DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Key Police Operation: Busts Gang of Six Involved in Cattle Theft and Smuggling

کلر سیداں پولیس کی اہم کارروائی، مویشی چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث چھ رکنی گینگ گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31, مارچ,2024ء)—کلر سیداں پولیس کی اہم کارروائی، مویشی چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث چھ رکنی گینگ گرفتار،لاکھوں روپے کی نقدی،گھروں اور دکانوں سے چوری ہونے والی اشیاء اور ہزاروں روپے مالیت کی گندم برآمد کر لی گئی۔ملزمان مویشی چوری کر کے ذبحہ کرتے اور گوشت فروخت کر دیتے تھے۔مویشی چوری کے علاوہ گھروں اور دکانوں سے بھی چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان کی شناخت غلام مرتضی سکنہ موہڑہ بختاں،عاطف زراق سکنہ کلری روات،ذیشان عرف شانی سکنہ چنام،طہمان عرف سائین عامر حال مقیم ساگری،سلیمان لیاقت سکنہ تریل اور عمران سکنہ چنام کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان نے کلر سیداں اور دیگر تھانوں کے علاقے میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, March 31, 2024) – In a significant crackdown, Kallar Syedan police have arrested a gang allegedly involved in cattle theft and smuggling, seizing cash amounting to lakhs, stolen items from homes and shops, and wheat worth thousands of rupees.

The apprehended suspects were reportedly engaged in stealing livestock, slaughtering them, and selling the meat. Besides cattle theft, they were also involved in burglaries targeting homes and shops.

The identified suspects include Ghulam Murtaza of Mohra Bakhtan, Atif Zaraq of Kallari Rawat, Zeeshan Shani of Chanam, Tahman alias Saeen Aamir of Sagri, Saleem Liaqat of Tarrail, and Imran of Chanam.

These individuals were reportedly active not only in Kallar Syedan but also in other areas under various police jurisdictions, participating in smuggling operations.

کلرسیداں کہوٹہ کے درمیان یونیورسٹی قائم کریں گے مرکز صحت چوآخالصہ کو بھی اپ گریڈ کریں گے,راجہ اسامہ سرور

We will establish a university between Kallar Syedan Kahuta and will also upgrade the Choa Khalsa health center

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31, مارچ,2024ء)—مسلم لیگ ن حلقہ این اے 51 سے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ وہ تمام انتخابی وعدے پورے کریں پورے حلقے میں سوئی گیس مہیا کریں گے کلرسیداں کہوٹہ کے درمیان یونیورسٹی قائم کریں گے مرکز صحت چوآخالصہ کو بھی اپ گریڈ کریں گے ان خیالات کے اظہار انہوں نے چوآخالصہ شہر میں نوجوان لیگی رہنما چوہدری ابرار حسین گجر، چوہدری وقاص گجر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی افطار دعوت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چوہدری شفقت محمود،چوہدری شاہد گجر،حاجی اخلاق حسین، زین العابدین عباس،خضران لطیف،چوہدری واصف علی ایڈوکیٹ،چوہدری فیصل حفیظ،عابد حسین زاہدی،ملک محمد زبیر،پرویز اختر منہاس،راجہ داؤد اکبر، چوہدری نعیم بنارس،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،شیخ سلیمان شمسی،شیخ تیمور قدوس ایڈووکیٹ،چوہدری قیاس،کیپٹن راجہ الیاس،ابرار حسین چوہدری،چوہدری یاسر ولایت و دیگر نے شرکت کی،راجہ اسامہ سرور نے منافقین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رھا انہوں نے سامنے آ کر مقابلہ کیا میں ان کے پاس جا کر انہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دے سکتا ہوں مگر منافقین کان کھول کر سن لیں ہمارے اردگرد ان کے لیئے اب کوئی جگہ نہیں ہییہ ہماری صفوں سے نکل جائیں یہ کیسے مسلم لیگی ہیں جو مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ بھی نہیں دیتے نوازشریف مریم نواز کے فیصلوں کو بھی تسلیم نہیں کرتے مگر ہماری صفوں میں بھی موجود رہتے ہیں میں ان کو خبردار کر رھا ہوں کہ یہ مسلم لیگ ن سے رائیں جدا کرلیں میں ایسے منافقین کی رکنیت تک ختم کراؤں گا اب ایسا نہیں ہو گا کہ مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے دفاتر میں جاکر خود کو ن لیگی متعارف کروائیں،انہوں نے مزید کہا کہ وہ کارکنوں سے خود رابطے میں رہیں گے تمام مسائل حل کریں گے۔بیرسٹرراجہ احمد صغیر نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور کارکنوں کی محنت سے مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی ہے اب ہم نے آئندہ کا سفر شروع کرنا ہے مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں چھپے منافقین کو نکال باہر کیا جائے یہ لوگ مسلم لیگ ن میں رہ کر اس کو ووٹ دیتے ہیں نہ ہی اس کا کیمپ لگاتے ہیں ایسے منافقین اب کسی صورت قابل برداشت نہیں یہ مسلم لیگ ن کر بوجھ ہیں۔تقریب سے چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا چوہدری محمد ایاز گجر نے سپاسنامہ پیش کیا۔

مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کے دورہ چوآخالصہ میں مسلم لیگ ن کے اندر موجود منافقین کے ذکر پر اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی

An interesting situation took place at that time on the mention of the hypocrites within the Muslim League-N during the visit of Raja Osama Sarwar, to Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31, مارچ,2024ء)—مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کے دورہ چوآخالصہ میں مسلم لیگ ن کے اندر موجود منافقین کے ذکر پر اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی جب تقریب میں موجود وہ لوگ سب کی نظروں کا نشانہ بنے جنہوں نے 8 فروری کو مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو نہ صرف ووٹ نہ دیئے ان کی بھرپور مخالفت کی اور اس کے بعد جب اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کامیاب ہوگئے تو یہ پھر بڑی ڈھٹائی سے مسلم لیگ ن کی تقریبات میں ایسے شامل ہو گئے جیسے انہوں نے کوئی جرم ہی نہ کیا ہے مگر اس بار ایسے آستین کے سانپوں کو سرعام تقاریب میں منافقین کے لقب سے پلکارا جا رھا ہے انہوں نے نہ صرف مسلم لیگ ن جو دھوکہ دیا بلکہ اس کے مقابلے میں دوسرے امیدواروں کی مدد کی اور یہ پھر بھی مسلم لیگی کہلوانے پر بضد بھی ہیں

گورنمنٹ پرائمری سکول میرا سنگال میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبا کو شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا

Government Primary School Maira Sangal organized an annual function in which students were awarded shields and prizes

www.pothwar.com / Maira Sangal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31, مارچ,2024ء)—گورنمنٹ پرائمری سکول میرا سنگال میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبا کو شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی نمبردار راجہ ذوالفقار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین گاؤں کے سکول میں بچوں کو داخل کروائیں۔رئیس مدرسہ شفیق بھٹی نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کی حاضری پر توجہ دیں تین سال والے تمام بچے بچیوں کو داخل کروائیں۔

راجہ عزیر احمد کی کاوشوں اور ذاتی پیسوں سے بڑا گاؤں کنوہا کی ڈھوک چوہدری امام دین نمبردار کی کچی گزر گاہ کو چھ لاکھ روپے کی گرانٹ سے کنکریٹ کروا دیا

With the efforts and personal money of Raja Aziz Ahmad, the road of Dhok Chaudhry Imam Din Nambardar of the Barra village Kanoha was concreted with six lakh rupees

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31, مارچ,2024ء)— یونین کونسل کنوہا کے سابق کونسلر راجہ ناہید احمد،بھائی راجہ تنویر اوربھتیجے راجہ عزیر احمد کی کاوشوں اور ذاتی پیسوں سے بڑا گاؤں کنوہا کی ڈھوک چوہدری امام دین نمبردار کی کچی گزر گاہ کو چھ لاکھ روپے کی گرانٹ سے کنکریٹ کروا دیا جس سے مقامی آبادی کے مکینوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہو گئی ہے۔مقامی سیاسی و سماجی شخصیت طارق بٹ نے اس موقع پر سابق کونسلر راجہ ناہید احمد،ان کے بھائی راجہ تنویر احمد اور بھتیجے عزیز احمد کے خیر سگالی جذبے کی تعریف کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button