DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The 36th death anniversary of former member of the National Assembly and former Federal Minister Muhammad Khaqan Abbasi was celebrated with full devotion and respect.

مری کہوٹہ چوآخالصہ سے قومی اسمبلی کے سابق رکن سابق وفاقی وزیر محمد خاقان عباسی کی 36ویں برسی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, اپریل,2024ء)—مری کہوٹہ چوآخالصہ سے قومی اسمبلی کے سابق رکن سابق وفاقی وزیر محمد خاقان عباسی کی 36ویں برسی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی دیول اور اسلام آباد میں ان کے ایصال ثواب کے لیئے تقاریب کا انعقاد ہوا جس میں ان کے فرزند سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے فیملی ممبران نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصا ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی محمد خاقان عباسی 10اپریل 1988 کو اوجڑی کیمپ فیض آباد دھماکوں سے نکلنے والے آوارہ میزائل کی زد میں آ کر زیرو پوائنٹ کے مقام پر شہید ھو گئے تھے اس حادثہ میں ان کے بڑے فرزند و سیاسی جانشین زاہد خاقان عباسی بھی میزائل لگنے سے گھائل ہوئے اور یاداشت سے محروم ہو گئے تھے وہ برسوں قومے میں رہنے کے بعد بھی جانبر نہ ہوسکے تھے اور انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم محمد خاقان عباسی خطہ کوھسار کی عظیم شخصیت اور مدبر سیاسی رہنما تھا جنہوں نے پاکستان ائرفورس سے ریٹائرڈمنٹ کے بعد 1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں حصہ لے کر نہ صرف کامیابی اپنے نام کر لی تھی بلکہ انہوں نے ریجن کی سیاست میں بڑا نام بھی کمایا انہوں نے اپنے دور حکومت میں مری کہوٹہ ترقیاتی ادارے کو بحال کرکے پسماندگی کے خاتمے کی منظم اور بھرپور کوششوں سے نئے دور کا آغاز کیا دور دراز علاقوں میں ایک ایک کمرے پر مشتمل تعلیمی ادارے اور ڈسپنسریاں قائم کیں دیہات تک سڑکوں کے جال بچھائے مگر زندگی نے ان سے وفا نہ کی ان کی شہادت کے بعد ان کے دوسرے فرزند شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک سے وطن واپس آ کر ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کر پڑا وہ آٹھ نو بار رکن قومی اسمبلی متعدد بار وزیر اور 2017 میں وزیراعظم بھی رہے انہوں نے 8 فروری کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا مسلم لیگ ن سے رائیں عملا جدا کر چکے ہیں انہوں نے ملک میں ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام و رجسٹریشن کے لیئے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, Ikramul Haque Qureshi, 13, April, 2024)- The 36th death anniversary of former member of the National Assembly from Murree, Kahuta Choa Khalsa and former Federal Minister Muhammad Khaqan Abbasi was celebrated with full devotion and respect in Islamabad, in which his son, former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and his family members participated, Muhammad Khaqan Abbasi died on April 10, 1988, in Ojri Camp Faizabad blasts, at Zero Point after being hit by a stray missile. In this accident, his eldest son and political successor, Zahid Khaqan Abbasi, was also injured by the missile and lost his memory and also died.  Late Muhammad Khaqan Abbasi was a great personality and resourceful political leader of Kohsar region who after his retirement from Pakistan Air Force not only achieved success by participating in the non-partisan elections of 1985 but also earned a big name in the politics of the region. During his reign, he started a new era by reviving the Murree Kahuta Development Institution and making systematic and vigorous efforts to eradicate backwardness. He established one-room educational institutions and dispensaries in remote areas. After his martyrdom, his second son Shahid Khaqan Abbasi had to return home from abroad and play his role in the country’s politics. He did not participate in the elections of February 8. He has practically separated from the Muslim League-N. He has also approached the Election Commission for the establishment and registration of a new political party in the country.

Show More

Related Articles

Back to top button