DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Former local body representatives announced their support for PML-N candidates Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed.

سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے ن لیگ امیداروں راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمدکی حمائت کا اعلان کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28فروری2024)
سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے ن لیگ امیداروں راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمدکی حمائت کا اعلان کر دیا، راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمدکی کامیابی کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لاہیں گے، تفصیل کے مطابق سابق کونسلر چوہدری طارق،سابق کونسلر محمود حسین،راجہ عمران مینوں موہڑہ لنگڑیال،راجہ ساجد رجام، چوہدری صہیب،چوہدری چنگیز نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیداروں کی حمائت کا اعلان کر دیا،انہوں نے مسلم لیگ ن حلقہ این اے اکاون کے نامزد امیدوار اجہ اسامہ سرور اور پی پی سیون کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی کامیابی کے لیے اپنا تن من دھن نچھاور کر دیں گے انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمدنے اپنے علاقے میں سابقہ دور میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ اب وہ کامیاب ہو کر مزید ترقیاتی کام کراہیں اور حلقے میں ایک مرتبہ پھر ترقی کا سفر شروع ہو گا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 February 2024)
Former local body representatives have announced their support for PML-N candidates Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed, they will use all their skills for the success of Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed, according to details, former councilor Chaudhry Tariq, former councilor Mahmood Hussain Raja Imran Maino Mohra Langriyal, Raja Sajid Rajam, Chaudhry Sohaib, Chaudhry Chanaiz announced their support for the candidates of Pakistan Muslim League-N. They said that Raja Sagheer Ahmed has done a lot of development work in his area in the past.

مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر عوام کو مہنگائی و بیروزگاری سے نجات دلائے گی۔چوہدری صداقت حسین

Muslim League-N will come to power and save the people from inflation and unemployment. Chaudhry Sadaqat Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28فروری2024)
ن لیگی رہنماء چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 8فروری کا سورج ن لیگ کی کامیابی کی خبر لے کر طلوع ہو گا،مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر عوام کو مہنگائی و بیروزگاری سے نجات دلائے گی۔ سولہ ماہ کے دور اقتدار میں مسلم لیگ ن نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ تین مرتبہ کا منتخب وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ہی ملک وقوم کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔8فروری کو عوام مسلم لیگ ن کے شیروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں حاضر ہوچکی ہے۔ مخالفین کے پاس الزام تراشیوں اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ملک پاکستان کو 28مئی والوں کی اشد ضرورت ہے۔ قائد عوام میاں محمد نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر تاریخ رقم کی اور پوری دنیا میں پاکستان کا مورال بلند کیا، انشاء اللہ حلقہ این اے اکاون سے مسلم لیگی امیدوار ہی کامیاب ہونگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button