16 June 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Man arrested for selling someone’s else’s land in a scam to British Pakistani national

جعلسازی کے ذریعے کسی اور کی زمین دیکھا کر لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں ملزم گرفتار کر لیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جون، 2024) – جعلسازی کے ذریعے کسی اور کی زمین دیکھا کر لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں ملزم کیخلاف تین سال بعد مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔محمد احسان سکنہ بمہ گنگال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں کلر سیداں شہر میں شوز کا کاروبار کرتا ہوں۔میرابھائی محمد توقیر بسلسلہ روزگار برطانیہ میں مقیم ہے۔سال 2021میں،محمد توقیر سے شمشاد اورحسن آفتاب نے ملاقات کے دوران بتایا کہ آپ کوانوسٹمنٹ کیلئے زمین خرید کر دیتا ہوں جس پر بھائی نے دلچسپی ظاہر کی،ملزمان نے مجھے اور میرے بھائی کو مالکان زمین مسمیان مقصود حسین،مسعود حسین،محمود حسین حال مقیم جھگیوٹ خالصہ (کہوٹہ)سے ملوایا تو ان لوگوں نے بھی کہا کہ ہماری زمین جو 24مرلے پر مشتمل ہے بائی پاس روڈ برلب سڑک واقع ہے جس پر ہمارا تحریری معاہدہ ہوااور مالکان نے کہا کہ ہماری طرف سے شمشاد اور حسن آفتاب رقم لین دین کے معاملات میں رابطے میں رہیں گے اور رقم وصول کرنے کے مجاز ہونگے جس پر ہم نے رقم مبلغ دس لاکھ روپے ان کے حوالے کر دی۔مذکوران نے میری موجودگی میں بھائی توقیر سے زمین تعدادی 5کنال 8مرلے کا معاہدہ کیا اور شمشاد مذکورہ نے ہمراہ آفتاب حسین و مالکان بالا برلب سڑک نزد شاہین پبلک سکول موضع کلر بدہال کا دورہ کروایا اورشمشاد اور حسن آفتاب سے ہی لین دین کرنے کو کہا۔اس زمین کا سودا 3کروڑ 35لاکھ 60ہزار روپے میں طے پایاجبکہ 29مرلے کا سودا ایک کروڑ ایک لاکھ 50ہزار روپے میں طے ہوا۔07ستمبر 2021،روبرو گواہان زمین تعدادی 5کنال 3مرلے کا معاہدہ ہمراہ نمائندگان و مالکان شمشاد خان کے ہوا،اس دوران رقم 10لاکھ روپے ادا کی۔مورخہ 2مارچ 2023، مذکوران نے 6کنال 13مرلے کا قبضہ حوالے کیا اور ہم لوگوں نے موقع پر سیفٹی پلرزاور پلیٹس لگا کر چاردیواری تعمیر کی۔ 25مئی کو چیک کیا تو تعمیر کی گئی چاردیواری اور میٹریل غائب پائے گئے۔ادھر عدالت نے ملزم شمشاد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جس پر پولیس نے دوران تفتیش ملزم کے قبضے سے پٹواری اور گرداور کی جعلی مہریں برآمد کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کر دیا۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 16th June 2024) – An accused was arrested three years after a case was registered against him for stealing lakhs of rupees through forgery. Muhammad Ehsan of Bima Gangal filed a case that I am doing business in Kallar Syedan ​​City. My brother Muhammad Tauqir is living in UK, In 2021, Shamshad and Hasan Aftab told Muhammad Tauqir during the meeting that we got land for sale, In which my brother expressed interest, the accused introduced me and my brother to the owners of the land Maqsood Hussain, Masood Hussain, Mahmood Hussain who are currently residing in Jhagiyot Khalsa (Kahuta).

The land was bought by Tauqir and we signed a written agreement with the owners for 10 Lakh Rps. Dated 2 March 2023, they handed over the possession of 6 kanals and 13 marlas and we constructed a four-wall by installing safety pillars and plates on the spot. When checked on May 25, the constructed wall and materials were found to be missing. All the paperwork regarding the land was a forgery.Meanwhile, the court handed over the accused Shamshad to the police on a three-day physical remand. Later sent to Adiala Jail on judicial remand.

پڑوسی ہیں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے

Neighbours forcibly entered house in Shah Bagh

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جون، 2024) – نوشین لیاقت سکنہ شاہ باغ نے مقدمہ درج کروایا کہ مسمی غلام علی مسلح ڈنڈا،اس کی بیوی شہینا مسلح ڈنڈا،مسماۃ نور،فضا،فاخرہ،علیشامسلح ہائے ڈنڈا،سجاد علی،افضال علی،مسماہ عطیہ اور دو نامعلوم افراد جو کہ غلام علی وغیرہ سائلہ کے پڑوسی ہیں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور گالم گلوچ کرنے کے بعد مجھے اور میری بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہم سب کے کپڑے پھاڑ دہئے اور ہمیں بے لباس و بے آبرو کر دیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ حملہ آور مجھ پر گلی میں گٹر کا ڈھکن توڑنے کا الزام لگاتے ہیں جبکہ میرا گٹر کے ڈھکن کیساتھ کوئی تعلق نہ ہے۔

سب انسپکٹر سید نصرت حسین شاہ نے مقدمہ درج کروایا

Sub-Inspector Syed Nusrat Hussain Shah registered police case

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جون، 2024) – سب انسپکٹر سید نصرت حسین شاہ نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز میں کلر سیداں میں جوڈیشل کمپلیکس ڈیوٹی پر موجود تھا کہ پونے ایک بجے کے قریب اڈیالہ جیل راولپنڈی سے حوالات آئی جو 29ملزمانپیشی پر لائے گئے جو احاطہ کچہری میں ایک نوجوان لڑکا اپنے موبائل فون سے ملزمان کی ویڈیو بنا رہا تھا جس پر اس کا نام و پتہ دریافت کیا تو اس نے اپنا نام و پتہ صفیح اللہ سکنہ ساگری موہڑہ نبی شاہ بتایا۔میں نے ویڈیو بنانے سے منع کیا تو اتنے میں محمد ثقلین سکنہ پیکا بھی آ گیا جس نے میرے ساتھ توتکرار اور گالم گلوچ شروع کر دیاور میرے اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کے دست و گریبان ہو گیا اور ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

بجٹ کوعوام دشمن،کسان دشمن، مڈل کلاس دشمن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا

Budget rejected as an enemy of the people, enemy of the farmers, enemy of the middle class

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جون، 2024) – پی ٹی آئی کلرسیداں کے سینئر رہنما عاقب علی نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن ‏بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کے سہارے پر اقتدار میں آنے والوں نے اپنی مراعات شاہانہ اخراجات میں بھاری اضافے کے بعد عام لوگوں کے لیئے ماچس کی ڈبیا سے لے کر ادویات گاڑیوں موبائل زرعی آلات، ٹریکٹر سمیت ہر چیز مہنگی کردی گئی،چینی،بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس لگایا دیا گیا،تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ہی ان پر مزید ٹیکس لگا دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اپنے اخراجات اور عیاشیوں کیلئے مزید فنڈ رکھے مگر عوام کو مزید ٹینشن کے ذریعے ان کا جینا مشکل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 والے جعلی حکمرانوں کو عوام نے مینڈیٹ ہی نہیں دیا فارم 47 زدہ جعلی ارکان عوام کا کیس لڑ ہی نہیں سکتے کیونکہ یہ عوام کو جواب دہ ہی نہیں۔ عوام کو تو وہ جواب دے گا جو عوام کے ووٹوں سے آیا ہو یہ تو زبردستی بیٹھے ہوئے ہیں۔فارم 47 زدہ لوگ تو عوام کا سامنہ تک نہیں کر سکتے، آج اگر عوام کے ووٹوں سے منتخب شدہ حقیقی عوامی نمائندے اسمبلی میں ہوتے تو آئی ایم ایف سے عوام کی بات بھی کرتے اور عوام کو تکلیف دینے کے بجائے ریلیف دیتے۔انہوں نے بجٹ کوعوام دشمن،کسان دشمن، مڈل کلاس دشمن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

حنیف تکہ شاپ کی چیکنگ کے دوران فریج میں زندہ اور مردہ حالت میں ککروچ پائے گئے

During the checking of Hanif Takka Shop, live and dead cockroaches were found in the fridge

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جون، 2024) – اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ہدایت پر پنڈی روڈ پر واقع جٹ کڑاہی کے کچن کی چیکنگ کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ کچن کا گندا پانی صحن میں پایا گیا اور کھانے پینے کی اشیاء پر مکھیاں اور فریج کے اندر پرانا گوشت اور خون جما ہوا اور فریج کی حالت انتہائی گفتہ بہ تھی۔ادھر کلر چوک پر واقع حنیف تکہ شاپ کی چیکنگ کے دوران فریج میں زندہ اور مردہ حالت میں ککروچ پائے گئے اور صفائی کی حالت خراب پائی گئی جس پر دونوں کے چالان مرتب کر کے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی عدالت ارسال کر دہئے گئے ہیں.

شاہ باغ میں جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر چار افراد کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم قبضہ میں لے لئے

Four people were arrested by raiding a gambling party in Shah Bagh and the money bet was seized

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جون، 2024) – مقامی پولیس نے نواحی گاؤں شاہ باغ میں جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر چار افراد کو گرفتار کر کے دائو پر لگی 1500 روپے کی رقم،دو عدد موبائل فونز اور تین عدد موٹر سائیکلز قبضہ میں لے لئے۔گرفتار ہونے والوں میں سعید حسین،خلیل احمد،صفدر محمود اور محمد ارشد شامل ہیں۔

راجہ بازار راولپنڈی سے کلرسیداں،کہوٹہ اور گوجرخان کی اے سی کوسٹرز کے کرایوں میں مزید کمی

Further reduction in the fares of AC coasters from Raja bazar Rawalpindi to Kallar Syedan, Kahuta and Gujar Khan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جون، 2024) – سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے راجہ بازار راولپنڈی سے کلرسیداں،کہوٹہ اور گوجرخان کی اے سی کوسٹرز کے کرایوں میں مزید کمی کرتے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا جس کے مطابق راولپنڈی سے کلرسیداں کا نیا کرایہ 165 روپے راولپنڈی سے کہوٹہ 185 روپے اور راولپنڈی سے گوجرخان کا کرایہ 195 روپے مقرر کیا ہے جبکہ ویگن ٹویوٹا گاڑیاں اے سی نہ ہونے کے باوجود اے سی کوسٹرز سے زائد کرائے وصول کر رہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جون، 2024) – پوٹھوہار دھرتی کے عظیم سپوت میجر جنرل(ر)شاھد محمود کیانی آف ددھوچھہ،شاہ زین بگٹی،شاندانہ گلزار خان،سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان، شرمیلا فاروقی،حافظ محمد تنویر،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،راجہ عمر فاروق جموال،مہرین انور راجہ، شازیہ مری،راجہ بلال،سعدیہ عباسی،راجہ شاہد پکھڑال،محمود خان،راجہ بلال مدنی،نرگس فیض ملک اور اسلام آباد سے راجہ عامر شہزاد پکھڑال نے ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاہد رشید،راجہ فرقان رشید،راجہ محمد نبیل پکھڑال،راجہ احتشام شاہد اور راجہ زاہد رشید سے ان کے جوان بھائی کی حادثاتی موت پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، جون، 2024) – ڈی جی آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل ندڑیم انجم،لفٹیننٹ جنرل نعمان احمد ہاشمی کی جانب سے بشیر احمد مغل نے کلرسیداں کی ڈہوک سمبل میں لکی مروت کے سانحہ میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی راجہ راشد محمود کی قبر پر حاضری دی پھول چڑہائے اور ان کے لواحقین کو لفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا خصوصی پیغام پہنچایا ڈی جی ائی ایس آئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ فوج آخری سانس تک شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن تعاون کرے گی۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button