DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kallar Syedan; World Kidney day celebrated at THQ Kallar Syedan hospital

دنیا بھر میں کلر سیداں ہسپتال میں بھی ورلڈ کِڈنی ڈے منایا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15, مارچ,2024ء)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں گردوں کے عالمی دن کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گردوں کی خرابی اور دائمی بیماری کی ایک بڑی وجہ پین کلرز ادویات کا زیادہ استعمال ہے۔انہوں نے کہا کہ گردوں کا عالمی دن منانے کا مقصد گردوں کے امراض اور ان کی حفاظت سے متعلق آ گہی و شعور پیدا کرنا ہے۔ پاکستان میں لاکھوں افراد گردے کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد میں سالانہ 15سے 20فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر حبا جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر افراد گردے کے مرض کو نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ گردوں کے مرض سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کرتے ہوئے سگریٹ نوشی اور موٹاپے سے بچنا ضروری ہے۔سرجن ڈاکٹر شہزاد گوندل کا کہنا تھا کہ ہر دسویں شخص گردے کی مرض میں مبتلا ہے اور ہر دس لاکھ میں سے ایک سو اشخاص کے گردے فیل ہو جاتے ہیں،مریض میں بھوک کی کمی،تھکاوٹ،متلی اور غنودگی کی علامات پیدا ہونے لگتی ہیں۔ ڈاکٹر تحمینہ اشفاق نے کہا کہ اپنے گردوں کی حفاظت ہم سب انسانوں کا بنیادی فریضہ ہے،اس کیلئے بلڈ پریشر سے بچنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر کے تیس فیصد سے زائد مریض گردے کے ناکارہ ہونے کا شکار ہو جاتے ہیں۔تقریب سے ڈاکٹر عمیر اسلم رانا، ڈاکٹر توقیر مقصود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, March 15, 2024) — On the occasion of World Kidney Day at THQ Hospital Kallar Syedan, Dr. Ambreen Parveen addressed the gathering, highlighting that one significant cause of kidney damage and chronic diseases is the excessive use of painkillers. She emphasized that the purpose of observing World Kidney Day is to raise awareness and consciousness about kidney diseases and their prevention. In Pakistan, millions of individuals suffer from kidney ailments, with an annual increase of 15 to 20 percent in the number of patients. Medical specialist Dr. Hiba Jamil, while addressing the audience, remarked that often people overlook kidney diseases, whereas to prevent kidney ailments, it is crucial to consume plenty of water, avoid smoking, and control obesity. Surgeon Dr. Shahzad Gondal stated that one in every ten individuals suffers from kidney disease, and out of every million, a hundred thousand individuals experience kidney failure. Symptoms of kidney disease include decreased appetite, fatigue, nausea, and swelling. Dr. Tahmina Ashfaq emphasized that protecting one’s kidneys is a fundamental obligation for all humans, stressing the importance of avoiding high blood pressure. She mentioned that more than thirty percent of diabetic patients end up with dysfunctional kidneys. The ceremony also featured speeches by Dr. Aamir Islam Rana, Dr. Tauqir Maqsood, and others.

پنجاب حکومت کی جانب سے فری راشن کی تقسیم اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بدستور ناکام

Distribution of free ration by the Punjab government continues to fail to achieve its objectives

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15, مارچ,2024ء)—پنجاب حکومت کی جانب سے فری راشن کی تقسیم اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بدستور ناکام،محکمہ مال کے پٹواریوں سمیت تمام عملہ اور محکمہ بلدیات کے اہلکار اب دن رات سراغ رساں اداروں کی طرح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جاری مستحقین کی تلاش میں در بدر کے دھکے کھا رہے ہیں اس فہرست میں جہاں سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا اندراج ہے بلکہ اندرون ملک بھی کاروباری متمول افراد کے ساتھ ساتھ وکلا بنک منیجر پٹواریوں صحافیوں کے علاوہ ایک بڑی تعداد ایسے مستحقین کی ہے جن کی تلاش جوئے شیر لانے سے کسی طرح بھی کم نہیں ہے۔ جاری ادھوری فہرستوں میں ان کی تلاش مشکل ترین مرحلہ ہے نام موجود ہیں تو مکمل پتے دستیاب نہیں ہیں فون نمبرز بھی نہیں اور جن کے فون نمبرز ہیں وہ یا تو بیرون ملک جا چکے ہیں یا انہوں نے اپنے موبائل نمبرز تبدیل کر لیئے ہیں تمام پٹواری اس فری راشن کی تقسیم میں ابتدائی تین ایام میں اپنی جیبوں سے ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود ان کی تلاش میں بدستور سرگرداں ہیں۔ دوسری جانب صوبائی حکومت اصل مستحقین کی بجائے اس کی فہرستوں میں درج لوگوں کی دہلیز تک فری راشن پہنچانے اس کی تصاویر بھی فراہم کرنے پر بضد ہے جس کے لیئے ابھی محکمہ مال کو رات دس بجے تک فری راشن کی فراہمی پر مجبور کیا جا رھا ہے جن افراد کو یہ دن کے اجالے میں تلاش نہیں کر سکتے انہیں یہ رات کو دوردراز کے دیہات اور جنگلوں میں کیسے ڈھونڈ نکالیں گے؟اب بھی مناسب یہی ہے کہ فری راشن کی فراہمی کے لیئے پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی نمبردار حضرات کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے اور اگلے برس کے لیئے موجودہ فہرستوں کو یکسر منسوخ کر کے ازسرنو مستحقین اور نادار افراد کی فہرستیں مرتب کر کے حقیقی مستحقین کے مسائل کم کرنے میں ان کی مدد کی جائے۔

سعید بیکرز کی جانب سے ریکارڈ سستے پکوڑے و سموسے کی فیئرپرائس شاپ کی افتتاحی تقریب

Inauguration of Saeed Bakers Fair Price Shop of record cheap pakoras and samosas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15, مارچ,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ مہنگائی کا رونا ملک کا ہر شہری روتا ہے مگر اکثر لوگ حکم الہی کے باوجود ماہ صیام میں مصنوعی گرانی اور لوٹ مار کر کے اپنی دنیا و آخرت خراب کر لیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعید بیکرز کی جانب سے ریکارڈ سستے پکوڑے و سموسے کی فیئرپرائس شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تاجر رہنماؤں راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،پرویز اختر منہاس،فیصل محمود،ندیم اختر،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ادارے کے سربراہ مسعود احمد بھٹی نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ روزے داروں کی خدمت کے لیئے صرف ماہ صیام کے 28 ایام سستے داموں پکوڑے اور سموسے فروخت کرتے ہیں اس بار بھی ہم نے مارکیٹ ریٹ سے سموسے فی درجن 60 روپے اور پکوڑے فی کلو 140 روپے سستے فروخت کر رہے ہیں جس کی واحد وجہ روزے داروں کی خدمت ہے۔اے سی اشتیاق اللہ نیازی نے کہا کہ اللہ کی دی ہوئی توفیق سے سب کاروباری افراد کو اپنی اپنی توفیق کے مطابق اشیائے روزمرہ سستے داموں فروخت کرنی چاہیئے ناجائز منافع خوری نہ صرف جرم ہے بلکہ اس سے انسان کے اپنے گناہوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔تاجر انتظامیہ سے نہیں اللہ سے ڈریں حلال روزی کمائیں اللہ ان کے کاروبار میں برکت ڈالے گا۔

المدینہ کیش اینڈ کیری چوآخالصہ روڈ کلر سیداں کو 7000 جرمانہ اور وارننگ

7000 Rps fine and warning to Al Madinah Cash and Carry on Choa Khalsa Road, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15, مارچ,2024ء)—اسپیشل پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹر تانیہ صفدر نے کلر سیداں کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور نرخ نامے چیک کیئے۔اس دوران انہوں نے المدینہ کیش اینڈ کیری چوآخالصہ روڈ کلر سیداں کو 7000 جرمانہ اور وارننگ جاری کی اور تاجروں پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گرانفروشی سے گریز کریں اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آیزوں کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button