کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06, اپریل,2024ء)—پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔پولیس نے غنڈہ گردی کے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے فریقین میں صلح کردوا دی بیس سے زیادہ ملزمان نے گزشتہ روز پنڈی سے کلر کے راستے سموٹ جاتی مسافر گاڑی کو روات میں اسٹاپ کرنے پر ڈرائیور کنڈیکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں ملزمان نے ٹویوٹا آئی ایس اور موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کلرسیداں میں دوبارہ مسافر گاڑی کو روک کر ڈرائیور کنڈیکٹر اور مسافروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا زخمی فریاد لے کر تھانے پہنچے جہاں پولیس نے قانون کی عملداری قائم کرنے کی بجائے فریقین میں صلح کروا کر پورے واقعہ پرہی مٹی ڈال دی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, April 6, 2024) — The police must ensure to stop lawlessness. Instead of registering a case of hooliganism, the police facilitated a reconciliation between the two parties. More than twenty culprits, who had stopped a passenger bus from Rawat to Kallar on the Pindi-Kallar road yesterday, turned violent towards the driver and conductor when they stopped the bus in Rawat. Later, the culprits, riding a Toyota and a motorcycle, stopped the passenger bus again in Kallar Syedan, subjecting the driver, conductor, and passengers to severe violence. Injured victims reached the police station, where instead of enforcing the law, the police facilitated reconciliation between the two parties and swept the entire incident under the rug.
پٹرول پمپ کے اکاؤنٹ منیجر نے مزاحمت کر کے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی
The account manager of the petrol pump resisted and foiled robbery attempt
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06, اپریل,2024ء)—پٹرول پمپ کے اکاؤنٹ منیجر نے مزاحمت کر کے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی،ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔کلر سیداں کے پٹرول پمپ کے اکاؤنٹنٹ منیجر راشد محمود گھر سے سیاہ رنگ کا بیگ جس میں کیش اور دیگر ضروری اشیاء تھیں لے کر پیدل ہی پٹرول پمپ کی جانب آ رہے تھے کہ اسی دوران ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور بیگ چھیننے کی کوشش کی تا ہم اکاؤنٹ منیجر نے مزاحمت کر کے ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا جس پر نامعلوم ملزمان اپنا موٹر سائیکل وہی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چوکپنڈوری چیک پوسٹ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
چوک کی تزہین و آرائش کے نام پر وہاں لگی مہر ختم نبوت کو اتار کر ڈولفن نصب کرنے کی شدید مذمت
The Seal of the Khatam e Naboowat removed and installation of a dolphin is strongly condemned
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06, اپریل,2024ء)—جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے الائیڈ چوک میں بلدیہ کی جانب سے چوک کی تزہین و آرائش کے نام پر وہاں لگی مہر ختم نبوت کو اتار کر ڈولفن نصب کرنے کی شدید مذمت کرتے ھوئے اسے گھناؤنج سازش قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف انتظامیہ کو درخواستیں جمع کروا دیں۔مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ کو بلاتاخیر چوک میں مہرختم نبوت کی دوبارہ تنصیب کا حکم دے دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کلرسیداں کے چیف آفیسر فرحت عباس پاشا نے ڈیڑھ ماہ قبل الائیڈ چوک میں شہزاد بٹ کی قیادت میں شہریوں کی جانب سے نصب مہر ختم نبوت کی جگہ چوک کی تزہین و ارائش کے بعد وہاں ڈولفن نصب کردیں اور ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے بعد مہر ختم نبوت کو نصب کرنا مناسب نہ سمجھا دوسری جانب بلدیہ نے محسن کلرسیداں سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے منصوبوں کی لگی تختیاں بھی اتار دی ہیں۔ادہر جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں کے نائب امیر محمد توقیراعوان اور الخدمت فاونڈیشن کے نائب صدر اکرام الحق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کو بلدیہ کے ایکشن کے خلاف الگ الگ درخواستیں جمع کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلاتاخیر مہر ختم نبوت کو دوبارہ نصب کیا جائے بصورت دیگر وہ بلدیہ کے خلاف قانونی کاروائی کے لیئے مجاز اتھارٹی سے رجوع کریں گے بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ کو حکم دیا کہ بلاتاخیر الائیڈ چوک پر مہر ختم نبوت کو دوبارہ نصب کی جائے اور عوامی خواہشات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔
جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے نائب قیم عثمان آکاش نے جامع مسجد قرطبہ کلرسیداں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب
Jamaat-e-Islami North Punjab Vice-Qaim Usman Akash addressing the Friday gathering at Jamia Masjid Cordoba
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06, اپریل,2024ء)—جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے نائب قیم عثمان آکاش نے جامع مسجد قرطبہ کلرسیداں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فلسطین کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی بڑی وجہ امت کی عدم دلچسپی اور مسلمان حکمرانوں کی بزدلی ہے۔ قومی غیرت سے محروم اقوام کبھی سر اٹھا کر نہیں چل سکتیں۔انہوں نے کہا کہ نبی ﷺکا ارشاد مبارک ہے کہ میری امت پر پانچ دور آئیں گے۔ پہلا دور نبوت کا ہے جو مجھ پر ختم ہو جائے گا، دوسرا دور خلافت کا ہو گا، تیسرا دور بادشاہت کا ہو گا، چوتھا دور فاشزم کا ہو گا جو انشاء اللہ اسرائیل اور اس کے نظام کے پیروکاروں کے خاتمے کے ساتھ ختم ہو جائے گا اور پانچواں دور پھر خلافت کا آئے گا۔ یہ صدی اسرائیل کے خاتمے اور خلافت کے نظام کو قائم کرنے کی صدی ہے اور پھر کچھ ناسمجھ لوگ یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ حماس نے اپنے سے بڑی طاقت کے ساتھ الجھ کر ہزاروں لوگوں کو شہید کروا دیا یہ انداز فکر ہی غلط ہے۔حماس کے اس ایکشن سے سعودی عرب سمیت کئی ممالک جو اسرائیل کو تسلیم کرنے والے تھے اس قربانی کے نتیجے میں ان ممالک کے اس عمل میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔