کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30, مارچ، 2024) —کلرسیداں پولیس کی کاروائی،محکمہ صحت کے اہلکار رضوان کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم عابد نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے باہر فائرنگ کرکے محمد رضوان کو قتل کر دیا تھا، مقتول محمد رضوان محکمہ صحت کلرسیداں میں ملازم تھا،واقعہ کا مقدمہ سال 2022 تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرم عابد اور اسکے ساتھی واقعہ کے بعد سے روپوش تھے، کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم عابد کو گرفتار کر کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔
Kallar Sydan, (Pothwar.com, Ikramul Haque Qureshi, 30, March 2024) —In a significant breakthrough, Kallar Syedan police have apprehended a wanted criminal in connection to the murder case of health department official Rizwan. The suspect, identified as Abid, had allegedly collaborated with accomplices to fatally shoot Muhammad Rizwan outside Tehsil Headquarters Hospital in Kallar Syedan. The victim, Muhammad Rizwan, was an employee of the health department in Kallar Syedan.
The incident dates back to 2022 and was registered at Kallar Syedan police station. Abid and his associates had been evading authorities since the occurrence of the incident. Following the arrest of Abid, Police have initiated efforts to locate and apprehend the remaining accomplices involved in the crime.
بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ کے سرکاری کنویں میں نصب موٹر چوری کر لی گئی
Motor stolen at well situated at rural health centre Choa Khalsa
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30, مارچ، 2024) —بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ کے سرکاری کنویں میں نصب موٹر چوری کر لی گئی۔میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارسلان ارشد نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ ہمارے ہسپتال کے باہر ایک سرکاری کنویں میں نصب کی گئی میزائل موٹر کو نامعلوم ملزمان نے چوری کر لیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال کیلئے پانی کی فراہمی کا سلسلہ معطل ہو گیا ہے۔دریں اثناء دوست کے گھر افطاری کیلئے جانے والا شخص اپنی موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا۔ محمد عرفان نے پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ روز اپنے موٹر سائیکل پر اپنے دوست کے گھر افطاری کیلئے گیااورافطاری کے بعد جب گھر جانے کیلئے باہر نکلا تو میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔
کھناہدہ (دوبیرن کلاں) کے رہائشی پنجاب پولیس کے اے ایس آئی فدا بٹ کی برسی کی تقریب سرکاری طور پر منائی گئی
The death anniversary of Punjab Police ASI Fida Butt, a resident of Khanahda (Doberan Kallan) was officially observed
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30, مارچ، 2024) —آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے کلرسیداں کے گاؤں کھناہدہ (دوبیرن کلاں) کے رہائشی پنجاب پولیس کے اے ایس آئی فدا بٹ کی برسی کی تقریب سرکاری طور پر منائی گئی۔اے ایس آئی ناصر نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔یاد رہے کہ فدا بٹ 29 مار1995 کو راولپنڈی میں پولیس اور بین الصوبائی ڈکیت کے گروہ کے درمیان مقابلے میں گولی لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کد لیا تھا۔برسی کے موقع پر پولیس کے وفد نے شہید کے لواحقین خالد شاہین بٹ،جہانگیر بٹ،افضال بٹ،قمر بٹ سے ملاقات کی اور کہا کہ پولیس کے شہدا ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہم ان شہدا کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہی چھوڑیں گے انہوں نے ملک و قوم کے لیئے اپنی جانیں دی ہیں یہ ہمارا اثاثہ ہیں۔
رجام میں پچاس سالہ مزدور روڈکراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا
A 50-year-old laborer died after being hit by a speeding vehicle while crossing the road in Rajam
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30, مارچ، 2024) —پچاس سالہ مزدور روڈکراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جسے گزشتہ روز کلر سیداں کے علاقے رجام میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔کوثر نامی شخص جو کلر سیداں روات روڈ پر کسی سے مالی امداد لینے کیلئے گیا ہوا تھا کہ گھر واپس آنے کیلئے روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی شفٹ کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ وہ ہوٹل پر محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پال رہا تھا لیکن رمضان المبارک میں ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے وہ ان دنوں بے روزگار تھا۔
قمر اور احسن نے مجھے مرید چوک روک پر مارنا پیٹنا شروع کر دیا ,رخسانہ بی بی
Qamar and Ahsan started beating me at Mureed Chowk, Rukhsana Bibi allegations
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30, مارچ، 2024) — مسماہ رخسانہ بی بی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے بیٹے محمد ایاز کیساتھ ہسپتال جا رہی تھی کہ راستے میں قمر اور احسن نے مجھے مرید چوک روک پر مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور مجھے زمین پر گھسیٹا جس سے میری قمیض پھٹ گئی اور مجھے کانوں سے پکڑا کر مارا جس سے میری کان کی بالی بھی گم گئی اور میرے بیٹے کا موبائل چھین کر اسے زمین پردے مارا جس سے موبائل فون بھی ٹوٹ گیا ہے۔وجہ عناد رشتوں کا تنازع بیان کیا جاتا ہے۔
معروف عالم دین مولانا خالد عمران خالد نے جامعہ مسجد بلال کلرسیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب
Renowned religious scholar Maulana Khalid Imran Khalid addressed the Friday prayer gathering at Jamia Masjid Bilal Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30, مارچ، 2024) —معروف عالم دین مولانا خالد عمران خالد نے کہا ہے کہ اگر اللہ تعالی بدر میں ایک ہزار کے لشکر کے مقابلے میں 313 جانثاروں کو فتح یاب کر سکتا ہے تو وہی اللہ آج بھی ہمیں دنیا میں غالب کر سکتا ہے مگر اس کے لیئے ہمیں فضائے بدر پیدا کرنا ہو گی انہوں نے جامعہ مسجد بلال کلرسیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام الہی ہے اس نے دنیا پر غالب ہو کر ہی رہنا ہے جو اللہ بدر میں مسلمان مجاہدین کی مدد کے لیئے فرشتے بھیج سکتا ہے وہی اللہ آج بھی ہمیں فتح و نصرت سے سرفراز کر سکتا ہے آج بھی ہماری مدد کو فرشتے آ سکتے ہیں مگر اس کے لیئے ہمیں صدق دل سے بدر جیسا ماحول و جذبہ پیدا کرنا ہو گا ہم اربوں کی تعداد میں ہونے کے باوجود دنیا بھر میں آج رسوا ہیں تو اس کی وجہ ہماری اسلام سے دوری ہے ہم نے جب بھی اسلام سے رجوع کر لیا تو دنیا و آخرت کی کامیابیوں کے دروازے ہمارے لیئے رب کھول دے گا۔انہوں نے کہا کہ آج اگر فلسطین غزہ اور کشمیر میں دشمن مسلمانوں کی نسل کشی کر رھا یے تو اس کی اصل وجہ اسلامی ممالک کے حکمران ہیں تو کلمہ اللہ کا پڑھتے ہیں مگر دم اللہ کے دشمنوں کا بھرتے ہیں جس کی وجہ سے آج ہم بڑی اکثریت رکھنے کے باوجود محکوم ہیں دنیا ہماری آواز کو اہمیت نہیں دیتی۔
چوک پنڈوڑی کے گاؤں گنگھوٹھی کی معروف بزرگ شخصیت راجہ محمد اشرف انتقال کر گئے
Raja Mohammad Ashraf, a well-known elder of Ganghuthi village in Chowk Pinduri, passed away
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30, مارچ، 2024) —چوک پنڈوڑی کے گاؤں گنگھوٹھی کی معروف بزرگ شخصیت راجہ محمد اشرف انتقال کر گئے,نماز جنازہ گنگھوٹھی میں اداکی گء جس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمرالاسلام راجہ، راجہ ندیم احمد،راجہ محمد فیاض،احسان الحق قریشی،چوہدری تصور حسین،خضر الرحمن، ماسٹر محمد نجیب اور دیگر نے شرکت کی، مرحوم بزم مہریہ نصیریہ کلرسیداں کے رکن راجہ عزیز کے خسر تھے۔