DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: FIA operation,, two money changers were shut down, three persons including a private bank manager were detained.

ایف آئی اے کی کلرسیداں میں کاروائی،دو منی چینجر سر بمہر کر دیئے گئے ایک نجی بنک منیجر سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 26 جنوری2024ء)—ایف آئی اے کی کلرسیداں میں کاروائی،40 ہزار یورو،7 ہزار امریکی ڈالرز اور 2500 اسڑلنگ پاونڈز برآمد،دو منی چینجر سر بمہر کر دیئے گئے ایک نجی بنک منیجر سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جمعرات کو کلرسیداں میں دو منی چینجرز راجگان اور ڈی ڈی پر چھاپہ مار کر وہاں سے چالیس ہزار یورو،سات ہزار امریکی ڈالرز اور پچیس سو برطانوی اسٹرلنگ پاونڈز برآمد کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا جن میں دونوں منی چینجرز کے منیجرز کے علاوہ ایک نجی بنک کے منیجر بھی شامل ہیں جو وہاں کرنسی تبدیل کروانے گئے تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 26, 2024) – FIA operation in Kallar Syedan, 40 thousand euros, 7 thousand US dollars and 2500 sterling pounds were recovered, two money changers were arrested and a private bank manager was arrested. According to the details, FIA raided two money changers Rajgan and DD in Kallar on Thursday and recovered forty thousand euros, seven thousand American dollars, and twenty-five hundred British sterling pounds from there. Three persons were detained, including the managers of the two money changers and the manager of a private bank who had gone there to exchange currency.

مسلم لیگ ن کے مامزد امیدواروں راجہ اسامہ اشفاق،بلال یامین ستی اور راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمایت

Full support of PML-N nominated candidates Raja Osama Ashfaq, Bilal Yamin Satti, and Raja Sagheer Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 26 جنوری2024ء)—آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر راجہ محمد صدیق نے مری، کوٹلی ستیاں،کہوٹہ اور کلرسیداں میں مقیم جموں و کشمیر کے باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مامزد امیدواروں راجہ اسامہ اشفاق،بلال یامین ستی اور راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمایت کریں اور ان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے نلہ، مٹور،کانگڑھ،نارہ، لہڑی اور کلرسیداں میں اپنے حلقہ احباب سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ مسلم لیگ ن کا راستہ روکنا قومی ترقی کو روکنے کے مترادف ہے قوم 28 مئی اور 9 مئی والوں میں فرق کو محسوس کرے۔ ہم نے تنصیبات پر حملے نہیں کیئے بلکہ ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملکی سالمیت کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور میاں محمد نواز شریف وزیراعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کشمیریوں کے دلوں میں بستے ہیں کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان مسلم لیگ کی کامیابی میں پہلے کی طرح اس بار بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔اس موقع پر نلہ سے پرویز خان،خان عبدالقیوم خان،خان فیصل عزیز،سابق کونسلر خان محمد اقبال خان، نارہ سے محمد حنیف،بابو طاہر،محمد یعقوب، طاہر زمرد،محمد پرویز،عبدالحمید،محمد بشیر،عمران زمرد،محمد امین، خان گلفراز خان،خالد محمود، نصیر خان و ڈومال راجپوت و خان برادری نے مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا جبکہ بندہ اور لہڑی میں بھی پزیرائی ملی صوبیدار ر پرویز اختر صاحب کے گھر منعقدہ اجلاس میں معززین نے مسلم لیگ کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

ووٹ کا غلط استعمال کرنے والے انفرادی نہیں قومی مجرم ہیں

Abusers of votes are national criminals

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 26 جنوری2024ء)—جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست مولانا عبدالرشید ربانی اور پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ ووٹ کا غلط استعمال کرنے والے انفرادی نہیں قومی مجرم ہیں۔قوم اگر پاکستان میں مکمل اسلامی اور فلاحی حکومت چاہتی ہے تو ان کو ملک میں ایک مضبوط دینی اور صالح قیادت کاانتخاب کرنا ہوگا جو ہمارے ووٹ کی صحیح مستحق اور اہل ہو۔انہوں نے جاری ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ حضور ﷺنے فرمایا تھا مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جا سکتا۔ روٹی کپڑا اور مکان،قرض اتارو ملک سنوارو،روشن خیال نیا پاکستان تبدیلی،مرد مومن کا اسلام اور چور چور کے نعرے سب دھوکہ اور فریب ثابت ہو چکا ہے انہی کے ہاتھوں ہم بار بار ڈسے اور لوٹے گئے ہیں،حالیہ الیکشن میں بھی چلے ہوئے کارتوس،پرانے شکاری نئے جال لے کے آئے ہیں۔اگر ہم بحثیت قوم دنیا میں عروج اور ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں ووٹ کی طاقت اور اہمیت سمجھنی ہوگی وقت ہمیں شاہراہ ترقی پر گامزن ہونے کا پھر جو موقع دے رہا ہے اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔مولانا ربانی اور عمر توحیدی نے کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ قومیں سیاسی طور پر بالغ النظر ہوتی چلی جاتی ہیں لیکن افسوس ہم وہیں کے وہیں ہیں۔ ووٹ کا درست استعمال ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،کسی فرد یا جماعت کے حق میں اس کی حیثیت گواہی کی ہے، لازمی ہے کہ یہ گواہی حق اور سچ کی ہو،اور اس کے لئے دیانت دار قیادت ناگزیر ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے 21 امیدوار میدان میں رہ گئے

21 candidates remained in the fray from PP-7 constituency of Punjab Assembly

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 26 جنوری2024ء)—کلرسیداں کہوٹہ پر مشتمل پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے 21 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں جن میں بیشتر امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواران میں پاکستان عوامی تحریک کے امجد ارباب عباسی، جماعت اسلامی کے تنویر احمد،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چوہدری ظہیر محمود،جے یو آئی کے حافظ محمد ہارون،مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد،پاکستان راہ حق پارٹی کے محمد احسان اور ٹی ایل پی کے راجہ وسیم احمد شامل ہیں۔جبکہ ازاد امیدواروں میں راجہ عمران ستار،راجہ ندیم احمد،سرداد طیفور اختر،شعیب صادق کیانی،شہناز بیگم،طارق محمود،ظہور احمد،کرار حسین شاہ،محمد سعید،محمد شبیر اعوان،محمد فیاض،ناصر نذیر اور نوید اقبال شامل ہیں ان میں سے بیشتر امیدواروں نے ابھی تک اپنی کوئی انتخابی مہم شروع کی نہ ان کا کوئی انتخابی دفتر ہے۔

مہرین انور راجہ نے مین بازار چوکپنڈوڑی میں مختلف دوکانداروں سے ملاقات کی

Mehreen Anwar Raja met various shopkeepers in Main Bazaar Chauk Pindori

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 26 جنوری2024ء)—پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار برائے قومی اسمبلی مہرین انور راجہ نے مین بازار چوکپنڈوڑی میں مختلف دوکانداروں سے ملاقات کی اور اپنا اور پارٹی کا انتخابات کے حوالہ سے منشور پیش کیا بعد ازاں انہوں نے یونین کونسل دوبیرن میں قاضی اختر محمود صدر یوسی کی جانب سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عاقب شاہ، راجہ راشد سلطان، ثمرعباس شاہ، بدر بشیر بدر، قاضی عرفان محمود، راجہ خان زمان،راجہ علی انور ایڈووکیٹ اور راجہ غلام قنبر بھی موجود تھے۔

عبدالخطیب چوہدری کے سسر غلام کبریا انتقال کر گئے نمازجنازہ واہ کینٹ میں ادا کی گئی

Abdul Khatib Chaudhry’s father-in-law Ghulam Kabaria passed away, funeral prayers were offered in Wah Cantt

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 26 جنوری2024ء)—مقامی ہفت روزہ پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری کے سسر غلام کبریا انتقال کر گئے نمازجنازہ واہ کینٹ میں ادا کی گئی جس میں وزیر آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق،عاطف ایوب، تحریک بزم رضائے مصطفیٰ کے صدر دانیال رضا،سینئر صحافی زاہد نقیبی،شہزاد رضا،چوہدری اشفاق، راجہ شیراز اختر سمیت واہ کینٹ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ادہر پریس کلب کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت دلنواز فیصل منعقد ہوا جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی اور چوہدری عبدالخطیب و دیگر پسماندگان سے دلی تعزیت کی گئی۔

حاجی مظہر، اظہر حسین اور حاجی اصغر کی والدہ کا انگلینڈ میں انتقال ہو گیا ،نما ز جنازہ آج جمعہ کی نماز کے بعد عید گاہ شریف دو بیرن کلا ںمیں ادا کی جائے گی۔

The mother of Haji Mazhar, Azhar Hussain and Haji Asghar passed away in England, the funeral will be held today at Eid Gah Sharif Doberan Kalan after Friday prayers today

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,۔ 26 جنوری2024ء)—ماسٹر گلفراز خان مرحوم، حاجی مرزا، جہاندا د خان مرحوم، محمود خان، کیپٹن محمد یونس، کی بہن۔ حاجی مظہر، اظہر حسین، حاجی اصغر کی والدہ صاحبہ اور حاجی جاوید، شہزاد احمد اور ساجد یونس کی محترمہ ساس صاحبہ اور ڈاکٹر ظفر صاحب کی پھوپھی صاحبہ کا انگلینڈ میں انتقال ہو گیا ہے۔
نما ز جنازہ بروز جمعہ مورخہ 2024-01-26، جمعہ کی نماز کے بعد عید گاہ شریف دو بیرن کلا ں (پاکستان)میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button