DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: In-charge Punjab Highway Patrol Police Chauk Pindori Check recovered a total of 70 bottles of provincial liquor from four dealers.

انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری چیک نے کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 70بوتل ولایتی شراب برآمد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, اپریل,2024ء)—انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری چیک پوسٹ سب انسپکٹر عتیق کیانی نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 70بوتل ولایتی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ انچارج پٹرولنگ پولیس کے مطابق افضال اقبال سکنہ سکرانہ سے 20بوتل،محمد متشیم سکنہ خیابان سرسید سے 11بوتل،جہانزیب سکنہ اسلام آباد سے 09عدد بوتل جبکہ عاصم شبیر سکنہ بھیر کلیال گوجرخان کے قبضہ سے 30بوتل ولایتی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, April, 2024)- In-charge Punjab Highway Patrol Police Chauk Pindori Check Post Sub-Inspector Atiq Kayani, while acting on the information of the informer, recovered a total of 70 bottles of provincial liquor from four drug dealers. Separate cases were registered. According to the in-charge patrolling police, 20 Bottles from afzal Iqbal of Sakrana , Choa Khalsa, Mohammad Mutshim of Khayaban Sir Syed,11 bottles, Jahanzeb of Islamabad 09 bottles, and Asim Shabir of Bher Kalyal Gujarkhan 30 bottles of provincial liquor from his possession.

کلر سیداں نالہ کانسی سے 39سالہ شخص کی نعش برآمد۔ نعش کی شناخت خلیل الرحمان کے نام سے ہوئی

The dead body of a 39-year-old Khalilur Rahman was recovered from Kallar Syedan Nalla Kansi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, اپریل,2024ء)—کلر سیداں نالہ کانسی سے 39سالہ شخص کی نعش برآمد۔ نعش کی شناخت خلیل الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کلر سیداں کی نواحی ڈھوک پنی کا رہائشی تھا۔متوفی کے بھائی محبوب حسین نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی مزدوری کرتا تھا صبح مزدوری کیلئے گھر سے نکلا اور پھر جب شام تک واپس نہ آیا تو تشویش لاحق ہوئی،بار بار موبائل فون پر رابطہ کرنے کے باوجود دوسری طرف سے جواب موصول نہیں ہو رہا تھا کہ اسی دوران کسی نے نالہ کانسی میں نعش کی موجودگی کی اطلاع دی موقع پر جا کر دیکھا تو وہ اس کے بھائی کی نعش تھی۔بھائی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ وضو کرنے کے دوران اسے دل کا دورہ پڑا جس سے پانی میں گر جانے سے اس کی موت واقع ہوئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر سجاد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اسے کو مرگ اتفاقیہ قرار دے کر نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔متوفی کوہستان کا مستقل رہائشی بتایا جاتا ہے جو نجی کالج کے قریب کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔

ذہبی سکالر مولانا خلیل احمد سراج نے جامع مسجد ربانی درویش اڈا کلرسیداں میں تقریب عظمت قرآن سے خطاب

Maulana Khalil Ahmed Siraj addressed the Grandeur of the Quran ceremony at Jamia Masjid Rabbani Darwish Ada Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, اپریل,2024ء)—مسجد نبوی کے سابق مدرس اور ممتاز مذہبی سکالر مولانا خلیل احمد سراج نے جامع مسجد ربانی درویش اڈا کلرسیداں میں تقریب عظمت قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختتام رمضان سے پہلے اپنے گناہوں سے معافی مانگ لیں کیونکہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار اور گناھوں سے بخشش کا مہینہ ھے خوش قسمت ھیں وہ لوگ جنھوں نے اس مہینے کو پہچان کر گناہوں سے توبہ کرلی رمضان ایثار اور ہمدردی کادرس دیتا ھے اپنے مال سے غرباء مساکین اور دینی مدارس کے ساتھ خصوصی تعاون کریں دینی مدارس ہماری نسلوں میں دین زندہ رکھنے کے لیے کوشاں ھیں۔انھوں نے جامعہ دارالعلوم ربانیہ اسکی ذیلی شاخوں کے قیام اور کلرسیداں و گردونواح میں مولانا احسان اللہ چکیالوی کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے معزز مہمانوں کاشکریہ اداکیا جامعہ دارالعلوم ربانیہ اور اسکی ذیلی شاخوں کا تعارف پیش کرتے ہوے اعلان کیا کہ دینی مدارس میں نئے سال کے داخلے عید کے بعد دس شوال سے شروع ہوں گے والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی مدارس میں داخل کرواکردینی تعلیم کے حصول کے لیے وقف کریں۔

گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں راجہ ثوبان فرید کی طرف سے کچھ منتخب طلبہ کو کل 74000روپے عیدی تقسیم کی گئی

A total of 74000 rupees Eidi was distributed to selected students at Government High School Kallar Syedan Raja Soban Farid

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, اپریل,2024ء)—گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں ناصرف طلبہ کی تعلیم و تربیت کا انتظام کرتا ہے بلکہ ادارے میں زیرِ تعلیم طلبہ کی دیگر ضروریات کا بھی خیال رکھتا ہے۔ مدرس گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں راجہ ثوبان فرید کی طرف سے کچھ منتخب طلبہ کو کل 74000روپے عیدی تقسیم کی گئی تاکہ ان کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی

Exposing weapons on social media cost dearly

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, اپریل,2024ء)—سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی۔پولیس نے ملزم سے ایک عدد رائفل 7 ایم ایم،ایک عدد رائفل 12 بور،ایک عدد پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کر لیں۔ملزم کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاتا تھا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

سابق چیئرمین یوسی سموٹ چوہدری محمد اکرم مرحوم کی بیوہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ سموٹ میں ادا کی گئی

The widow of former chairman UC Smot Chaudhry Muhammad Akram passed away.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, اپریل,2024ء)—تحصیل کلرسیداں کے معروف بزرگ لیگی رہنما سابق چیئرمین یوسی سموٹ چوہدری محمد اکرم مرحوم کی بیوہ سابق کونسلر چوہدری جمیل اکرم اور برطانیہ میں مقیم چوہدری مجید کی والدہ محترمہ ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق کی چچی اور چوہدری فہد جمیل کی دادی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں نمازجنازہ سموٹ میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیراحمد،سابق ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی،راجہ محمد علی،کرنل محمد شبیر اعوان،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان،مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری محمد عظیم،کرنل خورشید اکبر راجہ،محمد ظریف راجا،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری شاہد گجر،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،راجہ عبدالرؤف ،مسعود احمد بھٹی ،چوہدری محمد ایاز، وقاص گجر،صوبیدار میجرعبدالرزاق،راجہ عاصم صدیق،راجہ ضیارب،راجہ اورنگزیب، لالہ محمد رسول،اکرام الحق قریشی،چوہدری محبوب حسین لس،ملک محمد جہانگیر،چوہدری اشتیاق حسین،راجہ عباس،چوہدری حسن اختر،ملک محمد شہزاد، مالک داد بھٹی،چوہدری منشا،عامر شاہ،چوہدری محمد طارق،چوہدری امتیاز حسین،بشیرمغل، ملک محمد طیفور، چوہدری ابرار گجر،چیف مہربان خان،چوہدری توقیراسلم،چوہدری مختار حسین،ماسٹر محمد ازاد، ماسٹر طارق منہاس، حاجی محمد سعید،قاضی ارشد دھمیال،لالہ محمد شبیر،صوبیدار محمد ریاض،چوہدری حامد،ماسٹر راجہ ساجد اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button