DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: An incident of theft in the house of an officer of a sensitive institution

حساس ادارے کے آفیسر کے گھر میں چوری کی واردات

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 28 جنوری2024ء)— حساس ادارے کے آفیسر کے گھر میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان باتھ روم کی کھڑکی کی جالی کاٹ کر گھر میں موجود لیپ ٹاپ چوری کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔کرنل بابر جاوید نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ڈی ایچ اے سیون اے بلاک کلر سیداں روڈ کا رہائشی ہوں۔گزشتہ روز شام قریب سات بجے، ضروری کام کے سلسلے میں فیملی کے ہمراہ راولپنڈی گیا ہوا تھا اور رات کو واپس آنے کے بعد حسب معمول سو گیا۔صبح اٹھ کر دیکھا کہ باتھ روم کی کھڑکی کی جالی کٹی ہوئی تھی اور کمرے میں پڑا لیپ ٹاپ غائب تھاجسے ہماری غیر موجودگی میں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 28, 2024) – In the incident of theft in the house of an officer of a sensitive institution, unknown suspects cut the net of the bathroom window and stole the laptop from the house. The police registered a case. Colonel Babar Javed while registering the case stated that I am a resident of DHA 7 A Block, Kallar Syedan Road. Last day at around 7 pm, I went to Rawalpindi with my family for necessary work. After coming back at night, I slept as usual. I woke up in the morning to find that the net of the bathroom window had been cut and the laptop in the room was missing, which had been stolen by unknown suspects in our absence.

تین بچوں کی ماں کیساتھ تعلقات قائم رکھنے سے انکار پر تشدد کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

The police have registered a case against a man for torturing a mother of three children for refusing to maintain a relationship

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 28 جنوری2024ء)—تین بچوں کی ماں کیساتھ تعلقات قائم رکھنے سے انکار پر تشدد کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مسمات ()نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میں تین بچوں کی ماں اور ایک مجبور عورت ہوں۔نعمان علی سکنہ پنڈ بینسو مجھے بلاوجہ تنگ کرتارہتا ہے اور بات نہ مانوں تو گھر میں آ کر جسمانی تشدد کرتا ہے جس کی وجہ سے میرے شوہر نے بھی مجھے گھر سے نکال دیا ہے جس کی وجہ سے میں اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی تھی کہ اس دوران ملزم نے میرے والد کو بھی میرے خلاف کردیا ہے جس کی وجہ سے اب والد نے بھی مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔

دو مزدور مکان کے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے

Two workers were buried under the debris of the house and were seriously injured

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 28 جنوری2024ء)— دو مزدور مکان کے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122کے عملے نے بروقت کارروائی کر کے انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادیا۔ریسکیو کو اطلاع ملی تھی کہ سرصوبہ شاہ کے قریب پنڈورہ ہر دو میں بنیادوں کی کھدائی کے دوران قریبی گھر کی دیوار کا ملبہ گرنے سے دو مزدور 22سالہ ذیشان اور 17سالہ کیف سکنہ سرصوبہ شاہ دب گئے ہیں جنہیں فوری طور پر ملبے سے باہر نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔دریں اثناء گاڑی الٹنے سے پانچ خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو کر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں سوزوکی پک آپ گاڑی خطرناک چڑھائی عبور کرتے ہوئے ریورس ہو جانے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں عامر مسعود،مسماۃ (ش)،(ط)(ش)(و) اور (ر) شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا۔

صوفی محمد منیر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Sufi Mohammad Munir returned home after performing Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 28 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کھڈ بناہل کے رہنما صوفی محمد منیر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،محمد تاج کیانی،یونس منہاس،ٹھیکیدار پرویز اختر،ماسٹر طارق منہاس نے دلی مبارک باد دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button