کہو ٹہ :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م , عمران ضمیر،15فروری2024)– راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ کی زیرصدارت کہوٹہ کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس۔صحافیوں کو دی گئی دھمکیوں اور بدتمیزی کی پرزور مذمت۔ ایلیٹ فورس کے ملازم کی جانب سے گزشتہ روز حلقہ pp_07 کی دوبارہ گنتی کے موقع پر سنئیر صحافی راجہ ساجد جنجوعہ اور نوجوان صحافی ملک حسنین محمود سے بدتمیزی اور دھمکیاں دینے پر کہوٹہ کے پریس کلبوں کی صحافی برادری ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی دوبارہ گنتی کے موقع پر کہوٹہ کے صحافی آر او آفس کے باہر موجود تھے کہ ایلیٹ فورس کے ایک نامعلوم ملازم نے سنیئر صحافی راجہ ساجد جنجوعہ اور نوجوان صحافی ملک حسنین محمود کو دھکے دیئے اور بدتمیزی کی اور دھمکیاں دی گئی۔ جس کے بعد کہوٹہ کے صحافی برادری جس میں راجہ عمران ضمیر، سعید افضل چوہان۔ملک محمود اختر۔شیخ خلیل الرحمن۔ راجہ شاہد اجمل۔ راجہ پرویز اقبال۔ عاصی جنجوعہ۔ ملک دانیال محمود۔ ملک حسنین محمود۔ ندیم چوہان۔ شیخ اشتیاق احمد۔ملک نوید۔رومان سعید۔راجہ ظہور حسین۔ عثمان جنجوعہ، ندیم آزاد سمیت کہوٹہ کی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی سمیت پولیس کے اعلی افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 72 گھنٹے کے اندر اندر نامعلوم ایلیٹ فورس کے ملازم کو تلاش کر کے فل فور معطل کیا جائے بصورت دیگر انشائاللہ پنجاب پورے میں احتجاجی کال چلائیں گے۔اور پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔اس موقع پر تمام مقررین نے گوجرخان کلر سیداں، چوآء خالصہ،مری، کوٹلی ستیاں،راولپنڈی سمیت تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے مذمتی بیان جاری کیے۔اور ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے اور پولیس گردی نامنظور صحافی برادری زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور صدر پوٹھوار پریس کلب کہوٹہ ملک محمود اختر سرپراست اعلی سعید افضل چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بابائے صحافت صوفی محمد ایوب مرحوم اور راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے صحافتی جھنڈے تلے ہم ایک ہیں اور آج کے بعد کسی سیاسی کے ٹاؤٹ نے اگر کسی صحافی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا تو اس کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 15 February 2024)– Emergency meeting of journalists of Kahuta under the chairmanship of Raja Imran Zamir, President Press Club Kahuta was held. Strong condemnation of threats and misbehavior to journalists. The journalist community of the press clubs of Kahuta gathered on a platform after the Elite Force employee insulted and threatened senior journalist Raja Sajid Janjua and young journalist Malik Hasnain Mehmood on the occasion of the re-counting of constituency PP7 yesterday. According to the details, on the occasion of the re-counting of Constituency PP7 yesterday, the journalists of Kahuta were outside the RO office when an unknown employee of the elite force pushed and misbehaved with senior journalist Raja Sajid Janjua and young journalist Malik Hasnain Mehmood, and threats were made. After this the journalist community of Kahuta including Raja Imran Zamir, Saeed Afzal Chauhan, Malik Mahmood Akhtar, Sheikh Khalil ur Rehman. Raja Shahid Ajmal, Raja Parvez Iqbal, Asi Janjua, Malik Daniyal Mahmood. Malik Hasnain Mahmood. Nadeem Chauhan, Sheikh Ishtiaq Ahmed, Malik Naveed, Ruman Saeed, Raja Zahoor Hussain. A large number of Kahuta journalists including Usman Janjua, Nadeem Azad were present. On this occasion, the speakers said that IG Punjab, RPO Rawalpindi, CPO Rawalpindi and other top police officers are demanding that within 72 hours The employee of the unknown elite force should be found and suspended, otherwise, inshallah, a protest call will be made in the whole of Punjab and then there will be Duma Dum Mast Qalandar. The journalists included Sattian and Rawalpindi, Who stated condemnation, and we do not accept these rules of cruelty and raised slogans of police brutality, long live the journalist community. On this occasion, President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir and President Pothwar Press Club Kahuta Malik Mahmood Akhtar Chief Saeed Afzal Chauhan have said in a conversation that we are one under the journalistic flag of the fathers of journalism Sufi Muhammad Ayub late and Raja Gulshan Zamir late. If a journalist is criticized on social media, strict action will be taken against him.
صحافی راجہ ساجد جنجوعہ اور ملک حسنین محمود سے بدتمیزی اور دھمکیوں کی بھرپور مذمت
Strongly condemn the misbehavior and threats against journalist Raja Sajid Janjua and Malik Hasnain Mehmood
کہو ٹہ :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م , عمران ضمیر،15فروری2024)– کہوٹہ کے صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں گزشتہ روز ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار برائےصوبائی اسمبلی راجہ کرنل(ر) وسیم جنجوعہ۔سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید کرار حسین شاہ بخاری اور راجہ خورشید عالم و دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایلیٹ فورس کی جانب سے کہوٹہ کے صحافی راجہ ساجد جنجوعہ اور ملک حسنین محمود سے بدتمیزی اور دھمکیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ہم کو جہاں بھی یاد کرے گئے ہم خاضر ہوں گئے۔ آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ فل فور ایلیٹ فورس کے ملازم کو معطل کیا جائے۔انہوں نے صحافی بھائیوں کو یقین دلایا کہ ہم کو جس جگہ احتجاج میں بولائے گئے انشائاللہ آپ کے ساتھ اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گئے۔
راجہ صغیر احمدفتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی
Raja Sagheer Ahmed completed his hat trick
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2024) راجہ صغیر احمدفتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی،ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل مسلم لیگ(ن) کے راجہ صغیر احمد کامیاب قرار پائے۔ راجہ صغیر احمد کو ریکاؤنٹنگ کے بعد3621 کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرار دے دیا گیا۔ کارکنوں، ورکروں کا جشن،حلقے کے ایک ایک فرد کا شکر یہ ادا کر تا ہوں،خدمت کا سلسلہ جہاں رکھا انشاء اللہ وہی سے دوبارہ شروع کروں گا، تفصیل کے مطابق 8فروری 2024کو ملک بھر میں ہونے والیکشن میں حلقہ پی پی سیون میں PTI کے حمایت یافتہ امیدوار کرنل(ر) شبیر اعوان 72898 ووٹ لیکر فاتح تھے۔ حلقہ PP7 مسلم لیگ(ن) کے راجہ صغیر احمد66338 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔مسلم لیگ ن کے نامز د امیدوار راجہ صغیر احمد کی جانب سے 68 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی جس پر دوبارہ گنتی میں وہ 3621 کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرار پائے گے، راجہ صغیر احمد نے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں حلقے بھر سے آئے کارکنوں، ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باوا فرید کے گھر سے خدمت اور محبت کا درس ملتا ہے انشاء اللہ حلقہ پی پی سیون کی ایک ایک یونین کونسل میں ترقیاتی کام ہونگے۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں ڈکیتوں کا راج، چوریوں،ڈکتیوں کا سلسلہ رکھ نہ سکا
The police could not stop the reign of robberies, thefts within the limits of Kahuta police station
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2024) پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں ڈکیتوں کا راج، چوریوں،ڈکتیوں کا سلسلہ رکھ نہ سکا،یونین کونسل مواڑاہ گزشتہ روز ترنوش مین سٹاپ پر جنجوعہ جنرل سٹور راجہ معین ٹک شاپ سے 125 موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو گن پوائنٹ پر تین عدد موبائیل اور85000 نقدی چھین کر فرار (مٹور) نلہ برہمناں مین روڈ پر ایک شاپ سے نقدی اور قیمتی موبائیل فون تھوہا خالصہ میں بھی وردات کی ان تینوں کی عمر تقریباً 25 سال سے 28 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے اور پنجابی زبان میں بات کر رہے تھے،اہلیا ن علاقہ نے آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او اور سی پی او رالپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔