کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, اپریل,2024ء)—نوجوان محنت کش بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا بلدیہ کلر سیداں کی وارڈ نمبر ایک مہیرہ سنگال کا رہائشی 22سالہ جنید عنصر معصوم نگر کلرسیداں میں شٹرنگ کا کام کرتے ہوئے اوپر سے گزرتی ہوئی گیارہ ہزار کے وی کی میں لائن سے ٹکرا گیا اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔اسے گاؤں مہیرہ سنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, April 01, 2024) – A young hardworking individual met an untimely demise when he was fatally electrocuted. Javed Ansar, a 22-year-old resident of Ward No. 1 Maira Sangal, lost his life while working on wiring. He accidentally collided with an overhead high-voltage line, resulting in a fatal electric shock. His body has been laid to rest in his village of Maira Singal.
پولیس نے اندرون شہر سے انسانی جسم کے اعضاء برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی
The police recovered human body parts from the inner city and started investigation
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, اپریل,2024ء)—کلر سیداں پولیس نے اندرون شہر سے انسانی جسم کے اعضاء برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں شہر کے چوآروڈ کی سیوریج لائن سے کسی انسان کی دو ٹانگیں اور ایک بازو گزشتہ روز کی بارش کے باعث بہہ کر نالہ کانسی میں آ گرے ہیں۔ جس پر پولیس نے ان اعضا کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد امانتا سپرد خاک کر دیا اور نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اسے قتل کرنے کے بعد اس کے ٹانگیں اور بازو کاٹ کر ایک چادر میں باندھ کر نالہ میں بہائے جنہیں نالہ کانسی کے پل کے قریب سے برآمد کر لیا گیا۔
محکمہ جنگلی حیات سخت قانونی کاروائی کرے گا۔عوام ان پرندوں کو قیدی بنا کر رکھنے سے گریز کریں۔
Wildlife Department will take strict legal action. People should avoid keeping birds as prisoners
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, اپریل,2024ء)—وائلڈ لائف کلر سیداں کے انچار ج چوہدری طلعت حسین نے خبردار کیا ہے کہ معصوم جنگلی پرندوں، چڑیوں، شارکوں،کوڈوں وغیرہ کے غیر قانونی شکار پکڑ دھکڑ اور صدقہ خیرات کے نام پر ان کا استعمال مکرو اور سنگین جرم ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تمام پرندے انسان دوست ہیں جو ہمارے ماحول کو بہتر بناتے ہیں اور قدرتی ماحول میں توازن کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ لوگ کالا ریچھ،بندر،چیتے،ہرن،لومڑی،کونج، تیتر بٹیر،عقاب، باز، شکرا،فاختہ،تلور،گدھ، چیل،طوطے وغیرہ کو قیدر کر کے رکھنا قانونی جرم ہے۔ایسہ کرنے والے کے خلاف محکمہ جنگلی حیات سخت قانونی کاروائی کرے گا۔عوام ان پرندوں کو قیدی بنا کر رکھنے سے گریز کریں۔
پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے اخری روز رکن اسمبلی بلال یامین ستی کی تقریر کا زبردست خیرمقدم
On the last day of the budget session of the Punjab Assembly, the speech of Member of the Assembly Bilal Yamin Satti was greatly welcomed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, اپریل,2024ء)—مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی, نمبر دار اسد عزیز نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے اخری روز رکن اسمبلی بلال یامین ستی کی تقریر کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلال یامین ستی نے مسلم لیگ ن کے موقف اپنی قیادت کے مشن کو جس طرح ایوان میں بلند کرکے داد تحسین وصول کی اس سے راولپنڈی ضلع کے لیگیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بلال یامین ستی کی نامزدگی بلاشبہ لیگی قیادت کا درست فیصلہ تھا مخالفین کی زبان درازیوں کو روکنا اور انہیں آئینہ دکھا کر نوجوان نسل کی بہتر سیاسی تربیت کرنا اشد ضروری ہو چکا ہے۔ انہوں نے اعلی کارکردگی پر بلال یامین ستی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ آئندہ بھی پنجاب اسمبلی میں بھرپور حق نمائندگی ادا کرکے راولپنڈی اور مری اضلاع کی آبرو میں مزید اضافہ کریں گے۔
گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں میں تقریب تقسیمِ انعامات
Prize distribution ceremony at Government High School Kalar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, اپریل,2024ء)—گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں میں تقریب تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی جس میں ٹیبلو شوز، پرفارمنس شو اور دیگر ایونٹس شامل تھے۔تقریب میں والدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ان کے والدین سمیت سٹیج پر مدعو کِیا گیا اور انعامات دیئے گئے۔سینئر ہیڈماسٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کوشاں ہیں اگر اہلیانِ کلرسیداں اپنے بچوں کو اس ادارے میں داخل کروائیں گے تو ہم ان کی تعلیم و تربیت میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے کیونکہ ہماری ترجیح یہی ہے کہ کوئی بچہ زیورِ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ بچے جو سکولز کو چھوڑ جاتے ہیں اپنی مالی مجبوریوں کی وجہ سے ہم ان کے لیے بھی فِکر مند ہیں اور ہمارے دروازے ان بچوں کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں آپ ایسے بچوں کو بھی ہمارے سکول میں لے کرآئیں میں اور میرا پورا سٹاف اپنی طرف سے ان کے یونیفارم اور کاپیوں کا خرچ برداشت کریں گے تاکہ تعلیم کے ذریعے ایسے بچوں کی زندگیوں میں انقلاب لاسکیں۔انھوں نے مزید کہا کہ میں اہلیانِ کلرسیداں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ خود آکر دیکھیں کہ آپ کے سکول میں اساتذہ کس قدرطلباء پر محنت کرتے ہیں۔ آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی۔
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات
Annual Prize Distribution Ceremony at Government Higher Secondary School Skot
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, اپریل,2024ء)—گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کی تقریب,سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ ندیم احمد مہمان خصوصی تھے، تقریب میں تمام پوزیشن ہولڈر طلبائاور کھیلوں کے مقابلوں میں سکول کا نام روشن کرنے والے طلباء کو انعامات دیئے گئے۔نظامت کے فرائض علی اکبر نیاحسن انداز نے سرانجام دیے۔راجہ ندیم احمد نے طلباء کے لیے ایک سو پچاس کرسیاں مہیا کرنے کا اعلان کیا جبکہ مناظر محمود راجہ نے ایک لاکھ کی گرانٹ کا اعلان کیا۔سکول ہذا کے ریٹائر مدرس محمد صدیق ممیال نے ساٹھ ہزار روپے نقد دیئے۔چوہدری عبدالطیف،راجہ یاسر شفیق،ارشد محمود، راجہ عرفان اعظم،راجہ سکندر بخت اور راجہ کلیم افضل نے بھی مالی معاونت کا اعلان کیا۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, اپریل,2024ء)—معروف کاروباری چوہدری توقیراسلم،مسعود احمد بھٹی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے گاؤں مہیرہ سنگال جا کر سابق نائب ناظم راجہ نوید قیصر کے بھائی راجہ زین کے ماموں راجہ شبر کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سیدلی تعزیت کا اظہار کیا۔