DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Assistant Commissioner Kahuta Fazlur Rahman strict action against bribes and peddlers

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن کاتجاویزات اور گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2024)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن کاتجاویزات اور گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن،پٹرول پمپ پر کم پیمانہ،تجاوزات اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر50ہزار روپے جر مانے،عوامی حلقوں کا اظہار اطمنان،ماہ مقدس میں بھی سخت کاروائیوں کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن نے ہمراہ اپنے عملے محمد طفیل،شکیل عباسی کے ہمراہ تجاوازت،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور ناقص پٹرول اور کم پیمانے اور فائر سیفٹی مکمل فعال نا کرنے پر مختلف مقامات پر پٹرول پمپس کو وارننگ اور جرمانے کیے انہوں نے تجاویزات اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے مزید کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانے کیے اور ساتھ آئندہ اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں ایف آئی آر سمیت بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 12 March 2024)
Yesterday, Assistant Commissioner Kahuta Fazlur Rahman along with his staff Mohammad Tufail, and Shakeel Abbasi warned and fined petrol pump owners at different places for encroachment, not displaying rate lists, and poor petrol and low scale and fire safety. While warning those who make suggestions and artificial inflation, said that strict action will be taken against those who take unfair advantage in the holy month of Ramadan. Also, in the future, legal action will be taken against those who sell food items at high prices, in which heavy fines will also be imposed, including FIR.

ادارہ تعلیم القرآن مکی مسجد کہوٹہ عرصہ 60سال سے اللہ کی کلام قرآن پاک کی تعلیم دے رہا ہے

Al-Qur’an Education Institute Makki Masjid Kahuta has been teaching the Holy Quran, the word of Allah, for 60 years

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2024)
ادارہ تعلیم القرآن مکی مسجد کہوٹہ عرصہ 60سال سے اللہ کی کلام قرآن پاک کی تعلیم دے رہا ہے، ہزاروں حفاظ قرآن یہاں سے قرآن سیکھ کر آگے پڑھا رہے ہیں، یہاں پر زیر تعلیم تمام طلباء کویونیفام،ٹوپی، قرآن،کھانا،رہائش اعلیٰ قسم کی دی جا رہی ہے، تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اپنے صدقات و خیرات ادارہ میں دے کر دنیا اور آخرت سنواریں،ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی ممبر ضلعی امن کمیٹی نے اپنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ماہ رمضان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ تقویٰ اور پرہیز گاری سکھاتا ہے، تزکیہ نفس کیلئے ہماری سوچ اور خیالات پاکیزہ ہونے چاہئیں، ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ ہے، یہ ہمیں بخشش کا موقع فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں گناہوں سے توبہ کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے رمضان اور قرآن آپس میں لازم و ملزوم ہیں، اس مقدس ماہ میں ہمیں قرآن کریم ترجمہ، تفسیر کے ساتھ اور سمجھ کر پڑھنا چاہئے رمضان المبارک میں مستحق لوگوں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ وہ بھی روزے اچھے طریقے سے رکھ سکیں۔

انور ونگز سکول کی ہونہار طالبہ معروف صحافی شیخ قمر السلام کی صاحبزادی نے اول پوزیشن حاصل کی

A gifted student of Anwar Wings School, the daughter of a well-known journalist, Sheikh Qamar al-Salam, won the first position

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2024)
انور ونگز سکول کی ہونہار طالبہ معروف صحافی شیخ قمر السلام کی صاحبزادی نے اول پوزیشن حاصل کی،شیخ قمر السلام کے دوستوں نے ان کی بیٹی کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور مزید کامیابی کے لیے دعا کی، سابق صدر پریس شیخ قمرالسلام کی صاحبزادی عائزہ قمر شیخ نے چھٹی کلاس میں اول پوزیشن حاصل کر نے پر سابق چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حافظ محمد احسان،صحافی کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر دوستوں نے شیخ قمر السلام کے دوستوں نے ان کی بیٹی کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور مزید کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button