کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, اپریل,2024ء)—عوامی حلقوں کا گیس بجلی کے بعد پٹرول کے نرخوں میں بھاری اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آج جن مشکل ترین معاشی حالات کا سامنا یے اس کے ذمہ دار گذشتہ پون صدی سے اس ملک پر حکومت کرنے والے ہیں یہ جواب دیں کہ ملک 76 برسوں میں بھی کسی ایک شعبے میں بھی ترقی نہ کرسکا یہ کیسا زرعی ملک ہے جس میں آٹا چینی دالیں چاول گھی گوشت،پیاز آلو ٹماٹر اور سبزیاں تک عام لوگوں کن قوت خرید سے باہر کیوں ہیں؟سولہ ماہ کی حکومت کے بعد اگر شہباز شریف کو ہی اقتدار میں آنا تھا تو طویل نگران حکومت اور اربوں روپے سے متنازعہ الیکشن کرانے کی کیا ضرورت تھی انہیں ہی اس وقت مزید پانچ برس دے دیئے جاتے!ہر ہفتہ پندرہ ایام ایام بعد گیس پٹرول کے نرخوں میں بھاری اضافے کرکے حکومتی اخراجات چلائے جاتے ہیں حکمران شاہانہ زندگیاں بسر کر رہے ہیں عوام کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں عوام تو ڈیفالٹ کر چکے ہیں حکومت کا انتظار ہے،مارکیٹ کمیٹیوں کے نرخوں پر انتظامیہ ایک گھنٹہ بھی عملدرامد نہیں کرا سکتی بلدیہ خود مافیا کی سے بڑی سہولت کار ہے تمام ادارے اپنے فرائض سے غافل ہیں یہ دفاتر انے کی تنخواہ لیتے ہیں مگر کام کے لیئے انہیں رشوت کی رقم درکار ہوتی ہے اس طرح عوام کے مسائل میں جس تیزی سے اضافہ ہو رھا یے اسی رفتار سے لوگوں میں مایوسیوں بڑھتی جا رہی ہیں اور عوام ملک سے بھی بیزار ہوتے چلے جا رہے ہیں ہم نے کسی ملک سے جنگ لڑے بغیر ہزاروں لوگ دہشتگردی میں شہید کروا لیئے اربوں کا قرض اپنی ازادی سلب کروا کے لیتے ہیں جس سے معاشی استحکام کے حصول میں مسلسل ناکام ہیں۔معاشی ترقی ملکی سیاسی استحکام سے مشروط یے مگر ہمارے ہاں احتجاجی سیاست اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے سیاسی جماعتیں اقتدار کے حصول کے لیئے مسسلسل احتجاج میں مصروف رہتی ہیں جس لے باعث معاشی طور پر ایک قدم بھی اگے نہیں بڑ سکتا۔
Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, April 2, 2024 — Public circles vehemently rejected the substantial increase in petrol prices following gas and electricity hikes, attributing the nation’s current economic woes squarely to those who have governed the country for the past five decades. They question how a country, that couldn’t make progress in any sector in 76 years, can be considered an agricultural nation where basic necessities such as flour, sugar, lentils, rice, ghee, meat, onions, potatoes, tomatoes, and vegetables have become out of reach for ordinary citizens.
If Shahbaz Sharif was supposed to come to power after the 16-month government, then what was the need for a prolonged caretaker government and spending billions on disputed elections? They were given another five years only to impose heavy taxes on the people. Every fortnight, the government raises gas and petrol prices significantly while ruling elites enjoy lavish lifestyles. The common people are struggling to afford even two meals a day. They are waiting for the government, but market committees cannot even enforce rates for an hour. The municipality itself is a bigger facilitator of the mafia. All departments are negligent of their duties; they collect salaries for coming to offices but demand bribes for doing work. The rapid escalation of people’s issues is increasing disillusionment at an alarming rate, and people are becoming fed up with the country.
We haven’t fought a war with any country, yet thousands have been martyred in terrorism. We borrow billions, depriving ourselves of freedom, yet fail continuously to achieve economic stability. Economic development is conditional on political stability, but our protest politics is corroding the country like a termite. Political parties remain engrossed in continuous protests for power acquisition, which hinders even an inch of progress economically.
ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کی گئی کارروائی میں 1535گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری
In the action against traffic irregularities, e-challan tickets were issued to 1535 vehicles
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, اپریل,2024ء)—چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی ہدایت، ڈی ایس پی ٹریفک رولر ثاقب رضوان کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر عامر الرحمان،بیٹ آفیسر عادل منیر،وسیم ملک اور سہیل صابرنے جملہ سٹاف کے ہمراہ گزشتہ ماہ میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کی گئی کارروائی میں 1535گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے9لاکھ 55ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔بغیر لائسنس متعددگاڑی مالکان کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے اس کے علاوہ شہر میں موجود ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن بھی کیا اور کائٹ فلائنگ میں استعمال ہونے والی خونی ڈور سے بچنے کیلئے سیفٹی اینٹینا بائیکس پر لگائے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کو عملداری کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں کلر سیداں شہر میں رش سے بچنے کیلئے ماہ رمضان میں سپورٹس گراؤنڈ میں پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے پر کاروباری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی،ڈی ایس پی ٹریفک ثاقب رضوان اور ڈیوٹی آفیسر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ و سجادہ نشین دربار عالیہ سید بابا بہادر شاہ قلندر نے روزہ افطاری و لنگر کااہتمام کیا
Ex-Chairman UC Choa Khalsa and Sajjada Nashin Darbar Aliya Syed Baba Bahadur Shah Qalandar officiated the Iftari
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, اپریل,2024ء)—سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ و سجادہ نشین دربار عالیہ سید بابا بہادر شاہ قلندر نے روزہ افطاری و لنگر کااہتمام کیا معروف ثناخواں ثاقب حمید نقشبندی اور سید امبر علی شاہ نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیں۔