدواروں کیلیۓ سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیۓ گیۓ۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی تمام امیدوار ہمارے لئے برابر ہیں۔ جو میرٹ پر پورا اتریں گے وہ پاس کیۓ جاہیں گے۔ میرٹ لسٹ کا اعلان رواں ہفتہ میں جاری کر دیا جاۓ گا۔

رکشہ ڈرائیور عبدالقیوم سکنہ منیاندہ سے 550گرام چرس برآمد

550 grams of hashish was recovered from the rickshaw driver Abdul Qayyum of Manianda

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، جون، 2024) – تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات رکشہ ڈرائیور عبدالقیوم سکنہ منیاندہ سے 550گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

کنوہا ; چیکس ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

Kanoha; A case was registered for dishonoring the cheques

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، جون، 2024) – چیکس ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔سید شہاب ثاقب سکنہ کنوہا نے مقدمہ درج کروایا کہ محمد رفاقت نے مجھ سے ٹیوٹا کروالا جی ایل آئی خرید رکھی تھی جس کی ادائیگی کیلئے ملزم نے پانچ پانچ لاکھ مالیت کے دو عدد چیکس دہئے جو مطلوبہ بنک میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکے اور ڈس آنر ہو گئے۔

امیرعالم خان کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ کلرسگوال کلرسیداں میں ادا کی گئی

Amir Alam Khan’s mother’s namaz e janaza was performed at Kallar Sagwal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، جون، 2024) –مہمند سے تعلق رکھنے والے جاوید شاہ مہمند اور امیرعالم خان کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ کلرسگوال کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں جاوید اقبال،مفتی محمد اکبر اویسی،راجہ نمبردار جہانزیب،مسعود احمد بھٹی،ارشد عنایت مرزا،حافظ کامران حشر، چوہدری طارق منہاس،ساجد محمود،عبدالودود عامر،تحسین جاوید،کامران خان،شیر خان،قدیم خان،لالہ ابراہیم خان،عثمان خان کے علاوہ مہمند،پشاور لاہور سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button