DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The Punjab government has imposed toll tax on all vehicles on the Rawat Kallar Dhuangali road from February 1st

پنجاب حکومت نے یکم فروری سے روات کلر دھانگلی سڑک پر تمام گاڑیوں پر ٹال ٹیکس عائد کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،01, فروری,2024ء)—پنجاب حکومت نے یکم فروری سے روات کلر دھانگلی سڑک پر تمام گاڑیوں پر ٹال ٹیکس عائد کر دیا،شام گئے تک ٹال پلازہ کی تعمیر جاری تھی۔صوبائی حکومت نے مانکیالہ میں یہ ٹال پلازہ قائم کیا ہے جہاں سے گزرنے والی کار جیپ،پیک اپ، وین،ٹیکسی کو 30روپے،منی بس اور ویگن 40روپے، بس 70روپے،ٹریلہ دس ویل تک 90روپے، دس ویل سے زائد ٹریلہ تک پر 170روپے کا ٹال ٹیکس نافز کر دیا گیا ہے۔

Kallar Syedan: Pothwar.com- Ikram-ul-Haq Qureshi | February 1, 2024, — Starting from February 1, the Punjab government has implemented toll taxes on all vehicles using the Rawat-Kallar Dhuangali road. Construction work on Toll Plaza has already started.

The provincial government has established the Toll Plaza in Mankiala, where the toll rates have been set as follows:

  • Jeeps, Pickups, Vans, and Taxis: PKR 30

  • Mini Buses and Wagons: PKR 40

  • Buses: PKR 70

  • Trailers up to 10 wheels: PKR 90

  • Trailers with more than 10 wheels: PKR 170

This toll tax measure aims to generate revenue for the ongoing construction of the Toll Plaza and to contribute to the maintenance and development of the Rawat-Kallar Dhuangali road. Commuters are advised to be prepared for these toll charges when traveling through this route.

غلام مرتضی ستی نے بلاول ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

Ghulam Murtaza Sati joined the Pakistan Peoples Party after meeting former President Asif Ali Zardari at Bilawal House Islamabad

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،01, فروری,2024ء)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51میں ڈرامائی تبدیلی، پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی و آزاد امیدوار حلقہ این اے 51 غلام مرتضی ستی نے بلاول ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے ملاقات کے بعد نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں مشکل وقت گزارا ایم پی اے،ایم این اے کے لیئے بھی نظرانداز کیا جاتا رھا وہاں جو زبان استعمال کی جاتی ہے وہ میرے لیئے قطعی قابل قبول نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی اچھی پیشکش کی گئی مگر میں نے اپنی مدرجماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں واپس جانا زیادہ ضروری اور بہتر سمجھا۔میں پی ٹی آئی میں رہ کر بھی دل سے بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کو نہ نکال سکا اگر مسلم لیگ ن میں شامل ہوتا تو پھر پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی پھر وہاں سے مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خود کو مطمئن نہ کرسکتا اس لیئے زیادہ مناسب سمجھا کہ میں واپس اپنی جماعت میں چلا جاؤں سو میں اب پیپلز پارٹی کا حصہ ہوں میں اب اپنے نشان شمع دان کے لیئے نہیں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیئے تیر پر نہ صرف خود مہر لگاؤں گا بلکہ دوستوں ساتھیوں اور برادری سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے لیئے انتھک محنت کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مری کہوٹہ کلرسیداں کو بڑے ترقیاتی فنڈز دیئے ملک بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال سے غربت میں کمی کی عملی کوشش کی لہذہ میں دیگر جماعتوں کی نسبت پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنی بہتر چوائس سمجھتا ہوں۔یاد رہے کہ غلام مرتضی ستی اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے جب یہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار میجر لطاسب ستی کی حمایت کا فیصلہ کر چکے تھے،باقاعدہ اعلان کرنا باقی تھا کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔

راجہ اسامہ اشفاق سرور نے اعلان کیا ہے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد کلر سیداں اور کہوٹہ کے درمیان یونیورسٹی قائم کریں گے

Raja Osama Ashfaq Sarwar has announced that he will establish a university between Kallar Syedan and Kahuta after he is elected

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،01, فروری,2024ء)—حلقہ این اے 51سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ اسامہ اشفاق سرور نے اعلان کیا ہے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد کلر سیداں اور کہوٹہ کے درمیان یونیورسٹی قائم کریں گے دوبیرن کلاں سمیت پورے حلقے میں سوئی گیس مہیا کروں گا تقسیم اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کروں گا اپنے اور عوام کے درمیان کسی منشی کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوبیرن کلاں،جسوالہ،ڈریال و ملحقہ علاقوں میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا وہ براہ راست لوگوں کے رابطے میں رہیں گے مسائل کو خدمت اور فریضہ سمجھ کر حل کروں گا سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی نے کہا کہ ہم سب کی منزل نوازشریف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی ہے مسلم لیگی ہو کر مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے نامزد امیدواروں کی غیرمشروط حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے اس موقع پر شیخ حسن ریاض،ملک زبیر،ابرار بھٹی،راجہ ظفراقبال ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کے لیے بھاری قرضے لے کر خود ہڑپ کر لیئے

The rulers took huge loans for their indulgences and consumed themselves, Jammat e Islami

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،01, فروری,2024ء)—جماعت اسلامی کے امیدوار حلقہ این اے 51 محمد سفیان عباسی نے کہا ہے کہ استعماری طاقتوں نے دنیا بھر کو کنٹرول کرنے کے لیئے قرضے دے کر ممالک کی آزادی خودمختاری کو سلب کر رکھا ہے ہمارے حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کے لیے بھاری قرضے لے کر خود ہڑپ کر لیئے اور قوم کو بھکاری بنا کر اس کو معاشی سیاسی خود مختاری سے محروم کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کیا جہاں نظامت کے فرائض مولانا قاسم الحق نے سرانجام دیئے۔ تقریب کی صدارت جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال نے کی۔سفیان عباسی نے کہا کہ ہمارے مسائل کی اصل وجہ سودی نظام ہے عوام انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کریں ہم مسائل حل کرکے دم لیں گے۔ امیدوار پی پی 7 راجہ تنویر احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جس میں انتخابی عمل شفاف ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نام لینے والوں نے ملک کو تباہ کیانواز شریف اور بھٹو والوں نے غریب کے نام پر انہی کا استحصال کیا لوگ بھوک افلاس سے مر رہے ہیں اشرافیہ کے اثاثوں میں بھاری اضافہ ہو رھا ہے عوام انتخابات میں ترازو پر مہر لگائیں ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ اس موقع پر امیر کہوٹہ ابرار عباسی،محمد توقیراعوان،عبدالودود عامر نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل انہوں نے ریلی بھی نکالی اور خواتین کے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔

وارڈ نمبر 3 سے انتخابی اجتماع میں آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد کی مکمل حمایت کا اعلان

Announcement of the full support of Raja Osama Ashfaq and Raja Sagheer Ahmed, the nominated candidates of Muslim League-N in the election meeting from Ward No. 3

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،01, فروری,2024ء)—ایم سی کلر سیداں لونی جندراں وارڈ نمبر 3 سے چوہدری طارق،چوہدری جاوید، چوہدری پرویز،چوہدری اختر، نمبردار چوہدری غضنفر،نمبردار زاہد،چوہدری عدنان شبیر،حاجی محمد سعید،عامر سرفراز و دیگر نے ایک انتخابی اجتماع میں آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مقامی مسائل کا حل اور تعمیر و ترقی چاہتے ہیں وہ 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں ہمارا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ تمام علاقوں میں تعمیر و ترقی کے کام کیئے ہیں اب موقع ملا تو زیادہ تیزی سے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ کارکنان گلی محلوں میں پھیل جائیں اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے لیئے کام کریں ہم سب نے مل کر نوازشریف کو وزیراعظم بنانا ہے۔

سردار منیب سدوزئی نے بمعہ فیملی انتخابات میں راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان

Sardar Munib Saduzai announced his support for Raja Osama Ashfaq and Raja Sagheer Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،01, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق کو ملی بڑی کامیابی،غلام مرتضی ستی کے قریبی ساتھی سردار منیب سدوزئی نے بمعہ فیملی انتخابات میں راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد نے گزشتہ شب ان سے ملاقات کی اور حمایت کرنے پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔

دوبیرن فیڈر صبح نوبجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا

Doberan feeder will be closed from 9 am to 2 pm

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،01, فروری,2024ء)—سالانہ مرمت کی وجہ سے آج یکم فروری کو دوبیرن فیڈر صبح نوبجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا جوچھہ،ستھوانی،دھمالی،سکوٹ،سدہ کمال،دوبیرن،پنڈ بینسو و ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button