DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Col Muhammad Shabbir Awan gives statement on his election victory being taken away

کلر سیداں: کرنل محمد شبیر اعوان اپنی انتخابی جیت چھیننے پر بیان دےدیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،19, فروری,2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 7 کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے ان کے پاس فارم 45 اور 47 دونوں موجود ہیں میں جیت چکا تھا جس کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ اس کے بعد مجھے کہا گیا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لو میں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان اور اپنے ووٹرز کے اعتماد کو توڑ نہیں سکتا تو پھر کہا گیا کہ ایسے کرو گے تو نشست چلی جائے گی میں نے جواب دیا کہ جاتی ہے تو چلی جائے جس کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی اور میری تیرہ ہزار ووٹوں پر ڈبل اسٹمپ اور انگوٹھے لگا کر انہیں ضائع کردیا اور جو نشست میں نے ساڑھے چھ ہزار سے زائد ووٹوں سے جیتی تھی اس میں مجھے ساڑھے تین ہزار سے زائد ووٹوں سے ہروا کر میرے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا۔

Ikram-ul-Haq Qureshi | February 19, 2024—In a surprising turn of events, Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) candidate and PP-7 constituency contender, Colonel Muhammad Shabir Awan, claimed victory in the by-elections, securing over six thousand votes. Awan proudly announced his success, asserting possession of both Form 45 and Form 47.

After the announcement of his triumph, Awan revealed that he was approached by representatives with an offer to join the Muslim League-Nawaz (PML-N) in their ranks. However, he firmly declined, emphasizing his commitment to Prime Minister Imran Khan and the trust bestowed upon him by his constituents.

Awan expressed concern over potential attempts to undermine his victory, stating that any such actions would erode the faith of voters in the democratic process. In response to pressure to switch allegiances, Awan defiantly remarked that he would not compromise on the trust placed in him by both Imran Khan and his supporters.

The situation took an unexpected turn when the seat count was revisited, revealing discrepancies. Awan’s initial lead of over six thousand votes was challenged, and upon recount, his victory margin shrank to just over three thousand votes. This turn of events led to the announcement of the success of the Muslim League-N candidate, who claimed victory with a margin of more than three thousand votes.

The by-election in PP-7 remains shrouded in controversy, with allegations of irregularities and discrepancies in the counting process. The Election Commission is expected to investigate the matter thoroughly to ensure the integrity of the electoral process and address any concerns raised by the involved parties.

پنجاب ہائی وے نے ایک بار پھر روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹال پلازہ قائم کرنے کا فیصلہ

Punjab Highway once again decided to set up Tol Plaza on Rawat Kallar Dhuangali Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،19, فروری,2024ء)—پنجاب ہائی وے نے ایک بار پھر روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹال پلازہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چند ہفتے قبل قائم ہونے والے اس ٹال پلازے کو جبراًختم کردیا گیا تھا جس کے خلاف اس وقت کے امیدواران اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد سمیت درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔اس بار یہ ٹال پلازہ ٹوٹیفکیشن کے عین مطابق سردار مارکیٹ اور ساگری کے درمیان قائم کیا جا رہاہے جس سے گزرنے والی ہر کار کو تیس اور ویگن کو چالیس روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

شجر کاری مہم کے سلسلے میں تحصیل کلر سیداں کی متعدد یونین کونسلوں میں مختلف اقسام کے پھلدار پودے تقسیم کئے گئے

Fruit trees of different types were distributed in various Union Councils of Tehsil Kallar Syedan in connection with the tree planting campaign

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،19, فروری,2024ء)—ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گزارہ جنگلات عامر امتیاز کی ہدایت پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں تحصیل کلر سیداں کی متعدد یونین کونسلوں میں مختلف اقسام کے پھلدار پودے تقسیم کئے گئے۔رینج فاریسٹ آفیسر ہارون الرشید اور بلاک آفیسر گزارہ جنگلات راجہ ذوالقرنین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے ورنہ صحافتی تنظیمیں احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گی

The administration should correct its position otherwise the journalistic organizations will be forced to protest

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،19, فروری,2024ء)—کلر سیداں پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت دلنواز فیصل منعقد ہوا جس میں بیول کے سینئر صحافیوں چوہدری محمد اخلاق،چوہدری فراز اور شیخ عابد کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی ایما پر ان کے گن مین مبین علی سردار کی جانب سے من گھڑت اور بے بنیاد ایف آر درج کروائی گئی جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے ورنہ صحافتی تنظیمیں احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی ہمشیرہ محترمہ انتقال کر گئیں

The wife of the President of Pakistan People’s Party Tehsil Kallar Syedan, Mohammad Ijaz Butt, passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،19, فروری,2024ء)—پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی ہمشیرہ محترمہ انتقال کر گئیں۔نمازجنازہ کلرسیداں اسٹیدیم میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،محمود شوکت بھٹی،ہارون کمال ہاشمی،راجہ ندیم احمد،آصف شفیق ستی،مولنا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری ابرار حسین،محمد توقیر اعوان،محسن نوید سیٹھی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری اخلاق حسین،عابد زاہدی،مرزا اظہر محمود،چوہدری توقیراسلم،ملک عنصر خان، شیخ حسن سرائیکی،حاجی طارق تاج،صوبیدار ظفراقبال،جنید بھٹی،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،شیخ خورشید احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوڑی نے گرفتار کر لیا

The man who was driving dangerously was arrested by Patrolling Police Chauk Pindori

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،19, فروری,2024ء)—خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوڑی نے گرفتار کر لیا۔چوکپنڈوری پٹرولنگ چوکی انچارج سب انسپکٹر عامر علی بتایا کہ سب انسپکٹر زاہد محمود نے ہمراہ پولیس ٹیم دوران گشت روات کلر سیداں روڈ سے ایک کرولا کار AH/775 کو روکا جسیصابر علی ولد عثمان شاہ سکنہ مردان خیبر پختون خواہ بارش کے موسم میں غفلت و لاپروائی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس نے نہ صرف اپنی بلکہ باقی روڈ پر چلنے والے مسافروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال رکھا تھا مذکورہ ڈرائیور کے پاس کسی قسم کا ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہ تھا جس پر قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ کے خلاف ایف ائی ار درج کر کے اسے تھانہ کلرسیداں کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button