Chakswari, AJK: Section 144 was flouted in Chakswari. Indiscriminate use of loudspeakers. Fireworks, aerial firing throughout the night
چکسواری میں دفعہ 144کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔لاؤڈ سپیکروں کا بے دریغ استعمال۔رات بھر آتش بازی،ہوائی فائرنگ
Ch BismillFebruary 15, 2024
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 16, فروری,2024ء) —چکسواری میں دفعہ 144کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔لاؤڈ سپیکروں کا بے دریغ استعمال۔رات بھر آتش بازی،ہوائی فائرنگ اور گولہ بارود سے محلے داروں اور اہل علاقہ کی نیندیں حرام کر دی گئیں۔ رات بھر جاری رہنے والی محفلوں سے عوام علاقہ شدید تنگ۔ انتظامیہ نے سفارشوں اور نوٹوں کی چمک کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تھانہ پولیس چکسواری خاموش تماشائی۔عوام علاقہ کا کمشنر میرپور اور ڈی آئی جی پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق چکسواری اور اس کے گرد ونواح میں ہونے والی شادی کی تقریبات میں فائرنگ،گولہ بارود،آتش بازی اور دیگر خرافات کا بے دریغ استعمال دھڑلے سے جاری ہے۔ رات گئے تک جاری رہنے والی موسیقی کی محفلوں،آتش بازی کے پروگراموں کی وجہ سے اہل محلہ اور اہل علاقہ کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کا قانون اور دفعہ 144صرف غریبوں اورمعاشرے کے کمزور طبقہ تک محدود ہے۔ تگڑے امیر زادوں کیلئے کوئی قانون ہے نہ ہی دفعہ 144کا نفاذ ہے گزشتہ رات چکسواری میں شادی کی محفلوں میں گانے بجانے اور بارود کا بے دریغ استعمال کیا گیا لیکن تھانہ پولیس چکسواری کے ملازمین کے کانوں سریلی آوازوں کے علاوہ کوئی آواز نہیں جا رہی تھی۔رات 12اور1بجے تک جاری رہنے والی محفل نے اہل محلہ کو شدید ذہنی کوفت اور پریشانی میں مبتلا رکھا۔ عوام علاقہ نے ایسی محفلوں پر سخت پابندی کا مطالبہ کردیا اور ایسی محفلوں کا انعقاد کرانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill. 16, February 2024) — Section 144 was flouted in Chakswari. Indiscriminate use of loudspeakers. Fireworks, aerial firing, and ammunition were fired at the villagers throughout the night. The sleep of the local people was disturbed. The people of the area are very tired from the gatherings that continue throughout the night. Police station Chakswari silent spectators for violation of section 144. People demand to take notice from the Commissioner of Mirpur and DIG Police. Due to music concerts and firework programs that continue till late at night, the sleep of the people of the neighborhood and the people of the area has become haram. Respected people of the region say that the Administration Act and Section 144 are limited only to the poor and the weaker sections of society. Last night in Chakswari, songs were played and gunpowder was used indiscriminately at the wedding parties, but no sound could be heard except for the melodious voices of the police station employees of Chakswari. The party, which continued till 12 and 1 am, left the people of the neighborhood suffering from severe mental confusion and anxiety. The people of the region have demanded a strict ban on such gatherings and have also demanded strict legal action against those who organize such gatherings.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 16, فروری,2024ء) — انجمن تاجراں حمید آباد چودھری شبیر نگیالوی نے کہا ہے کہ ضلع میر پور کے تمام بھکاریوں نے چکسواری کا رخ اختیار کر لیا ہے۔بھکاریوں نے تاجروں کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ انھی بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ افراد بھی چکسواری کا رخ کر رہے ہیں۔چکسواری میں گاہک کم اور بھکاری زیادہ ہو گئے ہیں۔پولیس کی ڈھیلی کمان کی وجہ سے بھکاریوں نے تاجروں کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ پولیس کا جنرل ہولڈ اپ پر زور۔دفعہ 144کی شدید خلاف ورزی جاری ہے۔پولیس پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ضلع بدر کیا جائے اور دوبارہ انٹری سے روکا جائے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں حمید آباد چودھری شبیر نگیالوی نے کہا ہے کہ چکسواری بازار میں گاہک کم اور بھکاری زیادہ ہو گئے ہیں۔بازار جائیں یا دکانوں پر بیٹھیں تو ہر طرف مانگنے والے نظر آتے ہیں انھی لوگوں میں جرائم پیشہ بھی شامل ہوتے ہیں جو وارداتیں کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ پولیس پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور انھیں ضلع بدر بھی کریں ساتھ میں دوبارہ انٹری پر پابندی لگائی جائے اور ان کے شناختی کارڈز نمبر انٹری پوائینٹ پر آویزاں کر کے داخلے سے روکا جائے۔یہی لگتا ہے کہ پاکستان بھر کے بھکاریوں نے چکسواری کا رخ کر لیا ہے۔ پولیس ایسے پیشہ ور بھکاریں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 16, فروری,2024ء) —چودھری ساجد حسین چیئرمین ز کوۃ و عشر حلقہ نمبر 2کی چکسواری پریس کلب آمد، نو منتخب صدر محمد اقبال خواجہ،جنرل سیکرٹری عابد حسین چودھری،سیکرٹری نشر واشاعت معظم علی چودھری،ایڈیشنل سیکرٹری محمد تاج جالب ار دیگر کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ چکسواری پریس کلب ایک مستند صحافتی ادارہ ہے جس نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے۔چکسواری پریس کلب کے صحافیوں نے عوامی مسائل اجاگر کئے ہیں اور انتظامیہ کی خامیوں پر تنقید برائے اصلاح کی ہے۔یہی وجہ ہے کہ چکسواری کے بے شمار مسائل چکسواری پریس کلب نے حل کروائے ہیں۔ سیاستدانوں اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے۔ چکسواری پریس کلب کے صحافی صحیح معنوں میں معاشرے کے آنکھ اور کان ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں۔ ہم چکسواری پریس کلب کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ چکسواری پریس کلب کی نو منتخب کابینہ اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے صحافیوں اور چکسواری پریس کلب کے وقار میں اضافہ کرے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 16, فروری,2024ء) — تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر کے مرکزی راہنماراجہ اظہر محمود کے فرزندراجہ اسامہ اظہر اورراجہ عدیل اظہر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ولیمہ کی تقریب ندیم حسین روپیال شہیدمارکی حمیدآباد چکسواری میں منعقدہوئی ولیمہ کی تقریب بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرگئی ولیمہ کی تقریب میں وزیر امور منگلاڈیم وہاؤسنگ اتھارٹی آزادکشمیر چودھری قاسم مجید سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردوچکسواری راجہ وسیم خالد راجہ زراعت خان سابق میئرسلاؤ لندن برطا نیہ چودھری نعیم حسین روپیال چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری راجہ رحمت خان راجہ محمد شفیق داود احمدکاشف راجہ گلفراز احمدخان سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کونسلر ساجدنظامی راجہ نثار احمدخان صدر سی یوجے آزادکشمیر ضلع میرپور راجہ شہباز خان سابق پی آراو راجہ ذوہیب خان سابق صدر چکسواری پریس کلب محمدرفیق بھٹی اللہ دتہ بسمل چیئرمین سپریم کونسل چکسواری پریس کلب معظم علی چودھری سیکرٹری نشرواشاعت چودھری ثاقب ظفر سیکرٹری مالیات سابق ڈپٹی سیکرٹری عابدحسین مرزا را جہ ابرار نثار حافظ واجدحسین سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
————————————————- چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 16, فروری,2024ء) — حلقہ نمبر2چکسواری کی اہم سیاسی و سماجی شخصیت،مدبر سیاستدان نمبر دار محمد نیاز مرحوم کے صاحبزادگان ابرار نیاز ایڈووکیٹ اور نثار ابرار نیاز کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی۔ ان کی دعوت ولیمہ میں وزیر حکومت چودھری قاسم مجید،وزیر حکومت چودھری یاسر سلطان،وزیر حکومت چودھری ارشد حسین،سابق سینئر وزیر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری محمد یاسین،سابق امیدوار اسمبلی چودھری صہیب سعید،محمد عارف چودھری،سابق سائیں ذوالفقار علی،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل نوید اختر گوگا،ڈپٹی کمشنر میرپور چودھیر یاسر ریاض،مہتمم برقیات،ایس ایس پی ضلع میرپور کامران علی،مال افسر سید کلیم حسین شاہ،سابق امیدوار اسمبلی چودھری محمد رزاق،ڈسٹرکٹ کونسلر چودھری محمد فاروق،ڈسٹرکٹ کونسلر و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چودھری محمد مشتاق،سابق امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی،سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق رفیقی، چیئرمین میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ ا نیس رضا،چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال، سابق میڈیا ایڈوائزر چودھری یاسر ممتاز،سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر محمد ظفیر بابا،تحصیل پریس کلب کے سابق صدر چودھری عبدالشاہد،سابق صدر خواجہ مسعود احمد،سابق صدر میرپور بار کامران طارق،سابق صدر راجہ امتیاز،بیرسٹر گل شیر خان،وکلاء برادری کی کثیر تعداد،کونسلر چودھری محمد عارف، کونسلر الیاس راجپوت، اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ سید یاسر آفتاب گردیزی،چکسواری پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین چودھری،چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے صدر چودھری محمد الیاس، سابق صدور راجہ عرفان صادق، سید کاظم حسین شاہ،سرپرست اعلیٰ عبدالرزاق نیازی،ابرار منیر مغل،چودھری امجد علی،چودھری محمو ایڈووکیٹ،رابطہ سیکرٹری تحصیل میرپور عبدالرشید بھٹی،ڈسٹرکٹ کونسلر توقیر نجیب ایڈووکیٹ،وکلاء برادری،صحافی برادری،سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ————————————————— چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 16, فروری,2024ء) —سالارپبلک سکول فیض پورشریف کے ایم ڈی اللہ دتہ بسمل نے کہاہے کہ اساتذہ نے مقدوربھرکوشش کی ہے کی ان کے سینوں میں جوعلم ہے اسے پوری دیانتداری سے اپنے شاگردوں کے سینوں میں منتقل کردیں ہمیں یقین ہے کی جوطلبہ آج رخصت ہورہے ہیں وہ اس تعلیمی ادارے کے لئے باعث فخربنیں گے اورجہاں جائیں گے اپنے عمل وکردار اورسیرت کی خوشبو سے محفل سجائیں گے اساتذہ نے طلبہ کی تعلیمی ضرورتوں کے ساتھ ساتھ ان کے کردار وسیرت کی تشکیل کی طرف بھی توجہ دی ہے ادارے کے پرنسپل حافظ انجینئرشہریاربسمل نے کہاہے کہ ہم اس موقع پردعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ کوبلندمراتب بخشے اورآپ مختلف شعبوں میں اپنے وطن کے لئے خدمات انجام دیں جس راستے سے آپ گزرکراپنے مقام تک پہنچیں گے اسے کبھی فراموش نہ کریں یہ ادارہ اور ملک آپ کی خدمات کی ضرورت محسوس کرے گاآپ جہاں بھی جائیں اپنی درسگاہ اوراساتذہ اوراپنے والدین کانام روشن کریں اساتذہ اپنے طلبہ کی کامیابی پربہت خوش ہوتے ہیں ان کے دل کی کلی مسکرانے لگتی ہے آنکھوں میں امیدکے چراغ روشن ہوتے ہیں صرف اس لئے کہ کامیاب طلبہ اپنے اساتذہ کی محنت کی دلیل ہوتے ہیں فیل ہونے والے طلبہ کودیکھ کراستاد کوغم ہوتاہے کہ انکی محنت رائگاں گئی ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار جماعت ہشتم کے طلبہ کے اعزاز میں جماعت ہفتم وجماعت ششم کے طلبہ وطالبات کی جانب سے دی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پرمنعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت پنجم کے طالب علم محمدبلال نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جماعت ہفتم کے طالب علم سیدزین حسین شاہ اورجماعت ششم کی طالبات افسہ نوراورعلیشا ء پرویز نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا مہمان جماعت ہشتم کی طالبہ ایمان پرویز نے اپنی تقریر میں کہاکہ آج ہم متضاد کیفیات سے گزررہے ہیں ایک طرف اپنے شفیق اساتذہ اور مخلص دوستوں سے بچھڑنے کاغم ہے دوسری طرف اپنے تعلیمی سفراورمقصدکی تکمیل کی خوشی ہے ہم جب مادرعلمی کی ا ٓغوش میں آئے تھے توبے سمجھ اوربے شعورتھے آج جبکہ اس درسگاہ سے رخصت ہورہے ہیں توذمہ داراورباشعورہیں پرتپاک طریقے سے رخصت کرنے پراساتذہ اورجماعت ششم اورہفتم کے ساتھیوں خلوص دلی جذبات اوراساتذہ کی شفقت اور دعاؤں پران کاشکریہ اداکرتے ہیں جماعت ہفتم کے طالب علم ساحل خان نے بھی خطاب کیامیزبان جماعت ہفتم اورششم کے ساتھیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مہمان ساتھیوں کے لئے پرخلوص جذبات کااظہار کیا مہمان ومیزبان جماعت کے طلبہ وطالبات نے الوداعی پارٹی وتقریب کے لئے بہترین انتظامات کے لئے بھرپور رہنمائی شفقت اوربھرپور تعاون کرنے پرسٹاف ممبران کادلی شکریہ اداکیا تقریب کے آخر میں جماعت ہشتم کے طلبہ کی امتحان میں کامیابی کے لئے دعاکرائی گئی پرنسپل حافظ شہریاربسمل نے دعاکرائی ———————————————————————- چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 16, فروری,2024ء) —23ویں عظیم الشان سالانہ میلاد مصطفے ﷺکانفرنس زیر صدارت وسرپرستی پیرطریقت رہبرشریعت حضرت علامہ مولانا پیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف(ڈھانگری بالا) میں 18فروری 2024ء بروز اتوار صبح9بجے صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف (ڈھانگری بالا)میں منعقدہوگی حضرت علامہ مولاناسراج الدین صدیقی خطیب اعظم راولپنڈی کاخصوصی خطاب ہوگا ہرسال اس نورانی روحانی تقریب کے اہتمام وانصرام کی سعادت چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ ممبرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور