کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, اپریل,2024ء)—پنجاب حکومت نے ضلع راولپنڈی کے لیے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے سربراہ رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ ہوں گے۔دیگر ارکان میں سولہ ارکان اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق، راجہ پرویز اشرف، بیرسٹر عقیل ملک، ملک ابرار احمد، محمد حنیف عباسی، دانیال چوہدری، بلال یامین ستی، راجہ صغیر احمد، راجہ شوکت عزیز بھٹی، چوہدری نعیم اعجاز، عمران الیاس چوہدری، ملک محسن ایوب،ملک افتخار احمد، ملک منصور افسر، ضیا اللہ شاہ، عبدالحنیف بھی شامل ہوں گے۔دپٹی کمشنر راولپنڈی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے دیگر ممبران میں سی پی او،سی ای او ز،سی او ڈسٹرکٹ شامل ہوں گے۔یہ کمیٹی تمام محکموں کے سرکاری افسران کی پوسٹنگ، ٹرانسفر،بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, April 8, 2024) – The Punjab government has issued a notification for the establishment of a District Coordination Committee for Rawalpindi District, with Member of National Assembly Engineer Qamar Islam Raja as its chairman. Other members include sixteen members of the assembly, including Raja Usama Ashfaq, Raja Pervez Ashraf, Barrister Aqeel Malik, Malik Ibrar Ahmed, Muhammad Hanif Abbasi, Daniyal Chaudhry, Bilal Yameen Satti, Raja Sagheer Ahmed, Raja Shaukat Aziz Bhatti, Chaudhry Naeem Ijaz, Imran Ilyas Chaudhry, Malik Mohsin Ayub, Malik Iftikhar Ahmed, Malik Mansoor Afsar, Ziaullah Shah, and Abdul Haneef.
The Deputy Commissioner of Rawalpindi will serve as the committee’s secretary, with other members including the SSP, DCO, and DPO. This committee will oversee the postings, transfers, recruitments, and developmental projects of all departments.
محمد ظریف راجا ہسپتال سے اپنی رھائشگاہ چوآخالصہ منتقل ہو گئے
Muhammad Zarif Raja shifted from Hospital to his residence in Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, اپریل,2024ء)—پاکستان فلمز سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا ہسپتال سے اپنی رھائشگاہ چوآخالصہ منتقل ہو گئے ان کا حال ہی میں جبڑوں کا دوبارہ آپریشن ہوا ہے۔
چوک پنڈوری میں نامعلوم ملزمان نجی تعلیمی ادارے کا ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار ہو گئے
Unknown suspects stole the transformer of a private educational institution in Chsuk Pindori and escaped
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, اپریل,2024ء)—چوک پنڈوری میں نامعلوم ملزمان نجی تعلیمی ادارے کا ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ محمد یوسف سکنہ چنام نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ کہوٹہ روڈ چوکپنڈوری میں میری عمارت میں نجی تعلیمی ادارہ کام کر رہا ہے سے گزشتہ شب نامعلوم ملزمان وہاں نصب پانچ لاکھ روپے مالیت کے ٹرانسفارمر کو اتار کر اس سے کوائل اور تیل وغیرہ نکال کر لے گئے ہیں۔سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزمان کو ٹرانسفارمر نیچے اتار کر اس سے کوائل اور تیل چوری کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
پی پی سیون کا سیاسی لیڈر کرنل شبیر ہے,عمران اکرم
The political leader of PP7 is Colonel Shabbir, Imran Akram
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, اپریل,2024ء)—پی ٹی آئی یوسی لہڑی کے سابق صدر عمران اکرم نے کہا ہے کہ کرنل محمد شبیر اعوان پی پی سیون کی آن اور جان ہیں جنہوں نے وزارت اور اسمبلی نشست دونوں گنوا دیں مگر عمران خان سے بے وفائی نہ کی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کرنل شبیر نے ہمارے ووٹ پر پہرہ دے کر خان سے وفا کا حق ادا کیا ہے ورنہ انہیں اسمبلی نشست اور صوبائی وزارت پلیٹ میں رکھ کر دی جا رہی تھی کہ بس عمران خان کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو جاؤ مگر کرنل شبیر اعوان نے نشست گنوا دی مگر عمران خان کو نہ چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ آج پی پی سیون میں خان سے غداری اور پی پی سیون میں پی ٹی آئی کا بیڑا غرق کرنے والا گروہ ایک بار پھر ایکٹو ہو گیا ہے۔ یہ وہی گروپ ہے جس نے راجہ صغیر اور راجہ وحید کے پیچھے لگ کر کہوٹہ میں راجہ خورشید ستی جیسے نظریاتی ورکرز اور انکے ساتھیوں کو سائیڈ لائن کیا اور تنظیم کا بیڑہ غرق کیا۔ ہمارے چند نظریاتی ورکرز بھی انکے بہکاوے میں آج بھی پھنس رہے ہیں جبکہ اکثریت حقیقت سے اشنا ہے۔انہوں نے کہاپی ٹی آئی کارکنوں کی اکثریت ان نوسربازوں سے بیزار ہے۔ ہم عمران خان کی قیادت میں کرنل شبیر پر مکمل اعتماد اور بھروسہ رکھتے ہیں جنہوں نے مفادات کے بجائے پارٹی اور ورکرز کو عزت دی۔آج بھی اگر پارٹی اور پارٹی ورکرز کا کوئی تنظیمی لیڈر ہے تو وہ خورشید ستی ہے اور پی پی سیون کا سیاسی لیڈر کرنل شبیر ہے۔ ان دو کے علاوہ نہ کوئی الیکشن جیت سکتا ہے نہ تنظیم چلا سکتا ہے۔
عیدالفطر کی آمد کے باعث ٹماٹروں کے نرخوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ
One hundred and fifty percent increase in the prices of tomatoes due to the arrival of Eid-ul-Fitr
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, اپریل,2024ء)—عیدالفطر کی آمد کے باعث ٹماٹروں کے نرخوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ،ہفتہ کے روز تک سو روپے میں کلو دستیاب ٹماٹروں کے نرخوں میں اتوار کے روز بھاری اضافہ دیکھا گیا اور ٹماٹر کے نرخ سو روپے سے بڑھ کر دوسوپچاس روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔
نیٹنگ کے ذریعے بٹیر کا غیرقانونی شکار کرنے پر متعدد شکاریوں کو بھاری جرمانے عائد
Several hunters have been fined heavily for illegally hunting quail by netting
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, اپریل,2024ء)—انسپکٹر وائلڈ لائف تحصیل کلر سیداں چوہدری طلعت محمود نے نیٹنگ کے ذریعے بٹیر کا غیرقانونی شکار کرنے پر متعدد شکاریوں کو بھاری جرمانے عائد کر کے ان کے قبضے سے بٹیر،ٹیپ ریکارڈرز اور جال قبضہ میں لے لئے اور خبردار کیا کہ دوبارہ شکار کرنے پر ڈبل جرمانہ کیا جائے گا۔
جامع مسجد ربانی مرید چوک میں مولانا خلیل احمد سراج خصوصی خطاب کریں گے
Maulana Khalil Ahmed Siraj will give a special address at Jamia Masjid Rabbani Mureed Chauk
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, اپریل,2024ء)—تقریب عظمت قرآن آج بروز پیر بعد نماز تراویح جامع مسجد ربانی مرید چوک نزددرویش اڈا ربانی کالونی کلرسیداں میں منعقد ہو رہی ہے جس سے مسجد نبوی کے سابق مدرس فضیلتہ الشیخ مولانا خلیل احمد سراج خصوصی خطاب کریں گے۔دارالعلوم جامعہ ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کے مطابق مہمان خصوصی کا خطاب ان شاء اللہ بعد نماز تراویح ٹھیک سوانو بجے شروع ہوگا۔
محلہ اکبری چوآخالصہ کے معروف زرگر ارشاد احمد خان اور دلشاد احمد خان لودھی کے بہنوئی شوکت لودھی انتقال کر گئے
Shaukat Lodhi, brother-in-law of famous goldsmith Irshad Ahmad Khan and Dilshad Ahmad Khan Lodhi of Mohalla Akbari Choa Khalsa passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, اپریل,2024ء)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے معروف زرگر ارشاد احمد خان اور دلشاد احمد خان لودھی کے بہنوئی شوکت لودھی انتقال کر گئے نماز جنازہ میں سیاسی سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔