24 June 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: I reject the allegations made by Raja Mohsin, Nambardar Malik Qamar-ul-Zaman of Hothla

راجہ محسن کی طرف سے لگائے گے الزامات کو مسترد کرتا ہوں،نمبردارملک قمر الزمان آف ہوتھلہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2024)
الزام تراشی اور پرچوں سے ڈر ایا نہیں جا سکتااپنی ایک انچ زمین پر بھی کسی کے حوالے نہیں کروں گا ہمارے خلاف بڑھے سے بڑھے فارم پر انکوائری کرائی جائے انشاء اللہ ہم سچے ثابت ہونگے،راجہ محسن کی طرف سے لگائے گے الزامات کو مسترد کرتا ہوں،وقوعہ کی رات میں اور میرا بھانجاملک وقاص اپنے اپنے گھر اسلام آباد میں تھے،مخالف فریق نے مجھ پر جوالزامات عائد کئے ہیں ان میں زرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردارملک قمر الزمان آف ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ہم پر راجہ محسن نے الزام عائد کیا کہ ہم نے ان کے ڈیرے پر جا کر فائرینگ کی ہے اوران کے جانوروں کو زخمی کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ہم پر محض الزام تراشی ہے ہم وقوعہ والی رات اسلام آباد اپنی رہائش گاہ پر تھے ہماری فون لوکیشن چیک کر لیں اس کے علاوہ بھی ہم ہر قسم کی صفائی دینے کو تیار ہیں انہو ں نے کہا کہ اس قبل بھی انہوں نے اپنی کیری ڈبے پر فائرینگ کر کے ہم پر الزا م لگایا جو کہ انکوائری ہمارے حق میں ہوئی ا نہوں نے مویشیوں پر فائرینگ کا جو الزام لگایا ہے وہ دونوں گائے کے ٹانگوں پر لگے ہیں اتنے دور سے فائر کریں اور وہ گائے کی ٹانگوں پر لگے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی انہوں نے کہا کہ یہ من گھڑت وقوعہ ہے جو ہم پرڈالا جا رہا ہے اصل مسلہ زمینوں کا تنازعہ ہے ہم اپنی زمینوں کا ایک انچ بھی کسی حوالے نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس جس طرع کی چاہتی ہے وہ ہمارے خلاف انکوائری کر لے انشاء اللہ ہم سر خروہونگے ہم کہتے ہیں کہ انصاف ہو ہم حق و سچ پر ہیں یہ زمینیں ہماری ہیں ہم کسی کو ایک انچ بھی نہیں دیں گے چاہے وہ ایک نہیں جتنی مرضی ایف آئی آریں درج کرا لیں ہم ان من گھڑت مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں،میرے بارے میں جو بات پھیلائی جا رہی ہے کہ میں ایم این اے راجہ اسامہ کا نام استعمال کرتا ہوں یا ان سے کوئی کال کراتا ہوں میں حلفاً کہتا ہوں کہ یہ سب جھوٹ پر مبنی باتیں ہیں ان میں کسی قسم کوئی بھی صداقت نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقے کا امن و امان تباہ ہو رہا ہے آئے روز قبضہ مافیا والے اندھا دھند فائر ینگ کر تے ہیں جس سے عوام علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے مختلف علاقوں سے خطرناک افراد کو یہاں پر بیٹھایا ہوا ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کر تا ہوں۔


Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 24 June 2024)
We cannot be afraid of accusations and leaflets. I will not hand over even an inch of my land to anyone. An inquiry should be made against us in a larger form. God willing, we will prove to be true. I reject the allegations made by Raja Mohsin. On the night of the incident, my nephew Malik Waqas and I were in our respective homes in Islamabad. There is no truth in the allegations that the opposing party has made against me. In one of his statements, Nambardar Malik Qamar-ul-Zaman Hothla said that Raja Mohsin accused us in the past few days that we went to his camp and fired and injured his animals, while the fact is that this is just an accusation against us. We were at our residence in Islamabad on the night of the incident. Check our phone location. Apart from that, we are ready to provide all kinds of info. We appeal to Chief Minister Punjab, IG Punjab Police, RPO and CPO Rawalpindi to take immediate notice.

ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل کلر سیداں طاہر سکندرکی کہوٹہ کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ تعلیم القرآن آمد مولانا قاری عثمان عثمانی اور معززین محلہ سے ملاقات

DSP Kahuta Circle Kallar Syedan ​​Tahir Sikandar met with Maulana Qari Usman Usmani and the dignitaries of the neighbourhood.

مٹور (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جون2024)
ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل کلر سیداں طاہر سکندرکی کہوٹہ کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ تعلیم القرآن آمد مولانا قاری عثمان عثمانی اور معززین محلہ سے ملاقات،مسلے مسائل سنے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل کلر سیداں طاہر سکندر نے نماز جمعہ کہوٹہ کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ تعلیم القرآن و مکی مسجد کہوٹہ میں معروف عالم دین و ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا قاری عثمان عثمانی کی امامت میں ادا کی نماز جمعہ کے بعد وہ مولانا قاری عثمان عثمانی کے مکتب خانہ میں اہلیان محلہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے میزبان معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل کلر سیداں طاہر سکندر اور معززین محلہ کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button