DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: PTI Tehsil Leader Accuses Former MNA Sadaqat Abbasi of insult Under the Guise of Special Guest at Iftar Dinner
صداقت عباسی کو مہمان خصوصی بنا کر پی ٹی ائی کے کارکنوں سے زیادتی کی گئی,پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے رہنما خاکسار مخدوم حسین
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, اپریل,2024ء)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے رہنما خاکسار مخدوم حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز یہاں ایک افطاری میں پی ٹی ائی کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کو مہمان خصوصی بنا کر پی ٹی ائی کے کارکنوں سے زیادتی کی گئی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے صداقت علی عباسی کو افطار دعوت میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنا عمران خان اور ان کے چاہنے والوں کے جزبات سے کھلینے کے مترادف ہے اس سیتحریک انصاف کیکارکنوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچا?ی گ?، انہوں نے صداقت عباسی کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے اور پارٹی کے سین?ر رہنما?ں پر الزمات کی بوچھاڑ کرنے والے کو مدعو کر تحصیل کلر سیداں کی قیادت نے تحصیل بھرکے کارکنوں کو مایوس کیا ہے،کلر سیداں کے تمام لارکنان ایسے تمام چمچہ گیروں کا باہیکاٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے مگر کچھ لوگ پارٹی کے غدار صداقت عباسی کو دوبارہ لانچ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر کلر سیداں کے پارٹی کارکنان اس بار ایسے غداروں کے خلاف مکمل احتجاج کریں گے اور ان کا راستہ روکیں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, April 4, 2024) — Khaksar Makhdoom Hussain, the PTI Tehsil Leader of Tehsil Kallar Syedan, alleged yesterday that an assault took place against PTI workers under the pretext of hospitality towards former National Assembly member of PTI, Sadaqat Ali Abbasi, during an Iftar dinner here. He stated in a press release that inviting Sadaqat Ali Abbasi as a special guest to the Iftar dinner is synonymous with revealing the emotions of Imran Khan and his supporters. Does this action by PTI inflict emotional harm upon the workers’ dedication to the party? He accused Sadaqat Abbasi of treachery, emphasizing that inviting those who abandoned Imran Khan in difficult times and accused party leaders to attend the Tehsil dinner has disheartened the workers of Kallar Syedan. All members of PTI Kallar Syedan reject such actions. He expressed that this is the time to stand with Imran Khan, but some are busy trying to relaunch traitors like Sadaqat Ali Abbasi. However, this time, PTI workers in Kallar Syedan will stage complete protests against such traitors and block their path.
آئیسکو کلرسیداں نے واپڈا کی لائن کے ساتھ تعمیرات کرنے اور تحریری نوٹس کے باوجود کام جاری رکھا جس سے نوجوان محنت کش جنید عنصر میں لائج سے چھو جانے سے جان کی بازی ہار گیا
IESCO Kallar Syedan continued construction along WAPDA’s line and despite a written notice, a young laborer lost his life
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, اپریل,2024ء)—آئیسکو کلرسیداں نے واپڈا کی لائن کے ساتھ تعمیرات کرنے اور تحریری نوٹس کے باوجود کام جاری رکھا جس سے نوجوان محنت کش جنید عنصر میں لائج سے چھو جانے سے جان کی بازی ہار گیا ایس ڈی او کلرسیداں انجم فضل نے کلرسیداں پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لیئے تحریری درخواست دی جس میں کہا گیا کہ محلہ معصوم نگر میں ارشد محمود نے واپڈا کی لائن کے ساتھ تعمیرات شروع کر رکھی تھیں ائیسکو نے 28 فروری کو اسے تحریری نوٹس دیا کہ وہ تعمیرات فوری روک دے بجلی کی لائن سے کم از کم پانچ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے مگر اس نے اس نوٹس کو نظرانداز کرتے ہوئے نہ کام روکا نہ ہی مقررہ فاصلہ رکھا جس سے دوران تعمیرات بائیس سالہ محنت کش جنید عنصر مین لائن سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا لہذہ ارشد محمود کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ کو پیپلز لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کا سینئر نائب صدر مقرر
Yasir Bashir Raja Advocate appointed Senior Vice President of People’s Lawyers Forum Rawalpindi Division
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, اپریل,2024ء)—پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب کے صدر راحیل کامران چیمہ نے کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ کو پیپلز لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کا سینئر نائب صدر مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ادہر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سٹی جنرل سیکرٹری نصیراختر بھٹی،راجہ جاوید اختر لنگڑیال،راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ، عاطف اعجاز بٹ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،شیخ تیمور قدوس ایڈووکیٹ،معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم، اکرام الحق قریشی و دیگر نے یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ کی ڈویژنل سطع پر نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وکلا کو ڈویژنل سطع پر پیپلز پارٹی کے لیئے متحد و معاون ثابت ہوں گے۔
پڑوسی کے پالتو بندر نے 8سالہ بچی پر حملہ کر کے زخمی کر دیا
Jocha Mamdot: A neighbor’s pet monkey attacked and injured an 8-year-old girl
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, اپریل,2024ء)—پڑوسی کے پالتو بندر نے 8سالہ بچی پر حملہ کر کے زخمی کر دیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کلر سیداں کے نواحی گاؤں جوچھہ ممدوٹ کے رہائشی نے بندر پال رکھا ہے جس نے خرم نامی شخص کی 8سالہ بچی کو گھر میں کھیلتے ہوئے اس پر حملہ کر کے زخمی کر دیا ہے۔متاثرہ بچی کے والد نے تھانہ کلر سیداں میں بندر کے مالک کیخلاف درخواست دے دی ہے۔